Tag: karachi weather

کراچی کا موسم گرم اور مرطوب ہوتا ہے۔ گرمیوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے اور نمی کی سطح بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ مون سون کے موسم میں بارش ہوتی ہے لیکن یہ بارش اکثر تیز اور طوفانی ہوتی ہے۔ سردیوں میں درجہ حرارت 10 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔

کراچی میں گرمی اور نمی کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کو گرمی سے بچنے کے لیے زیادہ پانی پینا چاہیے اور ٹھنڈی جگہوں پر رہنا چاہیے۔ مون سون کی بارشوں کے دوران لوگوں کو سیلاب اور بجلی گرنے کے خطرے سے بچنے کے لیے احتیاط کرنی چاہیے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، بوندا باندی اور ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوئی ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق لیاری، ماڑی پور روڈ، کلفٹن سمیت اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے جبکہ اب بھی شہر میں کراچی میں بادلوں کے ڈیرے اور مطلع ابر آلود ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم ابرالود رہے گا جبکہ دن کے اوقات اور کل بھی بوندا باندی کا امکان ہے اس کے علاوہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

     دوسری جانب شہر اقتدار میں بھی بادلوں نے رنگ جمادیا، راولپنڈی اسلام آباد میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف حصوں میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج سے تین دن تک بارش کا امکان ہے، سندھ میں کئی مقامات پر کل سے گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔

  • بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار ، عوام کے لئے الرٹ جاری

    بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کے لئے تیار ، عوام کے لئے الرٹ جاری

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آج سے پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عوام گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی تاہم آسمان پر سرمئی بادلوں راج کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا آج سے تئیس جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

    مون سون کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ بالائی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہو جائیں گے اور آج سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور دیگرشہروں میں بارش کا امکان ہے۔

    آج کراچی اور گرد ونواح بھی بارش کا امکان ہے جبکہ حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں بدین، تھرپارکر اور خضدار میں بھی بارش ہوگی۔

    سکھر، لاڑکانہ، دادو ،جیکب آباد میں بائیس سے چوبیس جون تک تیز بارش اور آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب میں آج شام سے پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا،ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 23 جون تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے امکانات ہے۔

    موسم سے متعلق خبریں 

    راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال ، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ، سرگودھا اور میانوالی میں بارش کاامکان ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بارشوں کے سلسلے سے گرمی اورہیٹ ویوکی شدت میں کمی ہوگی، شہریوں سے گزارش ہے خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں ، آندھی،طوفان میں محفوظ مقامات پررہیں ،غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

    Karachi Weather Updates- کراچی موسم کا حال

  • کراچی کا موسم آج بھی شدید گرم رہنے کا امکان، درجہ حرارت 40 تک محسوس کیا جا سکتا ہے

    کراچی کا موسم آج بھی شدید گرم رہنے کا امکان، درجہ حرارت 40 تک محسوس کیا جا سکتا ہے

    کراچی: ملک کے بیشتر حصوں سمیت کراچی میں بھی شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، آج درجہ حرارت 40 تک محسوس کیا جا سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں بھی سمندری ہوائیں بحال رہیں گی جبکہ جنوب مغربی سمت سے 18 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم جبکہ سندھ اور بلوچستان کے متعدد اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں ماہ جون بھی شدید گرم رہے گا اور جون کے مہینے میں بھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/earthquake-again-in-karachi-richter-scale/

  • کراچی میں گرمی برقرار، آج پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں گرمی برقرار، آج پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے۔

    دوسری جانب رات گئے لاہور اور گردونواح میں آندھی، جہلم، راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے۔

    گزشتہ روز مون سون 2025 کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ وسطی، جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں اور ساتھ ہی سیلاب کا خطرہ بھی سر اٹھا رہا ہے، اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

    ڈی جی محکمۂ موسمیات نے کہا تھا کہ  کرتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی، لاہور، فیصل آباد، حیدر آباد اور پشاور میں اربن فلڈنگ کے خطرات بھی واضح کر دیے گئے ہیں۔

  • کراچی میں گرمی کی لہر، بارش ہوگی یا نہیں، اہم پیش گوئی کردی گئی

    کراچی میں گرمی کی لہر، بارش ہوگی یا نہیں، اہم پیش گوئی کردی گئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر آج بھی گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہے گا۔

    بیان کے مطابق مغربی سمت سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، شہر میں فی الحال بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔

    یاد رہے کہ موسم گرما اپنی آب و تاب سے جاری ہے اس موسم میں صحتمند رہنے کیلئے 6 سبزیوں کو اپنی غذا میں ضرور شامل کریں۔

    لوکی: ہلکی پھلکی اور زود ہضم سبزی ہے۔ لوکی وزن کم کرنے میں مددگار ہے۔یہ دل اور جگر کی صحت کیلئے مفید ہے۔ لوکی سے جلد کو قدرتی چمک ملتی ہے۔لوکی دماغ اور جسم کو سکون دیتی ہے۔

    کریلا: خون صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔ شوگر لیول کنٹرول کرتا ہے۔ریلا قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔کینسر سے بچاو? میں مددگار ہوتا ہے۔بالوں اور جلد کی صحت کیلئے مفید ہے۔

    ٹماٹر (Tomato)ٹماٹر: وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے۔اس کا استعمال جسم کو ٹھنڈک دیتا ہے.ٹماٹر دھوپ سے ہونے والے نقصان اور بیماریوں سے بچاتا ہے۔ٹماٹر مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔

    پالک: آئرن، کیلشیم اور وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے۔توانائی بخشتا ہے اور تھکن کم کرتا ہے۔پالک کا استعمال بینائی کیلئے مفید ہے۔پالک کھانا دل کی صحت کیلئے اچھا ہوتا ہے۔ پالک بے وقت کھانے سے روکتی ہے۔

    گرمی کے موسم میں دانوں کی مشکل کیسے دور ہو؟

    شلجم: شلجم جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔معدے کی جلن کو کم کرتا ہے۔یہ مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے یہ بہترین سبزی ہے۔شلجم خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔

  • کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ کتنا ہوسکتا ہے؟

    کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ کتنا ہوسکتا ہے؟

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کل سے گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری اضافہ متوقع ہے جس سے کراچی کا پارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ دن میں پارہ 40 ڈگری سے زیادہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سمت سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

  • کراچی میں شدید گرمی، شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جانے لگی

    کراچی میں شدید گرمی، شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جانے لگی

    کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے اور آج صبح سے شدید گرمی کا احساس ہورہا ہے شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچ گیا لیکن گرمی کی شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جبکہ کراچی میں بھی ہیٹ ویو کی صورت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ رہا لیکن گرمی کی شدت 44 سے 45 سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بحال ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

    اس کے علاوہ آج سبی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جب کہ تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا لیکن گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

  • کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم رہےگا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری  تک جانے کا امکان ہے، کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 79 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی گرم اور خشک ہے، بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے، پنجاب کے جنوبی اضلاع شدید گرم رہیں گے اور درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوہستان اور مانسہرہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جس سے گرمی میں کمی آسکتی ہے۔

  • کراچی میں سورج کا پارہ ہائی، ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی ؟

    کراچی میں سورج کا پارہ ہائی، ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی ؟

    کراچی: شہر قائد میں گرمی کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور ملک بھر میں شدید گرمی نے عوام کو نڈھال کر رکھا ہے اور ہیٹ ویو کی صورتحال کا سامنا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، کل سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔

    بیان کے مطابق شام میں سمندری ہوائیں معمولی چل جائیں گی جبکہ کل سے مکمل بحال ہوجائیں گی۔ سمندری ہواؤں کی بحالی سے نمی کا تناسب بڑھنے پر گرمی زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ انجم نزیر نے کہا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کے دوران نمی کا تناسب انتہائی کم ہونے سے موسم شدید گرم اور خُشک رہے گا۔

    سعودی عرب: غیر یقینی موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز سے محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے تاہم 24 اپریل سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہو جائیں گی، سمندری ہواؤں کی بحالی کے باعث نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

  • کراچی کا موسم گرم رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

    کراچی کا موسم گرم رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج تیز دھوپ کے ساتھ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے اور مغرب، جنوب مغربی سمت سے آج دن بھر تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، آج سے 18 اپریل کے دوران سندھ میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران راتیں بھی گرم رہیں گی، گرمی کی حالیہ لہر کے پیش نظر کراچی میں ہواؤں کی رفتار معمول سے تیز ہو سکتی ہیں۔