Tag: karachi water shortage

  • پانی کے بحران نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

    پانی کے بحران نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

    کراچی : شہرِ قائد کے باسی زندگی گزارنے کی اہم ضرورت سے بھی محروم ہوگئے ہیں، پانی کے بحران نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    شدید گرمی میں پانی کے بحران نے شہریوں کی چیخیں نکال دیں، شہر میں پانی کی قلت کیا ہوئی واٹر ٹینکراور ہائڈرنٹز مافیا کی تو عید ہوگئی ، مجبوری کا فائدہ اٹھاتے پانی بیچنے والا مافیا شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

    حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث کراچی کویومیہ گیارہ سو ملین گیلن کی جگہ محض چارسوملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

    سندھ حکومت کے فری ٹینکر سروس کے دعوے بھی پانی میں بہہ گئے، پانی کے بحران کیلئےکوئی کےالیکڑک کو قصور وارٹھہرا رہا ہے تو کوئی حکومت سندھ کو مگر شہریوں کی مشکل آسان کرنے کیلئے بیان بازی سے آگے کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔

    بے بس شہریوں کے لئے پانی کا حصول جوے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے۔

  • پاک بھارت میچ کےدوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    پاک بھارت میچ کےدوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: اےآروائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں پاک بھارت میچ کےدوران اتوارکوملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

    وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے واپڈا کو ہدایت  جاری کی ہیں کہ پاک بھارت میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔

    اس سے قبل کے الیکٹرک کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا پاکستان اور بھارت کے میچ کے دن لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

    ورلڈ کپ 2015 میں پاکستان کا پہلہ ٹاکرا روایتی حریف بھارت سے ساتھ 15 فروری اتوار کے روز ہوگا۔پاک بھارت میچ پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا۔

    دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نرنیدرمودی نے لیا ہے سہارا کرکٹ ڈپلومیسی کا اور ٹیلی فون کر کے وزیراعظم نواز شریف سے پاک بھارت میچ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • کراچی: رینجرزکاپانی چوروں کے خلاف کاروائی کا اعلان

    کراچی: رینجرزکاپانی چوروں کے خلاف کاروائی کا اعلان

    کراچی: پاکستان رینجرزسندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی واٹرہائیڈرینٹس کے مالکان جرائم پیشہ عناصراور کالعدم تنظیموں کی مددکررہے ہیں جن کے خلاف کارروائی ناگزیرہوچکی ہے۔

    رینجرزترجمان کے مطابق شہربھرکے تمام غیرقانونی واٹرہائیڈرینٹس کے خلاف آپریشن کا باقاعدہ آغازبیس جنوری سے ہورہا ہے۔

    شہربھرمیں ایک عرصے سےغیرقانونی واٹرہائیڈرینٹس کھلےعام شہریوں کوملنے والا پانی چوری کرکے اُن کو ہی فروخت کررہے ہیں کئیی بار ان کے خلاف کاروائی کی جا چکی ہے جس میں کئی واٹرہائیڈرینٹس مسمار کیے گئے ۔

  • کراچی:مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کی شدت برقرار

    کراچی:مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کی شدت برقرار

    کراچی:  مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کی شدت برقرار ہے،  دھابیجی ، گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سےکراچی شہر کو دس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ اور پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، کراچی کے علاقے شادمان ٹائون، ناظم آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد سمیت کئی علاقے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سبب شدید متاثر ہیں۔

    لسبیلہ روڈ اور لیاقت آباد میں بجلی کی بندش کے خلاف مکینوں نےاحتجاج کرتے ہوئے ٹائر نذر آتش کئے، رنچھوڑ لائن اور اطراف کے علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید متاثر ہیں، دھابجی گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی شہر کو دس کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    بلدیہ اتحاد ٹاون ، قائم خانی کالونی، نواب کالونی، شادمان ٹاؤن، قلندریہ چوک، سخی حسن میں واٹر بورڈ ، ٹینکر مافیا اورپولیس کی ملی بھگت سے پانی کی چوری کا سلسلہ جاری ہے، ٹینکر مافیا تین سے چار ہزار روپے فی ٹینکر پانی فروخت کررہی ہے۔

  • کراچی کو پانی دینے والی باہتر انچ کی پائپ لائین پھر پھٹ گئی

    کراچی کو پانی دینے والی باہتر انچ کی پائپ لائین پھر پھٹ گئی

    کراچی: کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی باہتر انچ کی پائپ لائین پھر پھٹ گئی ، وزیر بلدیات نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے رپورٹ مانگ لی کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ اپنی نااہلی دوسروں پر ڈالتا ہے۔

    دھابیجی پر پانی کی پائپ لائن پھر دھماکے سےپھٹ گئی، کراچی کو ڈیڑھ سو ملین پانی کی فراہمی رکی گئی، جس کی بحالی میں تین سے چار دن لگیں گے ، پانی کی عدم دستیابی کے باعث لانڈھی، کورنگی، نارتھ کراچی، سیکٹر الیون سی ٹو، نارتھ ناظم آباد ، لیاقت آباد اور دیگر علاقے متاثر ہورہے ہیں۔

    وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نےایم ڈی واٹر بورڈ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ، جس پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے وزیر بلدیات کو بتایا کہ کے الیکٹرک یقین دھانیوں کے باوجود واٹر بورڈ کی تنصیبات پر لوڈ شیڈنگ کررہی ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ کی رپور ٹ مسترد کرتے ہوئے کے الیکٹر ک نے بھی بیان داغ دیا، کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ، واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، واٹر بورڈ سے وزیر بلدیات کو حقائق کے منافی بریفنگ دی جارہی ہے، ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ انتیس ارب کا نادہندہ واٹر بورڈ شہریوں کو پانی کی فراہمی میں اپنی ناکامی کو کے الیکٹرک سے نہ جوڑے۔،

  • کراچی:دھابے جی,گھارو پمپنگ اسٹیشنوں پرلوڈشیڈنگ، پانی کی قلت

    کراچی:دھابے جی,گھارو پمپنگ اسٹیشنوں پرلوڈشیڈنگ، پانی کی قلت

    کراچی: دھابیجی، گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی مین پائپ لائن پھٹ گئی، جس سے شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق رات گئے اچانک بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے مین لائن میں پانی کا دباؤ بڑھ گیا، جس سے مین لائن پھٹ گئی، ترجمان کا کہنا تھا کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن معمول بن گیا ہے، کے الیکٹرک کومتعدد شکایات کے باوجود بجلی کی معطلی کا سلسلہ نہ رک سکا،چند روز میں پائپ لائن پھٹنےکا یہ دوسراواقعہ ہے۔

    کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ پانی کی قلت بھی پوری آب وتاب سے جاری ہے، دھابے جی اور گھارو پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پمپ بن ہونے سے شہر کودس کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی، پہلے سے پانی کی قلت کا عذاب جھیلتے عوام کے لئے پمپنگ اسٹیشنوں پر لوڈشیڈنگ پانی کی مزید قلت کا عذاب لے کے آگئی ۔

    پانی کی عدم دستیابی کے باعث لانڈھی، کورنگی، نارتھ کراچی، سیکٹر الیون سی ٹو، نارتھ ناظم آباد ، لیاقت آباد اور دیگر علاقے متاثر ہورہے ہیں ،پانی کی بندش ٹینکر مافیا کی کمائی کا سنہری موقع بن گئی اورٹینکر مافیا مہنگے داموں پانی فروخت کررہی ہے۔