Tag: karachi weather

کراچی کا موسم گرم اور مرطوب ہوتا ہے۔ گرمیوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے اور نمی کی سطح بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ مون سون کے موسم میں بارش ہوتی ہے لیکن یہ بارش اکثر تیز اور طوفانی ہوتی ہے۔ سردیوں میں درجہ حرارت 10 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔

کراچی میں گرمی اور نمی کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کو گرمی سے بچنے کے لیے زیادہ پانی پینا چاہیے اور ٹھنڈی جگہوں پر رہنا چاہیے۔ مون سون کی بارشوں کے دوران لوگوں کو سیلاب اور بجلی گرنے کے خطرے سے بچنے کے لیے احتیاط کرنی چاہیے۔

  • مری میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    مری میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    ملکہ کوہسار میں بارش کے بعد موسم خوشگوار  ہوگیا جبکہ کراچی میں آج بھی موسم گرم رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا جبکہ اسلام آباد میں بھی تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

    جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ کراچی آج بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں رہےگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری  تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-weather-strong-winds-predicted-today/

  • کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

    کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

    محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہےگا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں شمال مغرب سےگرم اور خشک ہوائیں چلیں گی لیکن شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگا، شہر میں مطلع صاف، موسم مرطوب ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران درجہ حرارت 34.2 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سے 6 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

  • کراچی میں آج سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ سنگل ڈیجیٹ پر جانے کا امکان

    کراچی میں آج سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ سنگل ڈیجیٹ پر جانے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے اور سردی  کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، سرد ہواؤں کی وجہ سے پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور کل کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے، گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس وقت شہر کا درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرق سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کی سرد ہوائیں شہر پر اثر انداز ہونا شروع ہوگئیں، گزشتہ روز کے مقابلے میں 3.6 ڈگری کم ریکارڈ ہوا اور معمول سے قدرے تیز ہوائیں چلنے کے سبب دن بھر سردی محسوس کی گئی۔

  • کراچی میں شدید سردی، آج تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

    کراچی میں شدید سردی، آج تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دن میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث شہر میں رات میں کم سےکم درجہ حرارت 14.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بھی وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت موسم سرد ہے، شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید بتایا ہے کہ شمال مشرق سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اس کے علاوہ کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 174 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-temperatures-drop-further-next-3-days/

  • کراچی والے ہوجائیں تیار، کڑاکے کی سردی پڑنے کی پیشگوئی

    کراچی والے ہوجائیں تیار، کڑاکے کی سردی پڑنے کی پیشگوئی

    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گر سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پورے ہی ملک میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی مزید بڑھیں گی۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج سے یخ بستہ ہوائیں چلیں گی، شہر میں آج 20 تا 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔

    سردار سرفراز نے کہا کہ تیز ہواؤں کے سبب خنکی میں اضافہ ہوگا، پاکستان اور افغانستان کے اوپر ہائی پریشر سردی میں اضافےکا سبب بن رہا ہے جس سے مزید سردی بڑھے فی۔

    سردار سرفراز نے مزید بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 تا 11 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں سردی زیادہ محسوس کی جائے گی۔

    Karachi Weather Updates- کراچی موسم کا حال

  • طوفانی بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    طوفانی بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے 14 اگست کی شام یا رات سے 18 اگست کے دوران ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مغرب، بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک پر اثر انداز ہوں گی۔

    مون سون ہواؤں کے باعث سندھ، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

    بیان کے مطابق 15 اگست کی شام یا رات سے 18 اگست کے دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب پیر کو بارش کے باعث ڈیرہ بگٹی کے مختلف نشیبی علاقے زیرآب آگئے، لوگوں کو نشیبی علاقوں سے ریسکیو کیا جارہا ہے۔

    پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا دورانیہ اور اہمیت

    پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا دورانیہ عام طور پر جولائی سے ستمبر تک ہوتا ہے۔ یہ بارشیں ملک کے مختلف حصوں میں مختلف شدت اور مدت کے ساتھ برستی ہیں۔ مون سون کی آمد سے ملک کے کئی علاقوں میں خشک سالی کے بعد زندگی میں ایک نئی بہار آ جاتی ہے۔ یہ بارشیں نہ صرف زرعی پیداوار کے لیے بلکہ پانی کے ذخائر کو بھرپور کرنے اور موسم کو خوشگوار بنانے کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔

    سی ویو : یوم آزادی پر کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری

    تاہم، بعض اوقات یہ بارشیں اتنی شدید ہو جاتی ہیں کہ سیلاب کی صورت اختیار کر لیتی ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی پھیل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، غیر متوقع اور بے وقت بارشیں بھی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سمندری ہوائیں بحال

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، سمندری ہوائیں بحال

    کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، جس کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی بوندا باندی کاامکان ہے، جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    جڑواں شہروں اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، نالہ لئی گوالمنڈی سمیت مختلف نشیبی علاقے زیب آب آچکے ہیں۔

    ڈی سی حسن وقارچیمہ نے نالہ لئی گوالمنڈی سمیت مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ گوالمنڈی کے مقام پرنالہ لئی میں پانی کی سطح 9 فٹ سے زائد ہے، متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں میں نکاسی کے آپریشن میں مصروف ہیں۔

    ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ سیدپور میں 60 ملی میٹر،گولڑہ میں 50 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، جس کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

    مفت بجلی دینا شروع کررہے ہیں، وزیر توانائی سندھ کا اعلان

    کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 5 فٹ ریکارڈ کی گئی، واسا ہائی الرٹ ہے، رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

  • کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی: شہر قائد کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج بھی گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر اس وقت گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب 17 جولائی کی رات کو درجہ حرارت سب سے زیادہ 32.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    شہر میں ماہ جولائی کو عام درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا لیکن یکم جولائی اور پھر منگل16 جولائی کی راتیں اس سال کی گرم ترین راتیں ثابت ہوئیں جب درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

    کراچی میں شدید گرمی، عاشورہ جلوس کے متعدد شرکا کی حالت غیر

    تاہم بدھ 17 جولائی کی رات کو درجہ حرارت اس سے بھی بڑھ گیا اور یہ اب تک سال کی گرم ترین رات تھی۔ درجہ حرارت 32.5 درجے ریکارڈ کیا گیا۔

  • کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں آج بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شہر میں آج بارش کا امکان نہیں ہے۔

    دوسری جانب لاہور، اسلام آباد اور گردو نواح میں موسلا دھار بارش سے گرمی اور سخت حبس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

    لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد دو روز سے جاری حبس میں شدید کمی واقع ہوئی ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے، شہر میں آج ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    اس کے علاوہ ٹاؤن شپ جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، مال روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے اسٹیشن، برانڈرتھ روڈ، لکشمی چوک،ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے جل تھل ہوگیا۔

    چنیوٹ، ملکوال، جہلم، ٹانک اور مضافات میں بھی موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

    پی ڈی ایم اے کے مطابق 4 سے8جولائی تک پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کاامکان ہے، پنجاب میں مون سون کے دوسرے اسپیل میں بارشیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ درجۂ حرارت کو محسوس کرنے کی شدت 40 ڈگری سے زائد ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں شہری غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں، شہری باہر نکلتے وقت اپنے سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔