Tag: Karachi weather today

  • کراچی میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل، حبس کی کیفیت

    کراچی میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل، حبس کی کیفیت

    کراچی(16 اگست 2025): شہر قائد میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہونے کے باعث حبس کی کیفیت ہے اور گرمی کی شدت محسوس کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شہر میں مطلع صاف اور سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل ہے جس ک باعث حبس کی کیفیت ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی مرطوب موسم کے ساتھ شام و رات میں بوندا باندی متوقع ہے جبکہ مغربی سمت سے 9 کلو میٹر  فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور گرمی کی شدت 33 ڈگری  تک محسوس کی جارہی ہے، دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    کلاؤڈ برسٹ : کیا بادل پھٹنے کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے؟

    دوسری جانب خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، بارشوں، بادل پھٹنے، سیلاب اور آسمانی بجلی کے گرنے کے واقعات میں کئی افراد جاں بحق اور سیکڑوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔

    گزشتہ روز باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس سمیت 5 افراد شہید ہوگئے، جبکہ سیلاب کے باعث درجنوں مکانات منہدم، طلبہ، بچے اور خواتین بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے۔

    اس کے علاوہ کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے، رابطہ پل اور سڑکیں تباہ ہوگئیں، محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا انتباہ جاری کردیا، بونیر، باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ آفت زدہ قرار دیدیا گئا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج بوندا باندی کا امکان ہے، مطلع ابرآلود رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن بھر سمندری ہواؤں کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    جبکہ اسلام آباد میں گزشتہ رات سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

    پاکستان بھر کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی سے اسلام آباد کے نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے، بہارہ کہو، سواں، چک شہزاد و دیگرسوسائٹیوں میں پانی گھروں میں داخل گیا ہے۔

    چک شہزاد اور پارک روڈ کے نالے میں بھی طغیانی کی صورتحال ہے، نیوچھٹہ بختاور موسلا دھاربارش کے بعد تالاب کامنظر پیش کرنے لگا۔

  • کراچی کی بیشتر شاہراہیں کلیئر ہیں کہیں بارش کا پانی نہیں کھڑا، مرتضیٰ وہاب

    کراچی کی بیشتر شاہراہیں کلیئر ہیں کہیں بارش کا پانی نہیں کھڑا، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی بیشتر شاہراہیں کلیئر ہیں کہیں سے شکایت موصول نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں چند گھنٹے قبل بارش کے پہلے اسپیل کے دوران میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہر کی بیشتر مرکزی شاہراہیں بارش کے بعد کلیئر ہیں اور کہیں سے بھی پانی جمع ہونے کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ کےایم سی ٹیمیں اہم شاہراہوں پر موجود ہیں، گرو مندر پر تھوڑا پانی جمع ہوا لیکن کے ایم سی نے نکاسی مکمل کرلی، شارع فیصل، سر شاہ سلیمان، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح، نرسری، طارق روڈ کلیئر ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-weather-rain-today-june-27-2025/

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی ٹیمیں مشینری کے ساتھ متحرک رہیں، ٹیمیں اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ شہر میں بارش کا پانی جمع نہ ہونے پائے۔

    خیال رہےکہ کراچی میں مون سون سسٹم کے زیر اثر جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ ہفتے کو تیزبارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ شہر میں اتوار کو بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنےکا امکان ہے۔

  • کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ وقفے وقفے سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہے لیکن نمی کا تناسب بڑھنے سےگرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، کراچی میں اس وقت تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم اور مرطوب ہے۔

    شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اپریل میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، اپریل میں درجہ حرارت میں معمول سے 4.66 ڈگری اضافہ ہوا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل میں ملک میں معمول سے اوسطاً 3.37 ڈگری سے زائد گرمی ریکارڈکی گئی ہے، رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں معمول سے 2.57 ڈگری اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔