Tag: karachi weather update

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    شہر میں گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

    ائیر کوالٹی انڈیکس کی اگر بات کی جائے تو شہر کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 16 ویں نمبر پر آگیا ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 88 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اس ہفتے گرمی کی لہر ختم ہوجائے گی جبکہ محکمے نے 4 تا 7 جون بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی 4 سے 8 جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔

    رواں ہفتے گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان

    پنجاب اور اسلام آباد میں 4 سے 6 جون کے دوران بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ بلوچستان میں 5 سے 7 جبکہ سندھ میں 6 سے 7 جون تک بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  • محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی کے موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر میں آج سے گرمی کی شدت مزید اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    کل سے سندھ میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے، دوپہر میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کے خدشات کے باعث 27 مئی تک سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب سندھ اور پنجاب جھلسا دینے والی گرمی کی لپیٹ میں آگئے ہیں، جیکب آباد، بہاولپور، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان اس وقت گرم ترین شہر ہیں، جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔

    نوابشاہ، ملتان ساہیوال اور پتوکی میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری کو چھو گیا جبکہ جھنگ، فیصل آباد اور سکھر میں چوالیس ڈگری پر پہنچ گیا۔

    کراچی میں اگلے 10 روز موسم کیسا رہے گا؟ چیف میٹرولوجسٹ کی اہم پیش گوئی

    لاہور میں بھی شدید گرمی ہے جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن محسوس چھیالیس ڈگری کیا جارہا ہے۔

  • کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتایا

    کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتایا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم آج جزوی ابر آلود اور گرم رہنے کاامکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگر سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ آنے والے چند دنوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، شہر میں 18 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    جناح اسپتال کراچی میں سہولیات ناپید، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے نفی کردی

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ملیر، لانڈھی، قائد آباد، کاٹھور اور گڈاپ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جھٹکے 8 بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

  • کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں کیسا رہے گا؟

    کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں کیسا رہے گا؟

    شہر قائد میں آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا، جبکہ دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلیں گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اتوار کے روز ہواؤں کے جھکڑ چلیں گے، کل معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا

    شہرمیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، دن میں درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری تک رہیگا، کراچی میں دن میں ہوا 18 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

  • کراچی میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

    شہر قائد میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں درجہ حرارت24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنے کاامکان ہے جبکہ دن میں ہوا 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔

    دوسری جانب بارش کے بعد بھی کراچی میں فضائی آلودگی برقرار ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ہوا میں آلودگی کے زرات کی شرح 167 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

    سعودی عرب: محکمہ موسمیات نے سردی بڑھنے کی نوید سنادی

    ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج نویں نمبر پر ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔