Tag: کراچی
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور تجارتی مرکز ہے۔ کراچی شہر کی ساری خبریں اس پیج پر دیکھیں
Karachi News Urdu
-
کراچی:بلدیاتی انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
کراچی میں اٹھارہ جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے، ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں آج وصول کریں گے۔
بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی، الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے کے چھ اضلاع میں گیارہ ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
کراچی کے ضلع شرقی میں دو سو انیس اور ضلع وسطی میں ایک سو تئیس کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے، ضلع شرقی میں چوبیس سو نو کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، ضلع غربی میں بائیس سو بیس ، ضلع جنوبی میں اٹھارہ سو دو ضلع کورنگی میں انیس سو باہتر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدگیوں کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں آج دائر کی جاسکیں گی۔
-
سندھ کے ریٹرننگ افسران نے الیکشن کمیشن سے ہدایات مانگ لیں
سندھ کے ضلعی ریٹرننگ افسران نے عدالتی حکم کے بعد کی صورتحال پر الیکشن کمیشن سے ہدایات مانگ لیں۔
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں سندھ کے ضلعی ریٹرننگ افسران نے کہا ہے کہ انتخابی قوانین کالعدم قرار دیئے جانے کے باوجود انتخابی قوانین اور حلقہ بندیاں طے نہیں کی جاسکیں جبکہ ڈی آر اوز انتخابی شیڈول پر کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے انتخابی قوانین کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد الیکشن شیڈول پر عملدرآمد بلا جواز ہے، عدالتی فیصلے پر رہنمائی کی جائے۔
-
بلدیاتی انتخابات:سندھ اورپنجاب میں تیاریاں سست روی کا شکار
سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کےلئےتیاریاں غیریقینی صورتحال کے سبب سست روی کا شکار ہوگئیں۔
سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں صرف سولہ دن باقی رہ گئے ہیں، ہائی کورٹ کے حکم کے بعد تیاریاں سست روی کا شکار ہوگئیں، نامزدگی فارم جمع ہونے کے بعد کراچی مین کاغذات کی جانچ کا کام مکمل طورپر شروع نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران کو تاحال متعقلہ دستاویزات موصول نہیں ہوئیں، جس کے ذریعے کاغذات کی جانچ کی جاتی ہے، ضلع سینٹرل میں کاغذات کی جانچ کا کام ایک دن تاخیرکے بعد شروع ہوگیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سندھ میں اسکروٹنی کا عمل پانچ جنوری تک مکمل کرنا ہے، جس کے بعد منظور یا مسترد کاغذات کے خلاف دائر اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گئی۔
تیرہ جنوری کو حتمی فہرست جاری کرنے کے بعد اٹھارہ جنوری کو بلدیاتی دنگل سجے گا، پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کھٹائی میں پڑتا نظر آرہا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نئی حلقہ بندیوں کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر عمل در آمد ممکن نہیں ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے انتخابات کے التواء کی درخواست دی گئی تو حلقہ بندیوں کے لئے درکار وقت کا جائزہ لیا جائے گا۔
-
عوام کی خدمت کیلئے میدان میں نکل گئے ہیں، فاروق ستار
ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے میدان میں نکل گئے ہیں، بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے ابہام دور ہونا چاہیے، اٹھارہ جنوری کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ضلع شرقی کے دفتر میں آمد کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے آر اوز کو رہنمائی فراہم نہیں کی گئی، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام اور مقامی حکومتوں کو ذیادہ بااختیار اور موثر بنانے کی ضرورت ہے، خودمختار مقامی حکومتیں ہی عوام کی ذیادہ خدمت کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین گذشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ بلدیاتی اداروں کی کچرا گاڑیوں کے پاس آئل نہ ہونے کے باعث شہر میں صفائی کا کام بھی متاثر ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہروں اور دیہاتوں کو جدید بلدیاتی سہولتیں فراہم کریں گے، جو ہمارے منشور کا حصہ ہے۔