Tag: karachi transporters

  • ڈیڈ لائن ختم : گڈز ٹرانسپورٹرز کا سندھ حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ

    ڈیڈ لائن ختم : گڈز ٹرانسپورٹرز کا سندھ حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ

    کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز  نے آج احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ہماری گاڑیوں کو جلایا جارہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سندھ حکومت کو دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے آج سہ پہر 3 بجے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔

    اس سے قبل گڈز ٹرانسپورٹرز کا رات گئے اجلاس منعقد ہوا، جس میں احتجاج کا متفقہ فیصلہ کیا گیا، پی جی ٹی اے کے صدر ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ احتجاجی ریلی میں پاکستان بھر سے ٹرانسپوٹرز شریک ہونگے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں ہماری گاڑیوں کو جلایا جارہا ہے، ان حالات میں گاڑیاں نہیں چلاسکتے، سندھ حکومت ہمارے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔

    یاد رہے کہ 22 مئی کو ٹرانسپورٹرز  نے سندھ حکومت کو اپنے نقصانات کے ازالے کے لیے 48گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا جو گزر گیا۔

    یاد رہے کہ ٹرانسپورٹرز  نے 22 مئی کو متاثرہ گاڑیوں، آئل ٹینکرز اور لوٹے گئے سامان کا مکمل معاوضہ ادا کرنے کے لیے حکومت سندھ کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا، بصورت دیگر ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کرنے کا کہا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : گڈز ٹرانسپورٹرز نے سندھ حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا

    گڈز ٹرانسپورٹرز کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے، ان کا کہنا ہے کہ ان کا 28 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

  • ڈبل ٹیکس کے خلاف سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز اور تاجروں نے احتجاجاً کام بند کردیا

    ڈبل ٹیکس کے خلاف سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز اور تاجروں نے احتجاجاً کام بند کردیا

    کراچی: شہر قائد میں بجلی اور گیس کے بعد ایک اور بحران سر اٹھانے لگا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیو سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز اور تاجروں نے احتجاجاًکام بند کر دیا ہے، جس کی وجہ ڈبل ٹیکس ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

    ٹرانسپورٹرز نے سبزی منڈی کے داخلی اور خارجی گیٹ بند کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا، ان کا موقف ہے کہ منڈی میں آنے اور جاتےوقت پانچ سے ہزار روپےٹیکس لیا جارہا ہے، ڈیزل پہلے ہی دو سو دس روپے لیٹرہو چکا اب زبردستی ڈبل ٹیکس کرنا سراسر زیادتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: تاجروں کا سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا مطالبہ

    ٹرانسپورٹر اور تاجروں کی جانب سے احتجاج کے باعث کراچی کو سبزی اور فروٹ سپلائی کرنے والی منڈی کے تمام داخلی و خارجی راستے بند ہوگئے جس کے باعث منڈی آنے والے خریدار اور تاجر محصور ہوگئے جبکہ نیو سبزی منڈی میں کام بند ہونے سے کراچی کو سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی بند ہوگئی ہے، جس کے باعث کراچی میں سبزی اور فروٹ کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

     

  • آزادی مارچ اوردھرنے کے لیے گاڑیاں نہیں دیں گے، ٹرانسپورٹرز کا اعلان

    آزادی مارچ اوردھرنے کے لیے گاڑیاں نہیں دیں گے، ٹرانسپورٹرز کا اعلان

    کراچی : کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے اعلان کیا ہے کہ آزادی مارچ اور دھرنا ملک کیخلاف ہے، ایسے کسی اقدام کیلئے گاڑیاں فراہم نہیں کریں گے، ہم اپنی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے مارچ اور دھرنوں کیلئے بسیں دینے سے معذرت کرلی ہے ، صدر متحدہ ٹرانسپورٹ بادشاہ آفریدی نے کہا جے یو آئی وفد نے ملاقات کی اور آزادی مارچ کیلئے بسیں مانگیں۔

    بادشاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے جے یو آئی ف کے وفد کو گاڑیاں دینے سے انکار کردیا ہے ، دھرنا 15دن یا مہینہ رہے، اتنے عرصے کے لئے گاڑیاں نہیں دے سکتے، آزادی مارچ کیلئے بسیں نہیں دیں گے، اس سے صرف ملک کانقصان ہے۔

    صدر متحدہ ٹرانسپورٹ نے کہا کسی کیخلاف دھرنے یا جلوس کیلئے اپنی گاڑیاں نہیں دےسکتے، ہماری پبلک ٹرانسپورٹ صرف عوام کی سہولت کیلئےہیں ، دھرنے کیلئے نہیں، ہم اپنی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

    مزید پڑھیں  : حکومت مخالف آزادی مارچ کا آغاز کراچی سے کرنے کا فیصلہ 

    ان کا کہنا تھا کہ دیگر ٹرانسپورٹرز کو بھی منع کردیا،دھرنے، جلوس کیلئے گاڑیاں نہ دیں، ہم حکومت کو اس معاملے پرسپورٹ کریں گے، اگر زبردستی گاڑیاں لی گئیں تو امید کرتے ہیں حکومت ہمارا ساتھ دے گی۔

    بادشاہ آفریدی نے کہا ٹرانسپورٹرز متفق ہیں ، دھرنے کے لئے گاڑیاں نہیں دی جائیں گی، ہم اپنے ملک اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    یاد رہے جے یو آئی ف نے حکومت مخالف آزادی مارچ کا آغاز سندھ کے بڑے شہر کراچی سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس احتجاجی اجتماع میں فضل الرحمان خود شریک ہوں گے جبکہ 31 اکتوبر کو آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا۔