Tag: کراچی

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور تجارتی مرکز ہے۔ کراچی شہر کی ساری خبریں اس پیج پر دیکھیں

Karachi News Urduکراچی

  • کراچی: ٹرک نے اسکول سے واپس آنیوالے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹیوں کو کچل دیا

    کراچی: ٹرک نے اسکول سے واپس آنیوالے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹیوں کو کچل دیا

    کراچی(7 اگست 2025): بلدیہ میں ٹرک نے اسکوال سے واپس آنیوالے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹیوں کو کچل دیا جس کے نیتجے میں 8 سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں حادثات نہ رک سکے، ایک اور افسوس ناک حادثے میں ایک خاندان کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا، یہ المناک حادثہ کراچی کے علاقے بلدیہ میں پیش آیا ہے جس کے نیتجے میں 8 سال کی طالبہ جاں بحق جبکہ باپ اور 2 بیٹیاں شدید زخمی ہوگئیں۔

    ریسیکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار بچیوں کو والد اسکول سے گھر لیکر آرہا تھا کہ بلدیہ میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس میں ایک 8 سال کی طالبہ جاں بحق  ہوگئی۔

    ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثہ تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا، جاں بحق طالبہ اور زخمی باپ بیٹیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل کراچی کے پرانا گولیمار میں ایک ٹرک نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا تھا، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوئی تھیں۔ یہ حادثہ سڑک پر موجود گڑھے کی وجہ سے پیش آیا تھا تاہم  ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-father-and-son-crushed-traffic-accident/

  • کراچی : لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں تیسرے درجے کی خوفناک آگ ، 4 منزلہ عمارت زمیں بوس

    کراچی : لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں تیسرے درجے کی خوفناک آگ ، 4 منزلہ عمارت زمیں بوس

    کراچی : لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری میں تیسرے درجے کی خوفناک آگ کے باعث 4منزلہ عمارت مکمل زمیں بوس ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی، جس کے نتیجے میں نہ صرف مذکورہ فیکٹری بلکہ اطراف کی متعدد فیکٹریاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔

    فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دے دیا ہے جبکہ آگ بجھانے کے لیے سولہ فائر ٹینڈرز اور دو واٹر باؤزرز مصروفِ عمل ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر شدید ہے کہ فائر فائٹرز کو دھوئیں کے باعث آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    فیکٹری کی پانچ منزلہ عمارت کی چھت کے کچھ حصے منہدم ہو چکے ہیں، جب کہ متاثرہ فیکٹری سے متصل دوسری فیکٹری بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی ہے تاہم آگ کے باعث 4منزلہ عمارت مکمل زمیں بوس ہوگئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق اس فیکٹری میں گیس سلنڈرز کا اسٹور بھی موجود ہے جس کے باعث کسی بڑے دھماکے یا جانی نقصان کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
    

    حکام کا کہنا تھا کہ آگ سے متاثرہ فیکٹری کےاندر سے 7ملازمین کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مزید تین قریبی فیکٹریوں تک بھی پھیل گئی ہے اور اب صورتحال مکمل طور پر ایمرجنسی کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو بڑے صنعتی نقصان کا اندیشہ ہے۔

    چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اے ڈی خواجہ نے آگ سے متاثرہ فیکٹری کے دورے کے موقع پر کہا آگ لگنے کی اطلاع ساڑھے 10بجے ملی، ابتداء میں ہمارے ایک پی زیڈ کے فائر ٹینڈرز پہنچے تھے، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے،اے ڈی خواجہ

    اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی اور ریسکیو 1122 کے سربراہ سے بات ہوئی ، کوشش کررہے ہیں جلد آگ پر قابو پائیں اور ساتھ والی فیکٹری کو بچائیں، متاثرہ فیکٹری میں پرانے کپڑے کی ری سائیکلنگ کا کام ہوتا تھا۔

  • نہ سفارش، نہ بحث، کراچی میں ای چالان کا آغاز کب سے ہوگا ؟

    نہ سفارش، نہ بحث، کراچی میں ای چالان کا آغاز کب سے ہوگا ؟

    کراچی: نہ سفارش، نہ بحث، اب چالان ہوگا ثبوت کیساتھ، ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک اور آؤٹ ڈورایڈور ٹائزرزکے درمیان ملاقات ہوئی، آؤٹ ڈور ایڈور ٹائزرز نے ٹریفک پولیس سے تعاون کا اعلان کردیا۔

    100سے زائد مقامات پر ٹریفک آگاہی اشتہارات چلائے جائیں گے، اسٹریمرز اور سائن بورڈز پر ٹریفک قوانین کا مواد جاری کیا جائے گا۔ ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے شہریوں کو آگاہی دی جائے گی۔

    شہر قائد میں جلد ای چالان کا آغاز کیا جا رہا ہے، فیس لیس سسٹم کے تحت خلاف ورزی پر خود کار چالان جاری ہوگا۔ چالان ڈاک کے ذریعے شہری کے گھر پہنچے گا۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق چالان کی معلومات ٹریفک پولیس ایپ سے بھی حاصل کی جا سکے گی، شہری زحمت سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔

    دوسری جانب سیف سٹی بہاولپور نے ٹریفک نظم و ضبط کو مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلیے 25 جولائی 2025 سے ای چالان نظام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

    جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیمرے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں خودکار طریقے سے ای چالان جاری کریں گے جس سے قانون نافذ کرنے کے عمل میں شفافیت اور تیزی ممکن ہو سکے گی۔

    ٹریفک پولیس نے متعدد ٹریفک اہلکاروں کے چالان کر دیے

    بہاولپور میں ای چالان کا یہ نظام انٹیلیجنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم (ITMS) کے تحت فعال کیا گیا ہے جو نہ صرف ٹریفک کی مؤثر نگرانی کرتا ہے بلکہ ڈیفالٹر گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رکھتا ہے۔

    جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مزین یہ نظام ٹریفک پولیس بہاولپور کیلیے ایک مؤثر معاون ثابت ہوگا اور شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو منظم رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں ٹریفک آگاہی پیدا کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

  • کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

    کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرکا مطلع جزوی ابرآلود ہے، آج شہر کا موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بحال ہونے سے نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش پھر امتحان بن گئی، نیوچٹھہ بختاور کا علاقہ زیرآب آگیا اور نالے بپھر گئے۔

    مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے تیز ریلے کے باعث برساتی نالے بپھر گئے، جس کے نتیجے میں نیو چٹھہ بختاور سمیت کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

    نیو چٹھہ بختاور کا علاقہ شدید موسلا دھار بارش کے بعد تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔ گلی نمبر 6، 7، 8، 9، 10 اور 11 میں گھروں میں پانی داخل ہو گیا، جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق، نالے کے کنارے غیرقانونی تعمیرات اور نکاسی آب کا ناقص نظام نقصان کی بڑی وجہ بنے۔

    کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    چک شہزاد اور پارک روڈ کے اطراف میں بھی برساتی نالے اوور فلو ہو گئے، جہاں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے۔

    راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہونا شروع ہو گئی، جس کے بعد اسپل وے کھول دیے گئے تاکہ اضافی پانی کا دباؤ کم کیا جا سکے۔

  • کراچی میں 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک

    کراچی میں 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شہریوں نے 2 ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 7 کے قریب مکینک کی دکان پر 3 ڈاکوؤں نے واردات کی کوشش کی اس دوران شہریوں نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تیسرا فرار ہوگیا۔

    مشتعل ہجوم نے پکڑے گئے دونوں ڈاکوؤں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کی حالت غیر ہوگئی۔

    پولیس نے زخمی ڈاکو کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں سے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • گاڑی یا موٹر سائیکل  کی ملکیت کیسے تبدیل کروائیں؟ مکمل طریقہ کار جانیئے

    گاڑی یا موٹر سائیکل کی ملکیت کیسے تبدیل کروائیں؟ مکمل طریقہ کار جانیئے

    کراچی : سندھ میں گاڑی یا موٹر سائیکل کی ملکیت تبدیل کرانے کا طریقہ کار جاری کردیا گیا، کون سے   دستاویزات درکار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اگر آپ سندھ میں گاڑی یا موٹر سائیکل کی ملکیت کسی اور کے نام منتقل کروانا چاہتے ہیں تو یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ اس کے لیے کون سے مراحل اور دستاویزات درکار ہیں۔

    محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے گاڑی یا موٹر سائیکل کی ملکیت کی منتقلی کے لیے ایک مخصوص اور باقاعدہ طریقہ کار اپنایا گیا ہے، جس میں بایومیٹرک تصدیق کو لازم قرار دیا گیا ہے۔

    محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے گاڑی یا موٹر سائیکل کی ملکیت کی منتقلی کے لیے مرحلہ وار نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔

    اب کار یا موٹر سائیکل خریدنے یا بیچنے کے لیے مخصوص قانونی ضوابط کی پیروی کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، تاکہ جعلسازی اور قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

    نئے نظام کے تحت خریدار اور بیچنے والے دونوں کو بایومیٹرک تصدیق کے لیے نادرا یا ای سہولت مرکز کا دورہ کرنا ہو گا، جس کے بعد ہی منتقلی کا عمل سرکاری طور پر شروع ہو سکے گا۔

    گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کا طریقہ کار


    بایومیٹرک تصدیق

    نادرا یا ای سہولت سینٹر سے خریدار و بیچنے والے کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔

    فروخت کا معاہدہ

    اسٹامپ پیپر پر تحریری معاہدہ تیار کیا جائے گا جس پر دونوں فریق دستخط کریں گے۔

    سوک سینٹر کراچی میں درخواست

    ایکسائز دفتر کا دورہ کر کے ٹوکن حاصل کریں اور درخواست فارم جمع کروائیں۔

    دستاویزات کی فراہمی

    مکمل شدہ فارم کے ساتھ لازمی دستاویزات جمع کروائی جائیں گی۔

    فیس کی ادائیگی 

    منتقلی کی مقررہ فیس اور ٹوکن ٹیکس ادا کیا جائے گا، جو آن لائن یا دفتر میں جمع کروایا جا سکتا ہے۔

    رسید اور تصدیق 

    تمام دستاویزات کی تصدیق کے بعد باضابطہ رسید جاری کی جائے گی۔

    اسمارٹ رجسٹریشن کارڈ کا اجرا

    تصدیق کے بعد 5 سے 15 ورکنگ دنوں میں نیا اسمارٹ رجسٹریشن کارڈ خریدار کے نام پر جاری کر دیا جائے گا۔

    بیچنے والے کے لیے درکار دستاویزات 


    اصل رجسٹریشن بک/اسمارٹ کارڈ

    قومی شناختی کارڈ کی کاپی

    دستخط شدہ درخواست

    فروخت کا معاہدہ

    کلیئرنس سرٹیفکیٹ

    پاسپورٹ سائز تصویر

    خریدار کے لیے درکار دستاویزات


    CNIC کی کاپی

    پاسپورٹ سائز تصویر

    ویلیڈ وہیکل ٹیکس سرٹیفکیٹ

    رہائش کا ثبوت (یوٹیلیٹی بل/کرایہ نامہ)

    گاڑی کا معائنہ سرٹیفکیٹ

    حکام کے مطابق، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منتقلی کے عمل سے قبل تمام مطلوبہ کاغذات مکمل رکھیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔

    نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات

  • کراچی: نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو آن لائن منشیات سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار،  اہم انکشافات

    کراچی: نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو آن لائن منشیات سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، اہم انکشافات

    کراچی: نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو آن لائن منشیات سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، جن سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کے احکامات پر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور کرمنل انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کی منشیات فروشوں کیخلاف مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

    آپریشن کے دوران کراچی کے علاقوں ایسٹ اور ساؤتھ میں آن لائن منشیات کی ترسیل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی ایس آئی یو محمد شعیب میمننے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت شہباز علی اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں جمشید کوارٹر کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

    مزید پڑھیں : آن لائن منشیات نیٹ چلانے والے کارندوں کو ایس آئی یو نے کیسے پکڑا؟

    کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک پاؤ سے زائد کرسٹل اور آئس جیسی خطرناک منشیات برآمد کی گئیں۔

    تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے آرڈر وصول کرتے اور واٹس ایپ پر صارفین سے لوکیشن لے کر ہوم ڈیلیوری کرتے تھے۔ منشیات کی قیمت آن لائن بینک اکاؤنٹس کے ذریعے وصول کی جاتی تھی، جو کہ جدید طریقہ واردات کو ظاہر کرتا ہے۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان روزانہ 2 سے 3 کلوگرام منشیات نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو مختلف علاقوں جن میں درخشاں، ساحل، جمشید کوارٹر اور نیوٹاؤن شامل ہیں میں سپلائی کرتے تھے۔

    مزید انکشافات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان پولیس کو چکمہ دینے کے لیے ایک نیا طریقہ اپنائے ہوئے تھے، وہ میڈیسن مارکیٹ سے خالی کیپسول خرید کر ان میں کرسٹل اور آئس بھر کر فروخت کرتے تھے تاکہ باآسانی پہچانے نہ جا سکیں۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ اس منظم نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

  • کراچی: نئی حب کینال میں شگاف پڑنے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

    کراچی: نئی حب کینال میں شگاف پڑنے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

    کراچی (6 اگست 2025): شہر قائد کو اضافی پانی فراہم کرنے کیلیے تعمیر کی گئی نئی حب کینال میں آب چھوڑتے ہی شگاف پڑنے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 22 سال بعد شہر میں اضافی پانی لایا جا رہا ہے، جب بھی آپ بڑا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گڈاپ روڈ کے قریب پانی چھوڑے جانے کی خبر بے بنیاد ہے، حب کینال منصوبے کی تمام چیزیں معمول کے مطابق ہو رہی ہیں، کینال کے ڈیزائن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: حب کینال میں نہانے اور تیراکی پر پابندی انہوں نے کہا کہ وفاق کے کراچی میں بہت سے منصوبے ہیں جن کا حال سب کے سامنے ہے۔

    گزشتہ روز پروجیکٹ ڈائریکٹر سکندر زرداری نے بتایا تھا کہ نئی حب کینال منصوبے کا ٹیسٹ رن کامیابی سے مکمل کیا گیا، اس کیلیے پرانی لائن سے پانی چھوڑنا تکنیکی عمل تھا، ٹیسٹ 25 دن قبل کیا گیا تھا۔

    سکندر زرداری نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر منصوبے کی ناکامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، ویڈیو میں دکھائی جانے والی توڑ پھوڑ درحقیقت پرانی کینال سے پانی لینے کیلیے کٹ لگایا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئی حب کینال میں کوئی لیکیج یا فالٹ رپورٹ نہیں ہوا، شہری افواہوں پر یقین نہ کریں منصوبہ مکمل محفوظ ہے، ٹیسٹ کے دوران پانی کی روانی کا عمل واٹر کارپوریشن کی نگرانی میں مکمل ہوا، درجنوں ماہرین اور عملہ موقع پر موجود تھا، پروسیجر مکمل ریکارڈ کیا گیا۔

    جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حب کینال ٹو کا افتتاح 13 اگست کو ہی ہوگا، افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ویڈیو کو توڑ مروڑ کر میڈیا کو دے رہے ہیں وہ شہر کے خیر خواہ نہیں، میڈیا کو خبر نشر کرنے سے قبل واٹر کارپوریشن سے تصدیق کرنی چاہیے تھی۔

  • کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    کراچی:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج بوندا باندی کا امکان ہے، مطلع ابرآلود رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دن بھر سمندری ہواؤں کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    جبکہ اسلام آباد میں گزشتہ رات سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

    پاکستان بھر کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

    مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی سے اسلام آباد کے نالوں میں طغیانی کی صورتحال ہے، بہارہ کہو، سواں، چک شہزاد و دیگرسوسائٹیوں میں پانی گھروں میں داخل گیا ہے۔

    چک شہزاد اور پارک روڈ کے نالے میں بھی طغیانی کی صورتحال ہے، نیوچھٹہ بختاور موسلا دھاربارش کے بعد تالاب کامنظر پیش کرنے لگا۔

  • کراچی: جمشید کوارٹر میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو قتل کردیا

    کراچی: جمشید کوارٹر میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو قتل کردیا

    کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو قتل کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جمشید کوارٹر تھانے کی حدود میں گھر میں فائرنگ سے 2 افراد قتل اور خاتون زخمی ہوگئی۔

    ڈی ایس پی عمیر بجاری کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ڈی ایس پی کے مطابق گھر میں فائرنگ کا واقعہ حیدرآباد کالونی میں پیش آیا، ملزم نے باپ، بھائی اور بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرکے فرار ہونے والا ملزم پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہوا۔

    یہ پڑھیں: کراچی : شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

    ادھر کراچی کے علاقے لیاری میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

    لیاری میں مرزا آدم خان روڈ پر واقع کوئلہ گودام کے ایک گھر میں فائرنگ سے 45 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کی شناخت بختاور کے نام سے ہوئی جو 7 بچوں کی ماں تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بختاور کو اس کے شوہر نواب نے فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم نواب کو گرفتار کرلیا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا۔