Tag: Karachi weather rain

  • کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

    کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

    کراچی(21 اگست 2025): شہر قائد میں منگل سے جاری مون سون کے طوفانی اسپیل کے تحت 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

    ،محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ فیصل بیس پر 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کورنگی میں 36، کیماڑی میں 31، جناح ٹرمینل پر 28 اور یونیورسٹی روڈ پر 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، یونیورسٹی روڈ، پی ایف مسرور بیس میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید میں 20، ڈیفنس فیز فائیو میں 20، سعدی ٹاؤن میں 15.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے کم بارش گلشن معمار میں 6.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    اس کے علاوہ منگل کے روز کے اعداد و شمار کے مطابق گلشنِ حدید میں سب سے زیادہ 145 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ کیماڑی میں 137 ملی میٹر اور جناح ٹرمینل پر 135 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    اولڈ ایئرپورٹ پر 125 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 123 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گلستانِ جوہر میں 122.4 ملی میٹر، ڈیفنس اور کلفٹن میں 121 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    شاہراہ فیصل میں 114 ملی میٹر اور سرجانی ٹاؤن میں 111.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کورنگی میں 96.6 ملی میٹر ناظم آباد میں 82 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • کراچی: 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

    کراچی: 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

    شہر قائد میں گزشتہ رات مون سون کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعرات کی رات سے کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا لیکن شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی بادل برسیں گے، آج شام ھی وقفے وقفے سے بوندا باندی اور بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں گزشتہ روز سے اب تک ہونیوالی بارشوں کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتادیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق سعدی ٹاؤن میں 47.5،گلشن معمار میں 37.4،گلشن حدید 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، شارع فیصل 32، نارتھ کراچی 29.8 اور جناح ٹرمینل پر 29.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 25.5، کورنگی میں 25.2 ملی میٹر بارش ہوئی، یونیورسٹی روڈ پر 24، ناظم آباد میں 20.5، کیماڑی میں 19.5، اورنگی ٹاؤن میں 19.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کا مزید بتانا ہے کہ ایئرپورٹ اولڈ ایریامیں18.2 ملی میٹر جبکہ مسرور بیس پر 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

  • کراچی میں کل سے اب تک سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

    کراچی میں کل سے اب تک سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

    شہر قائد میں گزشتہ رات مون سون کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، سب سے زیادہ 17 ملی میٹر بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کے بعد بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی بادل جم کر برسیں گے، آج شام سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے، سب سے زیادہ بارش 17 ملی میٹر بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی ۔

    یہ پڑھیں: حیدرآباد اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش، بجلی غائب

    اسی طرح شاہراہ فیصل پر 12ملی میٹر، اولڈ سٹی ایریا میں 9 ملی میٹر، ڈیفنس فیز 2 میں 7.8 ملی میٹر، ائیرپورٹ پر 5 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ ہفتے اور اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل 2 جولائی تک بادل برسائے گا جبکہ مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل 5 جولائی سے ملک پر اثرانداز ہو گا۔

    دوسری جانب کراچی میں مون سون کی بارش کے بعد کے الیکٹرک کا بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہو گیا جس سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی گھنٹوں سے بند ہے۔

  • کراچی میں جمعہ سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی میں جمعہ سے گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی: شہرِ قائد میں جمعہ سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شام میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام سے مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہوگا اس سسٹم کے زیر اثر شام میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ یعنی کل سے وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کیساتھ کراچی میں بارش متوقع ہے اور مون سون کا پہلا اسپیل 2 جولائی تک بادل برسائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہرمیں مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ سمندری ہوائیں جزوی طور پر بند ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔

    بارشوں کی پیشگوئی، کراچی ایئرپورٹ پر الرٹ جاری

     پنجاب کے دارالحکومت کے کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے سے لاہور میں موسم خوشگوار ہو گیا، دریں اثنا، کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں بشمول آزاد جموں و کشمیر، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں کہیں کہیں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

    اسی طرح سندھ کے بیشتر علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور، کراچی، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی اس دوران موسم کے ایک جیسے رہنے کا امکان ہے۔