Tag: karachi weather

کراچی کا موسم گرم اور مرطوب ہوتا ہے۔ گرمیوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے اور نمی کی سطح بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ مون سون کے موسم میں بارش ہوتی ہے لیکن یہ بارش اکثر تیز اور طوفانی ہوتی ہے۔ سردیوں میں درجہ حرارت 10 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔

کراچی میں گرمی اور نمی کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کو گرمی سے بچنے کے لیے زیادہ پانی پینا چاہیے اور ٹھنڈی جگہوں پر رہنا چاہیے۔ مون سون کی بارشوں کے دوران لوگوں کو سیلاب اور بجلی گرنے کے خطرے سے بچنے کے لیے احتیاط کرنی چاہیے۔

  • سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

    کراچی: شہرِ قائد میں آج درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی۔

    موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی ایک بار پھر شدید گرمی کا شکار ہونے والا ہے، شہرقائد میں آج درجہ حرارت سینتیسں ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں پھر گرمی کی نئی لہر اٹھے گی، جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے مالاکنڈ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، کشمیر اور گلگت بلتستان والوں کو خوشی کی نوید سنادی ہے، آج چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

  • کراچی، مطلع صاف، درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

    کراچی، مطلع صاف، درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

    کراچی : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں میدانی علاقوں میں مزید گرمی پڑنے کا امکان ہے، کراچی میں مطلع صاف ہے جبکہ ساہیوال میں موسلادھار بارش نے جل تھل کردیا۔

    کراچی میں مطلع صاف ہے جبکہ  بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں درجہ حرارت سینتیں ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں مزید گرمی پڑنے کی خبر سنادی۔

      محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو تین روز میں اکثر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،  ساہیوال میں گرج چمک کیساتھ موسلا دار بارش نے موسم خوشگوارکردیا۔

    بارش سے شہر اور گردونواح کے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • کراچی کا موسم قدرے بہتر، درجہ حرات 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

    کراچی کا موسم قدرے بہتر، درجہ حرات 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

    کراچی: شدید گرمی کے بعد کراچی کا موسم قدرے بہتر ہوگیا ہے، آج درجہ حرات چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بارشوں کا سلسلہ گجرات میں داخل ہوگیا ہے۔

     

    کراچی میں بادل برسے بغیر چلے گئے مگر گرمی کا زورکم کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، آج صبح سورج کالے بادلوں کی اوٹ میں چھپ گیا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلی تو روزے دارخوش ہوگئے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں بارش کا امکان نہیں، درجہ حرارت سینتیں سے اڑتیس سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم آج (شام /رات) ژوب، مالاکنڈ، راولپنڈی ، ہزارہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا اس کےعلاوہ سبی، نوابشاہ، موہنجودڑو، حیدرآباد، چھور اور مٹھی میں بیالیس، کراچی اڑتیس، اسلام آباد تینتیس، لاہور پینتیس، مظفرآباد اور پشاور چونتیس، ملتان سینتیس، کوئٹہ اٹھائییس، گلگت ستائییس، فیصل آباد چھتیس اور مری میں تئیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

    کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ سمندر میں طغیانی سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشنگوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے تیزہواؤں اورگردوغبار سے حد نگاہ کم ہوسکتی ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ پانچ گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔

    دوسری جانب میری ٹائم سیکیورٹی نے بھی سمندرمیں طغیانی سے متعلق الر ٹ جاری کردیا ہے ،میری ٹائم سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ ماہی گیراڑتالیس گھنٹوں تک گہرے سمندر میں جانے سے گریزکریں۔

    کراچی میں گرد آلود ہواؤں اوربارش کے امکان کے باعث رین ایمرجنسی نافذکردی گئی، صوبائی وزیرِ بلدیات شرجیل میمن نے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں ۔

    صوبائی وزیرِ شرجیل انعام میمن نے صوبے بھر میں محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش اورتیزہواؤں کی پیشگوئی کے بعد صوبے بھر میں فوری طور پر رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    صوبائی وزیر نے صوبے بھر کی تمام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی جائیں اور خصوصاً سندھ کی ساحلی پٹی اور کراچی کی انتظامیہ تمام تر حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لائے۔

    شرجیل میمن نے ہدایت دیں کہ تمام برساتی نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا کام مکمل کیا جائے اور ایم ڈٰی واٹر بورڈ اور تمام اضلاع کے چیف انجنئیرز فوری طور پر نالوں کی صفائی اور سیوریج نظام کو مکمل طور پر درست کرلیں۔

  • کراچی:آندھی اور تیز ہوا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    کراچی:آندھی اور تیز ہوا، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

    کراچی: ملک کے مختلف شہروں سمیت کراچی میں ایک ہفتے کی شدید گرمی کے بعد آندھی اور تیز ہواوں نے گرمی کا زور توڑ دیا، کالام اور مالم جبہ سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری نے شہریوں کو خوش کر دیا۔

    کراچی میں تیز ہوا نے گرمی کا زور توڑ دیا اور ساتھ ہی فضاء گرد آلود ہوگئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں کے درجہ حرارت میں چار سے چھ فیصد کمی آئے گی، پنجاب،خیبر پختونخوا ور بلوچستان میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی تو موسم نے کروٹ بدلی

    پہاڑی علاقوں میں برفباری نے گرمی سے پریشان شہریوں کو خوش کر دیا، اسلام آباد، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور اور گلگت سمیت چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ تاہم بلوچستان کے بعض علاقوں میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ اورتربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔