Tag: کراچی

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور تجارتی مرکز ہے۔ کراچی شہر کی ساری خبریں اس پیج پر دیکھیں

Karachi News Urduکراچی

  • ڈمپرز ایسوسی ایشن نے دھرنا دے دیا، حادثہ ٹینکر سے ہوا، لیاقت محسود کا دعویٰ

    ڈمپرز ایسوسی ایشن نے دھرنا دے دیا، حادثہ ٹینکر سے ہوا، لیاقت محسود کا دعویٰ

    کراچی (10 اگست 2025): ڈمپرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے سپر ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے، لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹینکر سے ہوا لیکن آگ ڈمپروں کو لگائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے 7 ڈمپرز جلنے کے بعد سپر ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کی 7 نہیں 9 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

    لیاقت محسود نے کہا حادثہ ٹینکر کی ٹکر سے ہوا ہے لیکن مشتعل لوگوں نے ڈمپرو ں کو آگ لگا دی، ملزمان کی گرفتاری تک سپر ہائی وے سے نہیں جائیں گے۔ ڈمپر مالکان نے جائے حادثہ سے جلے ہوئے ڈمپر ہٹانے سے انکار کر دیا ہے، اور لفٹر کو بھی جلے ہوئے ڈمپر ہٹانے سے منع کیا۔ڈمپر راشد منہاس روڈ حادثہ


    راشد منہاس روڈ ڈمپر حادثے نے بچی کا جہیز جمع کرنے والا خاندان اجاڑ دیا، چچا ذاکر


    ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما نے کہا حادثے میں جو ہلاکتیں ہوئیں اس پر میں بھی غم میں ہوں، لیکن ہمارے ڈمپرز کو شر پسندوں نے جلایا ہے، جس کے خلاف نیشنل ہائی وے اور سپر ہائی وے کو بلاک کیا جا رہا ہے، سپر ہائی وے سہراب گوٹھ سے نیشنل ہائی وے ٹھٹھہ روڈ سے بلاک کیا جائے گا۔


    کراچی میں مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی، 10 شہری گرفتار


    لیاقت محسود کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ساتھ کئی بار میٹنگز ہوئیں، شہر سے کچرا اٹھانے کے لیے گاڑیوں کو سندھ حکومت کی اجازت ہے، ڈمپرز اور ٹینکرز کے لیے سندھ حکومت نے وقت مقرر کر رکھے ہیں، اس وقت شہر کے حالات سب کے سامنے ہیں، اس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

  • کراچی میں مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی، 10 شہری گرفتار

    کراچی میں مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی، 10 شہری گرفتار

    کراچی (10 اگست 2025): شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپر جلا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا، ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور باپ شدید زخمی ہو گیا، جاں بحق ہونے والوں میں 22 سال کی ماہ نور اور 14 سال کا احمد رضا شامل ہیں۔

    حادثے کے بعد مشتعل افراد نے علاقے میں 7 ڈمپرز جلا دیے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے جائے حادثہ پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پایا، ایس ایس پی گلبرگ کے مطابق ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    پولیس نے ہنگامہ آرائی اور ڈمپر جلانے والے 10 مشتبہ شہریوں کو موقع سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز کی مدد سے مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔


    ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل ڈالا


    ڈمپرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں نے سپر ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے، رہنما لیاقت محسود نے کہا کہ ان کی 7 نہیں 9 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری تک سپر ہائی وے سے نہیں جائیں گے۔

    ادھر ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بد قسمت باپ اپنے بچوں کو شادی کی تقریب میں ملیر لے کر گیا تھا، واپس گھر نیو کراچی جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ : دن دہاڑے وکیل کا قتل

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ : دن دہاڑے وکیل کا قتل

    کراچی : شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تھم نہ سکے جس میں ہائی کورٹ کا ایک وکیل اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے سولجر بازار لسبیلہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ناصر ملک نامی وکیل کو دن دہاڑے قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ناصر ملک پر پارکنگ ایریا میں فائرنگ کی گئی، وکیل کو ملزمان نے ٹارگٹ کرکے قتل کیا جائے وقوعہ سے گولیوں کے کئی خول ملے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول ناصر ملک کا کسی سے تنازع چل رہا تھا، اہل خانہ ملزمان کے نام بھی جانتے ہیں، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    پارک سے تشدد زدہ لاش برآمد

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک13اے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 4دن پرانی لاش گراؤنڈ کے اندر سے ملی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب گلستان جوہر بھٹائی آباد میں فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا، زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

    پولیس حکام کے مطابق پیدل آنے والے ایک شخص نے فائرنگ کرکے مقدم سومرو اور سجاد کو زخمی کیا، واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • کراچی: گلستان جوہر میں فائرنگ سے بچی سمیت 6 افراد زخمی

    کراچی: گلستان جوہر میں فائرنگ سے بچی سمیت 6 افراد زخمی

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دو گروپوں میں فائرنگ سے بچی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گلستان جوہر بلاک 5 چمن اقبال کالونی میں دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 9 سالہ بچی سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چمن کالونی میں رہائش پذیر افراد کے درمیان صدارت کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے نفری پہنچ گئی تاحال کوئی گرفتار عمل میں نہیں آئی ہے۔

    

    ادھر ماڑی پور میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی شہری دوران علاج دم توڑ گیا، جمیل بنگش کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    یہ پڑھیں: کراچی فائرنگ، سرکاری ادارے کا ریٹائرڈ‌ افسر قتل

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پانچ بچوں کا باپ تھا، گھر کے باہر لوٹ مار کی کوشش کی گئی۔

    لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ مقتول طارق روڈ میں دفتر سے رقم لے کر گھر آرہا تھا، ڈاکوؤں نے تعاقب کیا اور مزاحمت پر گولی مار دی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں 4 افراد ملوث ہیں، دو ملزم شہریوں کے جمع ہونے پر موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے۔

    مقتول جمیل بنگش کیش کلیکشن کا کام کرتا تھا، پولیس نے ملزمان کی موٹر سائیکل تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

  • کراچی: میمن گوٹھ میں 6 سالہ بچہ گٹر میں گر گیا

    کراچی: میمن گوٹھ میں 6 سالہ بچہ گٹر میں گر گیا

    کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں 6 سالہ بچہ گٹر میں گر گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں علاقہ مکینوں نے 6 سالہ بچے کو اپنی مدد آپ کے تحت مین ہول سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

    مین ہول میں بچے کے گرنے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔

    بچے کے والد کادعوی ہے علاقے میں پندرہ گٹر کھلے پڑے ہیں،، پچھلے کچھ عرصے میں سات بچے گٹر میں گرچکے ہیں۔ کئی بار چیئرمین سے کہا لیکن ڈھکن نہیں لگے۔ ہمیں ایسا چیئرمین اور ڈپٹی میئر نہیں چاہئے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میئر سلمان مراد اپنے ضلع کے کھلے گٹر نہیں کرسکتے، واضح رہے کہ ڈیڑھ سال میں ضلع میر میں مین ہول میں گر کر 5 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    یہ پڑھیں: گٹر کے ڈھکن کی رکھوالی کرنا میرا کام نہیں، مرتضیٰ وہاب

    اس سے قبل شاہ فیصل کالونی کا 8 سالہ عباد بھی لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا، بچے کو آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں گٹر کے ڈھکن چوری نہیں کرتا اس کی رکھوالی کرنا میرا کام نہیں ہے، کل کا واقعہ افسوسناک ہے لیکن اس سے زیادہ افسوسناک یہ بات ہے جو اس پر سیاست کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کباڑیے چوری کا لوہا خریدتے ہیں، کباڑی مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔

  • کراچی کے صنعتی علاقوں کی سیکیورٹی مؤثر بنانے کے لیے ڈی جی رینجرز کا اہم قدم

    کراچی کے صنعتی علاقوں کی سیکیورٹی مؤثر بنانے کے لیے ڈی جی رینجرز کا اہم قدم

    کراچی (09 اگست 2025): ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کراچی میں بالعموم اور انڈسٹریل ایریاز میں بالخصوص سیکیورٹی مؤثر بنانا رینجرز کی اوّلین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے ممبران سے ملاقات کی ہے، دفتر پہنچنے پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے ڈی جی رینجرز سندھ کا استقبال کیا۔

    ایسوسی ایشن کے ممبران نے بنیان المرصوص (معرکہ حق) میں شان دار فتح پر تمام دفاعی اداروں کو مبارک باد پیش کی، اور شہر قائد میں پائیدار امن کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا، بالخصوص رینجرز کے کردار اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے اس موقع پر کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے، کراچی میں بالعموم اور انڈسٹریل ایریاز میں بالخصوص سیکیورٹی مؤثر بنانا اوّلین ترجیح ہے۔

    ڈی جی رینجرز نے کہا صنعت کاروں اور کاروباری حضرات کو بلاخوف و خطر کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنی چاہئیں۔ انھوں نے بزنس کمیونٹی کے مختلف خدشات کو حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

  • کراچی میں  تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    کراچی میں تجاوزات اور غیرقانونی پارکنگ کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    کراچی : شہر قائد میں تجاوزات، غیرقانونی پارکنگ اور منشیات کے عادی افراد کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت شہر کے نظم و ضبط سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں کراچی کو صاف، محفوظ اور قابلِ رہائش شہر بنانے کے لیے بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی پولیس، ڈی آئی جی ٹریفک، میونسپل کمشنر کے ایم سی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مشترکہ آپریشنز کیے جائیں گے تاکہ تجاوزات، غیرقانونی پارکنگ اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

    میئر کراچی نے کہا کہ فری پارکنگ زونز کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں اور جرمانے عائد کیے جائیں گے ساتھ تجاوزات دوبارہ قائم کرنے والی دکانوں کو بغیر نوٹس سیل کیا جائے گا اور چوری شدہ بلدیاتی اثاثے خریدنے والے دکانداروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    اس موقع پر غیر فعال ٹریفک سگنلز کی بحالی اور نئی روڈ مارکنگز کی منظوری بھی دے دی گئی۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہری جلد نئی روڈ مارکنگز کے ذریعے بہتر ٹریفک نظام کا مشاہدہ کریں گے ، کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول بہتر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔

  • کراچی: سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں اہم پیشرفت

    کراچی: سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں اہم پیشرفت

    کراچی(8 اگست 2025): فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے عمران آفریدی سمیت 8 ملزمان کو مفرور قرار دیتے ہوئے، مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

    پولیس نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیصل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواجہ شمس السلام اپنے بیٹے دانیال کے ساتھ خیابان راحت میں واقع قرآن اکیڈی میں نماز جمعہ اور نماز جنازہ میں شرکت کے لیے گئے تھے نماز جنازہ کے بعد خواجہ شمس السلام کو واپسی پر مسجد کی سیڑھیوں کے پاس گولی ماری گئی۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے آتشی اسلحے سے دو فائر کئے تھے ایک گولی خواجہ شمس السلام اور ایک گولی دانیال السلام کو لگی تھی ملزم عمران آفریدی رش کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ میں عمران آفریدی، ضرار آفریدی، انعام خان، عثمان آفریدی، تقدیر، بہار گل، خستہ گل اور شہریار مفرور ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/shamsul-islams-death-sindh-bar-council-boycott/

  • کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز کا بڑا خریدار افغان باشندہ پکڑا گیا، اہم انکشافات

    کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز کا بڑا خریدار افغان باشندہ پکڑا گیا، اہم انکشافات

    کراچی(8 اگست 2025): کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز کا بڑا خریدار افغان باشندہ سہراب گوٹھ پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  سہراب گوٹھ پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز خریدنے والا افغان شہری پکڑا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے مکمل نیٹ ورک کا بتا دیا، ملزمان نے شہریوں کے قیمتی موبائل فونز چند ہزار میں خرید کر بلوچستان فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم جمعہ گل کی گاڑی میں ڈیش بورڈ سے 17 موبائل فونز، اسلحہ اور 2 لاکھ کیش بھی برآمد ہوا، ملزم کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز خریدتا تھا۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ محسن اور جانی نامی ڈکیت روزانہ 14 سے 15 موبائل فونز ملزم کو دیتے تھے، ملزم فی موبائل 7 سے 8 ہزار میں خریدتا اور عمرنامی شخص کو بیچ دیتا تھا۔

    چھینے گئے ہر موبائل فون پر ملزم ایک ہزار روپے منافع رکھتا تھا، ملزم سے خریدے گئے موبائل فونز عمر بلوچستان میں فروخت کردیتا تھا، ساتھی ملزم عمر بلوچستان حب کا رہنے والا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان باشندے جمعہ گل کے مطابق وہ 1 سال سے یہ کام کررہا ہے، ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر باقاعدہ منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا، گرفتار ملزم کا ریمانڈ حاصل کرکے مذید تفتیش کی جائے گی۔

  • ’کراچی: 9 محرم سے لاپتا ایاز تاحال نہ مل سکا، فیملی اے آر وائی کے دفتر پہنچ گئی

    ’کراچی: 9 محرم سے لاپتا ایاز تاحال نہ مل سکا، فیملی اے آر وائی کے دفتر پہنچ گئی

    کراچی میں علاقے محمودیہ کالونی 9 محرم پانچ جولائی سے لاپتا ایاز تاحال نہ مل سکا اہلخانہ مدد کے لیے اے آر وائی کے دفتر پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز کی اہلیہ نے کہا کہ بجلی کا بل زیادہ آنے پر شوہر کا مالک مکان سے جھگڑا ہوا تھا اس کے بعد سے وہ لاپتا ہوگئئے۔

    اہلیہ کے مطابق قانونی کارروائی کے لیے تھانے گئی اور درخواستیں دیں لیکن پولیس نے بھائی اور مجھے مارا، تھانے میں زبردستی دستخط کروائے گئے اور کہا گیا کہ تم سے جھگڑے کے بعد شوہر چھوڑ کر چلا گیا۔

    ایاز کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ میرا شوہر لاپتا ہے مجھے اور گھر والوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، تھانے میں مالک مکان جو کہ بااثر شخص ہے وہ بھی موجود ہوتا ہے۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ خاتون اہلکار نے دھمکایا کہ کتے والے کمرے میں بند کرکے جاؤں گی اور 24 گھنٹے بعد تم زندہ نہیں ملو گی۔

    متاثرہ خاتون نے آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ شوہر کو بازیاب کروایا جائے۔