Tag: کراچی

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور تجارتی مرکز ہے۔ کراچی شہر کی ساری خبریں اس پیج پر دیکھیں

Karachi News Urduکراچی

  • کراچی میں 3 گھنٹوں کے دوران آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان

    کراچی میں 3 گھنٹوں کے دوران آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3 گھنٹوں کے دوران آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسلا دھار بارش کے دوران نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ ہوگی۔

    اب سے کچھ دیر قبل بھی ایئرپورٹ، ملیر، گلشن حدید میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جبکہ نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن اور اطراف میں بھی بارش جاری ہے۔

    صدر، اولڈ سٹی ایریا، سول اسپتال، ناظم آباد، سائٹ ایریا، منگھوپیر روڈ اور اطراف میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

    یہ پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ شہر میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش شروع ہے، شہریوں سے گھروں پر رہنے کی درخواست ہے۔

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ تمام فیڈرز بحال کردیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں اب انفرادی شکایات کو درست کررہی ہیں، شہری انتظامیہ کے تعاون سے نکاسی کے بعد بجلی بحال کی جارہی ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش شروع ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایئرپورٹ، ملیر، گلشن حدید میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جبکہ نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن اور اطراف میں بھی بارش جاری ہے۔

    صدر، اولڈ سٹی ایریا، سول اسپتال، ناظم آباد، سائٹ ایریا، منگھوپیر روڈ اور اطراف میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ شہر میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش شروع ہے، شہریوں سے گھروں پر رہنے کی درخواست ہے۔

    یہ پڑھیں: کراچی میں موسلاھار بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ تمام فیڈرز بحال کردیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی ٹیمیں اب انفرادی شکایات کو درست کررہی ہیں، شہری انتظامیہ کے تعاون سے نکاسی کے بعد بجلی بحال کی جارہی ہے۔

  • کراچی :ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے کارخانے میں دھماکا، 22 افراد زخمی

    کراچی :ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے کارخانے میں دھماکا، 22 افراد زخمی

    کراچی(21 اگست 2025): کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس سے 22 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدر ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی دھماکے اور آگ کے نیتجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے، گودام میں دھماکے سے عمارتوں کے شیشے ٹو ٹ گئے، گاڑی، رکشے کو نقصان پہنچا ہے۔

    دھماکے سے گرد و نواح کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آگ لگ گئی، پٹاخوں کے گوادم میں دھماکے اور آگ لگنے کے بعد سیاہ دھواں پھیل گیا، دھماکے کے بعد دھواں بلڈنگ کے اطراف میں پھیل گیا۔

    چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ آگ پر 70 سے 80 فیصد قابو پالیا گیا ہے، ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ 22 میں سے  8 افراد جھلسنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں، فائر بریگیڈ کی 12 سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی جائے وقوع پر موجود ہے۔

    ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق پٹاخوں کی یہ دکان کافی عرصے سے موجود تھی، عمارتوں کے شیشے ٹوٹنے سے بھی کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں 13 اور سول اسپتال میں 7 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے واقعے سے متعلق بیان میں کہا کہ آبادی کے درمیان ایسے مواد کی  تیاری کی اجازت نہیں، آگ پر قابو پا کر مجھے آگاہ کریں۔

    ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس یو کے کمانڈوز بھی ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں، چھت پر محصور افراد کو بحفاظت نکالا جا رہا ہے۔

  • کراچی میں موسلاھار بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی میں موسلاھار بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں موسلاھار بارشیں کا سلسلہ جاری رہنے کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کاامکان، ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بحیرۂ عرب کے اوپر دو مختلف مون سون کےسسٹم ہیں، ایک جنوب مشرق کیٹی بندر کے قریب اور دوسرا کچ ریجن کے اوپر ہے۔

    یہ سسٹم میں جنوب مشرقی اور زیریں سندھ میں مسلسل گرج چمک کے بادل بنتے رہیں گے اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم سسٹم کل صبح تک شہر سے نکل جائے گا۔

    27اگست سےکراچی سمیت سندھ میں نئی بارشیں متوقع ہے ، بارشوں کاسلسلہ 30اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کا بیان جاری

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے قلات،خضدار،لسبیلہ اورتربت کے ندی نالوں میں طغیانی کی پیش گوئی کی ہے جب کہ بائیس اگست تک بالائی پنجاب کےشہروں لاہور،راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

    اسلام آباد اورراولپنڈی کےنشیبی علاقے زیرِآب آنےجب کہ اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اورخیبر پختونخوا کےپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے

    خیال رہے کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی طوفانی بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہے، حیدرآباد، سجاول، جامشورو، سہیون، ٹھٹھہ، ٹنڈو غلام محمد، میرپور خاص میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، گلیوں محلوں، بازاروں اور شہر کی دیگر سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

    حیدرآباد میں بادل برسنے کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے، دکانوں اور مارکیٹوں میں بھی پانی داخل ہوگیا، ٹھٹھہ میں کئی مقامات پر درخت گرگئے، اور ساحلی پٹی کے قریب کچے مکانات کی چھتیں اڑگئیں۔

  • کراچی میں  بجلی کا بحران  شدت اختیار کرگیا ، 98 فیڈرز تاحال بند

    کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ، 98 فیڈرز تاحال بند

    کراچی: بارشوں کے بعد بجلی بحران شدت اختیار کرگیا، 98 فیڈرز بدستور بند ہے ، جس کے باعث شہر کے بڑے علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دو روز سے جاری طوفانی بارشوں کے بعد بجلی کا شدید بحران برقرار ہے، K-الیکٹرک کے 98 فیڈرز اب بھی غیر فعال ہیں جس کے باعث شہر کے بڑے علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ زیرزمین کیبلز اور سب اسٹیشنز میں پانی داخل ہونے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ سرجانی ٹاؤن، یوسف گوٹھ، معین آباد، اسکیم 33، بلدیہ، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، بن قاسم، گلشنِ حدید، منگھوپیر اور رزاق آباد سمیت متعدد علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی۔

    معین آباد، امیرآباد، صادق آباد اور ماڈل کالونی کے مکین دو روز گزرنے کے باوجود بجلی سے محروم ہیں۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو آئی، اسکیم 33 کی الااشرف اور سائنٹسٹ سوسائٹی، بلدیہ اور ڈی ایچ اے میں بھی 48 گھنٹے سے بجلی غائب ہے، بجلی کی طویل بندش کے باعث گھروں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ مونس علوی کے وعدے، نیپرا کو دی گئی یقین دہانیاں اور صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ کی مداخلت کے باوجود صورتحال میں بہتری نہیں آئی۔

    یاد رہے شاہ فیصل کالونی پولیس نے بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے دو بھائیوں کے واقعے پر K-الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) سید مونس عبداللہ علوی اور دیگر حکام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    اسرا‌ر خان اور سراج خان اپنے گھر کے باہر زیرزمین بجلی کی تار کے باعث کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے اوعر اہل خانہ نے کے -الیکٹرک حکام کو غفلت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے موسلا دھار بارش نے شہری زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں میں شہری سیلاب، سڑکوں کی بندش، بجلی کی طویل بندش اور کٹی پہاڑی پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

    بارش کے پانی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور سلطان آباد کو ڈبو دیا، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ سرجانی ٹاؤن میں صورتحال اس قدر سنگین رہی کہ ریسکیو اہلکاروں کو ایک مریض کو کشتی کے ذریعے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

  • کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

    کراچی میں گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

    کراچی(21 اگست 2025): شہر قائد میں منگل سے جاری مون سون کے طوفانی اسپیل کے تحت 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

    ،محکمہ موسمیات نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ فیصل بیس پر 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کورنگی میں 36، کیماڑی میں 31، جناح ٹرمینل پر 28 اور یونیورسٹی روڈ پر 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، یونیورسٹی روڈ، پی ایف مسرور بیس میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید میں 20، ڈیفنس فیز فائیو میں 20، سعدی ٹاؤن میں 15.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے کم بارش گلشن معمار میں 6.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    اس کے علاوہ منگل کے روز کے اعداد و شمار کے مطابق گلشنِ حدید میں سب سے زیادہ 145 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ کیماڑی میں 137 ملی میٹر اور جناح ٹرمینل پر 135 ملی میٹر بارش ہوئی۔

    اولڈ ایئرپورٹ پر 125 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 123 ملی میٹر بارش ہوئی۔ گلستانِ جوہر میں 122.4 ملی میٹر، ڈیفنس اور کلفٹن میں 121 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    شاہراہ فیصل میں 114 ملی میٹر اور سرجانی ٹاؤن میں 111.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔ کورنگی میں 96.6 ملی میٹر ناظم آباد میں 82 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

  • کراچی: 48 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود مختلف علاقوں میں بجلی بند

    کراچی: 48 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود مختلف علاقوں میں بجلی بند

    کراچی(21 اگست 2025): منگل کی بارش کے بعد کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہے جبکہ 48 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود مختلف علاقوں میں بجلی بند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا کے الیکٹرک کے دفتر پر احتجاج کیا گیا، احتجاج کے باعث مظاہرین نے دونوں ٹریک بند کردئی۔

     نارتھ ناظم آباد بلاک اے اور گلستانِ جوہر بلاک 9 میں 34 گھنٹے سے بجلی غائب ہے، جبکہ صفورا گوٹھ اسکیم 33 کی سوسائٹیز بشمول سٹی ولاز میں بھی 36 گھنٹے سے زائد وقت گزر چکا ہے، مگر بجلی تاحال بحال نہیں کی گئی۔

    شہر کے دیگر متاثرہ علاقوں میں سعود آباد، غازی گوٹھ، خدا کی بستی، ابراہیم حیدری، شانتی نگر اور اسٹیڈیم روڈ شامل ہیں، جہاں 28 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں 24 گھنٹوں سے بجلی بند ہے، جس کے باعث علاقے میں پانی کا بھی شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی نہ ہونے کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو چکے ہیں۔

    اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کے باعث شہری رل گئے، ملیر ہالٹ سے ماڈل قبرستان جناح ایونیو روڈ آنے جانے والے روڈ ٹریفک کے لئے بند ہے، ٹریفک کو ماڈل قبرستان کٹ سے ائیرپورٹ کی طرف بھیجا جارہا ہے، ملیر ہالٹ سے آنے والے ٹریفک کو شارع فیصل کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

  • کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کا بیان جاری

    کیا آج کراچی میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات کا بیان جاری

    کراچی (21 اگست 2025): محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج جمعرات کو بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، گزشتہ روز کہیں درمیانی تو کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ میں بارش کا سبب بننے والا سسٹم آج بھی فعال رہے گا، ہوا کے کم دباؤ کے باعث سندھ میں مزید بارشوں کا امکان ہے، اور آج دوپہر کے وقت گرج چمک والے بادل بننے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دوپہر سے شام، اور رات کے دوران تیز بارش اور ہوائیں چل سکتی ہیں، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے، جب کہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ برقرار ہے۔

    کراچی : بارش کے بعد سے شہر بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن جاری

    تاہم محکمے کا کہنا ہے کہ آج رات سے سسٹم کی شدت میں کمی کا امکان ہے، اور بارشوں کا یہ سلسلہ جمعہ تک جاری رہ سکتا ہے۔ دوسری طرف کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

  • بارش کا پانی 2سے3 گھنٹوں میں کیسےاترا؟  شرمیلا فاروقی نے بتادیا

    بارش کا پانی 2سے3 گھنٹوں میں کیسےاترا؟ شرمیلا فاروقی نے بتادیا

    کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو بے نقاب کردیا لیکن رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے سیاسی مخالفین کو ہی ذمہ دار قرار دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آج نالے صاف نہ ہوتے تو پانی دو تین گھنٹے میں نہیں اُترتا، نالوں کی صفائی کا کریڈٹ سندھ حکومت کو جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گجر نالے سے تجاوزات ہٹائے گئے، آپ کو یاد ہوگا کہ گجرنالے پر آپریشن پر سب سے زیادہ شور کس سیاسی پارٹی نے مچایا تھا؟

    انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب گٹر اور نالوں کو بوریاں ڈال کر بلاک کیا جاتا تھا، گٹر بلاک کرنے کا مقصد سندھ حکومت کو بدنام کرنا تھا۔

    شرمیلا فاروقی نے مخالفین کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ لوگ سندھ حکومت پر تنقید نہیں کریں گے تو ان کو ووٹ کیسے ملیں گے؟

    شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ ماضی میں کراچی کا دورہ کرکے 1100 ارب روپے کا جو اعلان کیا گیا تھا وہ آج تک نہیں ملے۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے اربن فلڈنگ ہوا کرتی تھی تو کوئی نہیں ہوتا تھا، آج کم سے کم ہم ساتھ تو کھڑے ہیں۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کے مسائل پر بات کرتی ہے، موٹر وے ایم 6 پر پیپلز پارٹی ہی لڑی ہے، ایم کیو ایم نے کبھی آواز نہیں اُٹھائی، پیپلزپارٹی جب اپنی پر آتی ہے تو بات منوا کر ہی اُٹھتی ہے۔

  • کراچی میں طوفانی بارش کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ (ویڈیو)

    کراچی میں طوفانی بارش کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ (ویڈیو)

    کراچی (20 اگست 2025): شہر قائد میں طوفانی بارش کے دوران جہاں سڑکیں جوہڑ بن گئیں وہیں لینڈ سلائیڈنگ نے اہل علاقہ کو خوفزدہ کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز شروع ہونے والی موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے آج بھی جاری رہا۔ خصوصا رات کے وقت ہونے والی طوفانی بارش نے شہریوں کی زندگی مفلوج کر دی ہے۔

    کراچی میں پہلے بارش سے سڑکیں جوہڑ اور ٹوٹ پھوٹ کر خندق بن جایا کرتیں تھیں۔ تاہم اس برس شہر قائد میں طوفانی بارش نے لینڈ سلائیڈنگ جیسی صورتحال پیدا کر دی۔

    قصبہ اور نارتھ ناظم آباد کو ملانے کے لیے پہاڑی کو کاٹ کا راستہ بنائے جانے والے مقام جو کٹی پہاڑی کے نام سے مشہور ہے۔ طوفانی بارش کے دوران پہاڑی کی بلندی سے پتھر سڑک پر گرنے لگے۔

    اہل علاقہ کے مطابق آج شام سے کئی بار پتھر کٹی پہاڑی سے سڑک پر گے، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے سڑک کو بند کرا دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پتھر گرنے کے واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
    دوسری جانب بدھ کی شب کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

     

      دوسری جانب کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلشن حدید، رزاق آباد، شاہ لطیف ٹاؤن، بھینس کالونی، کاٹھور، گڈاپ، ایم 9 موٹر وے، نوری آباد، احسن آباد، اسکیم 33، گلستان جوہر، گلشن اقبال میں بارش ہو رہی ہے۔

    اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، بفرزون، گلبرگ، سائٹ ایریا، منگھو پیر روڈ، میٹروول، گارڈن، پاک کالونی، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، اولڈ سٹی ایریا، نمائش، ڈیفنس، کلفٹن، ٹاور، کیماڑی میں بھی موسلا دھار بارش جاری ہے۔

    بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے زیر آب اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ جب کہ مختلف علاقوں میں پانی میں پھنس کر سینکڑوں شہریوں کی گاڑیاں خراب ہو گئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دو روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایات کی ہیں۔