Tag: karachi zoo

  • چڑیا گھرکوماڈل زو بنانا چاہتا ہوں’  وزیراعلیٰ سندھ

    چڑیا گھرکوماڈل زو بنانا چاہتا ہوں’ وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے چڑیا گھر کا ٹوپوگرافیکل اورماحولیاتی سروے کرانے کی ہدایات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کو ماڈل زون بنانا چاہتا ہوں.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیراعلی سیکریٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے چڑیا گھرکی حالت زار بہتر بنانے ، پارکنگ ،داخلی اور خارجی راستے تبدیل کرانے سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس میں جام خان شورو،میئروسیم اختر،ثمرعلی خان ودیگر نے شرکت کی.

    وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چڑیا گھر کو ماڈل زو بنانا چاہتا ہوں، جس کے تحت آپ کی تجاویز کی ضرورت ہے ، اسی وجہ سے آج اجلاس طلب کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ چڑیا گھرکی بہتری کیلئے تجاویز پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے.

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ میرادورہ چڑیا گھرانتہائی اہم رہا،بعد ازاں میں نے اس کی تعمیر نو کرانے کا فیصلہ کیا، انہوں نے چڑیا گھر کا ٹوپوگرافیکل اور ماحولیاتی سروے کرانے کا حکم دیا.

    انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کو بہتر تفریحی مقامات فراہم کرنے کے لئے سفاری پارک کو اچھا بنانے کیلئے بھی اسکیم بنائی جائے گی.

    دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ نے مئیر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی سروے کرانے میں ٹیم کی مدد کریں جس پر وسیم اختر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں گے جانوروں کوکہیں اورمنتقل نہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی والوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
    یہاں پڑھیں: کراچی والوں کو مزید تفریح مقامات بنا کردیں گے وزیراعلی سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ چڑیا گھر کے کام سے متعلق مجھے آئندہ جمعے تک رپورٹ کریں.

  • کراچی والوں کو مزید تفریح مقامات بنا کردیں گے وزیراعلی سندھ

    کراچی والوں کو مزید تفریح مقامات بنا کردیں گے وزیراعلی سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چڑیا گھراوراطراف میں تجاوزات کا نوٹس لے لیا، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بچوں کو بہتر تفریح مہیا کرنا چاہتی ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چڑیا گھرکے اطراف میں تجاوزات کا نوٹس لے لیا، انہوں نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کی، وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کو بہتر بنا نے کا منصوبہ کراچی پیکج میں شامل ہے.

    یہاں پڑھیں:بلاول کا کراچی کے لئے 150 ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

     اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بچوں کو بہتر تفریح مہیا کرنا چاہتی ہے. کراچی والوں کو مزید تفریح مقامات بنا کر دیں گے تا کہ شہریوں کو بہتر تفریح کے مواقع حاصل ہو۔

    یہاں پڑھیں:کراچی کوسرسبزاورخوبصورت شہربنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ کراچی کو ایک بہترین، سرسبز اورخوبصورت شہر میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور انہوں نے شہر کی خوشحالی، پائیداری، جامعیت اورسروس ڈلیوری پرتوجہ مرکوز کی ہوئی ہے اور اب کراچی کے پرانے علاقوں کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے تاکہ ان علاقوں میں بھی ہرایک آدمی گھر خریدنے میں دلچسپی لے۔

    دوسری جانب نامزد گورنر محمد زبیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان سے میرے پرانے تعلقات ہیں، نامزد گورنراورمیں رات کوایک ہی طیارے میں اسلام آباد سے کراچی پہنچے ہیں.

  • چڑیا گھر انتظامیہ کی عدم دلچسپی، نایاب نسل کا بنگال ٹائیگرمرگیا

    چڑیا گھر انتظامیہ کی عدم دلچسپی، نایاب نسل کا بنگال ٹائیگرمرگیا

    کراچی : چڑیا گھر میں انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث نایاب نسل کا بنگال ٹائیگرمرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے چڑیا گھر میں مرنے والے بنگال ٹائیگر کے گردے فیل ہوگئے تھے، گزشتہ ایک ہفتہ سے بنگال ٹائیگر کی طبیعت ناساز تھی۔

    اس حوالے سے ڈائریکٹر چڑیا گھر فہیم احمد خان کا کہنا ہے کہ ایلکس اور ریچن نامی شیراور شیرنی کے جوڑے کو بارہ سال قبل لاہور کے چڑیا گھر سے کراچی منتقل کیا گیا تھا.

    بنگال ٹائیگر کی عمر سولہ سال تھی،علاج کے بعد معلوم ہوا کہ ایلکس نامی ٹائیگر کے گردے فیل ہوچکے ہیں جس کے باعث آج صبح آٹھ بجے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس نسل کے شیر کی اوسط عمر تقریباً اٹھارہ سال ہوتی ہے۔ چڑیا گھرانتظامیہ کے مطابق ٹائیگرکی کھال کو پوسٹ مارٹم کے بعد چڑیا گھر کے میوزیم میں محفوظ کرلیا جائے گا۔

    بنگال ٹائیگر کے مرنے سے اس کی دیکھ بھال کرنے والے بھی افسردہ ہیں۔

     

  • کراچی سے ملنے والا پینگولین چڑیا گھر سے کیرتھر نیشنل پارک منتقل

    کراچی سے ملنے والا پینگولین چڑیا گھر سے کیرتھر نیشنل پارک منتقل

    کراچی : کراچی سے ملنے والا بھارتی نسل کا پینگولین کراچی زو سے کیر تھر نیشنل پارک منتقل کردیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ وائلڈ لائف اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی انتظامیہ نے کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن اسلامیہ کالج  کے قریب رہائشی گلی سے پانچ روزقبل ملنے والا پینگولین کراچی چڑیا گھر سے کیر تھر نیشنل پارک منتقل کردیا ہے۔

    مذکورہ پینگولین بھارتی نسل کا ہے، اور اس کا سائز تین فٹ ہے پاک و ہند میں پایا جانے والا انڈین پینگولن ایک بے ضرر اور نایاب جانور ہے جس کی نسل ختم ہونے کے قریب ہے۔

    ’’پینگولن‘‘ ایک نایاب نسل کا جانور ہے، یہ چیونٹی خور جانوروں کی نسل سے تعلق رکھنے والا ایک بے ضرر اور معصوم جانور ہے ۔

    پینگولین محض کیڑے مکوڑے دیمک اور چیونٹیاں کھاتا ہے۔ اس کی لمبی تھوتنی اور باریک لمبی زبان ہوتی ہے، جسم پر سخت چھلکے ہوتے ہیں۔ خطرے کے وقت خود کو گیند کی طرح لپیٹ لیتا ہے۔

    پینگولن کو ان جانوروں کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے جن کی نسل ختم ہونے کے خطرے سے دوچار ہے، پاکستان میں لوگ اپنی لاعلمی کی وجہ سے اس نایاب جانور کو خوفناک بلا سمجھ کر ہلاک کردیتے ہیں۔