Tag: karachi weather forecast

  • کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

    کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا مطلع جزوی ابر آلود ہے، جبکہ شہر میں آج شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 69 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہیں، جنوب مغرب سے ہوا7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

    ملک بھر میں مون سون بارشوں کا تباہ کن اسپیل:

    ملک بھر میں مون سون بارشوں کا تباہ کن اسپیل شروع ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 17 افراد جان سے گئے۔

    مون سون کی موسلادھار بارشوں میں پنجاب میں مختلف حادثات میں 11، خیبرپختون خوا میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    پاکپتن، پسرور اور اوکاڑہ میں بارش سے سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، چیچہ وطنی، چوک اعظم، عارف والا اور جڑانوالہ کے گلی، محلوں میں بھی پانی جمع ہو گیا، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں طوفانی بارش سے راجن پور کے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے اور ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی، روجھان میں بھی دریائے سندھ میں طغیانی ہے اور کچے کا علاقہ مکمل ڈوب گیا ہے۔

    پنجاب میں زوردار بارشوں سے بڑے چھوٹے شہر پانی میں ڈوب گئے ہیں، اوکاڑہ میں 172 ملی میٹر بارش ہوئی، 33 گھنٹے بعد بھی سڑکیں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں، 2 دن سے تجارتی مراکز بند پڑے ہیں، نواحی علاقے میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں، ساہیوال میں شہر اور محلے ندی نالوں میں تبدیل ہو گئے ہیں، رسیکیو کی گاڑیاں بھی پانی میں پھنس گئیں۔

    موسم سے متعلق خبریں

    بہاولنگر میں 3 دن سے بارش کی وجہ سے سڑکیں اور گلیاں پانی میں ڈوب گئیں، 2 سال پہلے بننے والا سیوریج سسٹم بھی ناکارہ ثابت ہو گیا، پاکپتن میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق، دو افراد زخمی ہوئے، ہارون آباد کے نواحی علاقے میں دیوار گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

    پسرور میں کچے مکان کی چھت ڈھے گئی، جس سے 3 بہنیں ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئیں، چیچہ وطنی میں نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آ گئیں، چوک اعظم میں گلی، محلوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، عارف والا میں غلہ منڈی پانی میں ڈوب گ?ی، جڑانوالہ کے کالج روڈ پر پانی جمع ہو گیا، نواحی علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

  • مون سون کا پہلا اسپیل کراچی سے رخصت، دوسرا اسپیل کب آئیگا؟

    مون سون کا پہلا اسپیل کراچی سے رخصت، دوسرا اسپیل کب آئیگا؟

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا پہلا اسپیل کراچی سے رخصت ہوگیا جبکہ شہر میں مون کا دوسرا اسپیل 5جولائی سے انٹری دے گا۔

    محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    بیان کے مطابق جنوب مغربی سمت سے15 کلوفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 4 روز تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق 5 جولائی تک کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار، خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں اور ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ اور کوہاٹ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

    راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، چکوال میں شدید بارش کا امکان ہے جب کہ لاہور، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال میں بارش متوقع ہے۔ فیصل آباد، سرگودھاڈویژن کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

    ہزارہ ڈویژن، مالاکنڈ، آزادکشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ دریائیکابل، دریائے سوات، چترال اور ہنزہ کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے 5جولائی کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

    کراچی، دفعہ 144 کے باوجود شہری موسم انجوائے کرنے ساحل پر پہنچ گئے

    شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز سے دور رہیں، عوام ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریزکریں۔

    این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت ہے۔

  • کراچی  میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا

    کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا

    کرا چی : کراچی میں طوفان کا خطرہ ٹل گیا، ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں  اٹھنے والے طوفان نے اومان کا رخ کرلیا ہے،  کراچی کو کوئی خطرہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محمکہ موسمیات نے واضح کیا کہ کراچی طوفان سےبچ گیا، سمندری طوفان نے رخ موڑ لیا، کراچی کو اب سمندری طوفان کا خدشہ نہیں۔

    ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اورخلیج بنگال سےاٹھنے والاطوفان کا رخ تبدیل ہوگیا ہے ، اب پاکستان کے ساحلی علاقوں سے نہیں ٹکرائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بحرہ عرب میں سمندری طوفان لوبان کل تک بنے گا اور طوفان کا رخ شمال مغرب کی جانب ہوگا، طوفان عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں آج بھی بند رہیں گی ،درجہ حرارت اڑتیس سے انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، دن بھر ہوا پانچ سے سات کلومیٹر کی رفتار سے چلے گی۔

    سمندری ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث شمال مغرب سے چلنے والی گرم اور خشک ہوائیں گرمی میں اضافے کا سبب بنیں گی۔

    منگل سے سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں شدید گرمی/ سمندری طوفان کا اندیشہ

    یاد رہے 3 روز قبل ڈی جی میٹ غلام رسول کا نے سمندری طوفان کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بننا شروع ہوگیا جو سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے،8  اکتوبر تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔

    محکمہ موسمیات نے تمام صورتحال پرنظر رکھی ہوئی ہے، کسی بھی ممکنہ خطرے سے پہلے آگاہ کردیا جائے گا۔

  • کراچی میں آج پھر بارش کی پیشگوئی

    کراچی میں آج پھر بارش کی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج پھر بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں ہفتے سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

    wea

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارش کا نیا سلسلہ دو جولائی سے شروع ہورہا ہے، جس کے دوران بارش کے ایک یا دو اسپیل ہوں گے۔ سب سے زیادہ بارش ساہیوال، لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں ہوگی ۔

    محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ تیز اور موسلادھار بارش سے دریاؤں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

    weather

    آئندہ 24گھنٹوں میں سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، کراچی ڈویژن)، قلات اور مکران ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب ڈویژن، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)،خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، ڈی آئی خان، مردان ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔