Tag: کراچی

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور تجارتی مرکز ہے۔ کراچی شہر کی ساری خبریں اس پیج پر دیکھیں

Karachi News Urduکراچی

  • روئی کی قیمتیں کم ہو گئیں

    روئی کی قیمتیں کم ہو گئیں

    کراچی (29 جولائی 2025): روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روئی (کاٹن) کی قیمتیں 500 روپے کمی کے بعد 16 ہزار 500 روپے فی من تک گر گئی ہیں، چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ درآمدی روئی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم ہونے سے متعلق ایس آر او جاری نہ ہونے سے مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

    بارشوں کے باعث کپاس کی رسد میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے، کپاس کی رسد میں کمی کے باعث کئی جننگ فیکٹریاں غیر فعال ہو رہی ہیں۔


    پاکستانی زرعی ماہر کا بڑا کارنامہ، 50 ڈگری تک گرمی برداشت کرنے والی کپاس کی نئی قسم تیار کر لی


    دریں اثنا، پاکستانی زرعی ماہر جاوید سلیم قریشی نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے، انھوں نے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید مختلف جنیاتی خصوصیات کا حامل بیج تیار کر لیا، جو بغیر سپرے کیڑوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ موسم کی شدت کو برداشت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

    لاہور کے زرعی ماہر جاوید سلیم قریشی نے 50 ڈگری تک گرمی برداشت کرنے اور 7 مختلف خصوصیات کی حامل کپاس کی نئی قسم تیار کی، نئے بیج سے پیداوار 50 من فی ایکڑ تک پہنچ جائے گی، وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے بھی نئی فصل کا معائنہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کپاس کے طرز ہی پر ہمیں کنولا، چاول، مکئی، پھل اور سبزیوں کی پیدوار کو بڑھانا اور لاگت کو کم کرنا ہوگا۔

  • گجرانوالہ سے بھاگ کر کراچی آنے والے ساجد مسیح اور ثنا آصف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

    گجرانوالہ سے بھاگ کر کراچی آنے والے ساجد مسیح اور ثنا آصف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

    کراچی (29 جولائی 2025): گجرانوالہ سے بھاگ کر کراچی آنے والے مقتول جوڑے ساجد مسیح اور ثنا آصف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ساجد اور ثنا کی کلفٹن کے علاقے چائنا پورٹ سے گولیاں لگیں لاشیں ملی تھیں، دونوں کو چہروں پر قریب سے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

    چائنا پورٹ پر اس دہرے قتل کے معاملے میں بوٹ بیسن تھانے میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق کلفٹن اتوار بازار کے عقب میں ایک کلو میٹر کے فاصلے پر مرد اور خاتون کی لاشیں پڑی ہوئی ملی تھیں، لاشیں ساحل سمندر کی جانب ٹیلوں کے درمیان کھڈوں کے اندر موجود تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، جس کے بعد دونوں لاشیں چھیپا سرد خانے منتقل کر دی گئی ہیں، رپورٹ کے مطابق مرد اور خاتون کے سروں میں گولیاں لگی ہوئی تھیں، عورت کے سر پر پیچھے کی جانب سے گولیاں ماری گئیں جو گردن سے نکلی، مرد کے سر پر پچھلی جانب سے گولی داخل ہوئی اور جبڑے سے باہر نکلی۔

    دونوں متوفیوں کی موت گولیاں لگنے سے ہوئی، اور ان کی شناخت تلاش ایپ کے ذریعے معلوم کی گئی۔

    اس کیس کی تحقیقات میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ مقتول لڑکے ساجد مسیح پر مقتولہ لڑکی ثنا آصف کے بھائیوں نے گجرانوالہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا، پولیس کے مطابق مقتول ساجد کے خلاف گجرانوالہ کے تھانے تتلی میں مقتولہ ثنا کو اغوا کرنے کا مقدمہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں 10 روز قبل درج کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ساجد اور ثنا کب کراچی پہنچے، کہاں رہائش پذیر تھے، اور کن سے ملاقاتیں کیں، تفتیش جاری ہے، ساوٴتھ زون پولیس نے گجرانوالہ پولیس سے رابطہ کر کے لڑکی کے بھائی مدعی مقدمہ وقاص کو حراست میں لے لیا ہے، جس سے واقعے کے متعلق مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

    گوجرنوالہ میں درج 356 بی مقدمے کے مطابق 17 سالہ ثنا آصف کو زبردستی اغوا کیا گیا تھا، یہ مقدمہ ساجد مسیح سمت دیگر افراد کے خلاف رواں ماہ 15 جولائی کو درج ہوا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ لڑکا کرسچن اور لڑکی مسلمان ہے، دونوں کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔

    ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کے مطابق ثنا کے بھائی وقاص کو گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

  • انٹرسال اول میں داخلہ لینے والے طلبا کےلیے بڑی خوشخبری

    انٹرسال اول میں داخلہ لینے والے طلبا کےلیے بڑی خوشخبری

    کراچی: انٹرسال اول کے داخلوں کی تاریخ میں اگست تک توسیع کردی گئی، پری انجینئرنگ کے نتایج میں تاخیر کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

    انٹرسال اول میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبا کےلیے داخلوں کی تاریخ میں 8 اگست تک توسیع کی گئی ہے، ڈی جی کالجز سندھ نے بتایا کہ میٹرک پری انجینئرنگ کے نتایج تاخیر سے آئے تھے اس وجہ سے کالجوں میں داخلے کی تاریخ بڑھائی گئی۔

    ڈی جی کالجز سندھ ڈاکٹر نوید رب صدیقی نے کہا کہ اب تک 50 فیصد طلبہ کالجوں میں داخلہ حاصل کرچکے ہیں، کراچی بھر کے کالجوں میں فیسیلیٹیشن سینٹر اور ڈیسک قائم ہیں۔

    گزشتہ دنوں انٹربورڈ کے گیارہویں جماعت کے طلبا کی اکثریت کے فیل ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی تھی، اسکروٹنی نتائج میں 97 فیصد طلبا کے نتائج درست قرار دیے گئے تھے۔

    انٹر بورڈ کراچی کے متنازع نتائج، طلبا کے لیے بڑی خبر آگئی

    سندھ اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کی ہدایت پر 26 ہزار طلبا کے پرچوں کی اسکروٹنی کرائی گئی تھی، دستاویزات میں بتایا گیا کہ اسکروٹنی نتائج میں 97 فیصد طلبا کے نتائج درست ہیں، سائنس گروپ میں 6 ہزار 174 امیدواروں کے نتائج کی دوبارہ چانچ کی گئی۔

    میڈیکل گروپ کے 10 ہزار 302 امیدواروں کے نتائج کو دوبارہ چیک کیا گیا، انجینئرنگ گروپ کے 9 ہزار سے زائد امیدواروں کے نتائج کی دوبارہ چانچ کی گئی۔

    اسکروٹنی کرانے والے طلبا کو ماہر اساتذہ و والدین کی موجودگی میں کاپیاں بھی چیک کرائی گئیں، اس دوران 26 ہزار امیدواروں میں سے صرف 830 طلبا کے نتائج میں معمولی تبدیلی آئی۔

    https://urdu.arynews.tv/intermediate-part-i-results-karachi-2025/

  • کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو جان کا خطرہ، ویڈیو بیان وائرل

    کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو جان کا خطرہ، ویڈیو بیان وائرل

    کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور لڑکے نے جان کے خطرے کے پیش نظر ویڈیو بیان دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر کی رہائشی 22 سالہ لڑکی کومل اور 24 سالہ زبیر نے پسند کی شادی کی، جوڑے نے ویڈیو بیان میں تحفظ کی اپیل کی ہے۔

    متاثرہ لڑکی نے کہا کہ ہم نے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہے، ہماری مدد کریں۔

    متاثر لڑکی کا کہنا ہے کہ میں بہت پریشان ہوگئی ہوں، آئی جی اور ڈی آئی جی سے اپیل ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

    ویڈیو بیان وائرل ہونے کے بعد عزیز بھٹی پولیس نے کہا کہ ہماری جانب سے کسی جوڑے ہراساں نہیں کیا گیا اگر جوڑا تھانے آکر درخواست جمع کرواتا ہے تو ہراساں کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • حب سے کراچی بڑے پیمانے پر پانی کی غیر قانونی ترسیل کا انکشاف

    حب سے کراچی بڑے پیمانے پر پانی کی غیر قانونی ترسیل کا انکشاف

    کوئٹہ : حب سے روزانہ 200 سے 300 ٹینکرز غیر قانونی طریقے سے کراچی لے جانے کا انکشاف سامنے آیا، محکمہ داخلہ بلوچستان نے ضلع حب میں دفعہ 144 نافذ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حب سے کراچی بڑے پیمانے پر پانی کی غیر قانونی ترسیل کے انکشاف کے بعد حکومت بلوچستان نے نوٹس لے لیا۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان نے ضلع حب میں دفعہ 144 نافذ کردیا، سروے میں انکشاف ہوا روزانہ دو سو سے تین سو ٹینکرز حب سے غیر قانونی طریقہ سے پانی کراچی لے جاتے ہیں۔

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ محمد حمزہ شفقات نے اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا پانی چوری کے باعث حب میں پینے اور انڈسٹریز کیلئے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے، پانی چوری کی روک تھام کیلئے ایک ماہ تک دفعہ 144 نافذ رہے گا۔

    مزید پڑھیں : ٹینکر مافیا کا پولیس اور واٹر بورڈ کی مبینہ سرپرستی میں حب ڈیم سے پانی چوری کرنے کا انکشاف

    یاد رہے اس سے قبل پولیس اور واٹر بورڈ کی مبینہ سرپرستی میں حب ڈیم سے ٹینکر کی جانب سے پانی چوری کرنے کا انکشاف سامنے آیا تھا، جو شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    منگھوپیر نورانی ہوٹل اور حاجی ابراہیم گوٹھ میں کئی مقامات پر پانی چوری ہورہا ہے اور مضر صحت پانی شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے

  • کراچی : سمندر کے قریب سے لڑکا اور لڑکی  کی لاشیں برآمد ، دونوں کون تھے؟

    کراچی : سمندر کے قریب سے لڑکا اور لڑکی کی لاشیں برآمد ، دونوں کون تھے؟

    لاہور : کلفٹن کے قریب سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئیں ، دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن تھانے کی حدود سے مرد اور خاتون کی لاش ملیں، ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ دونوں کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتولین کے پاس سے ایک موبائل فون اور نقدی ملی ہے جبکہ موقع سے 9 ایم ایم کے دو خول بھی ملے ہیں۔

    مہزورعلی کا کہنا تھا کہ مقتولین کی لاشیں چار سے پانچ گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہیں، لاشیں زیادہ پرانی نہیں ہیں رات کے کسی پہر قتل کیا گیا ہے، قریب کام کرنیوالے مزدوروں نے لاشیں دیکھیں اورپولیس کو آگاہ کیا۔

    انھوں نے بتایا کہ کرائم سین موقع پر موجود ہے اور شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم مقتولین کی نادرا ڈیوائس سے شناخت کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گھر سے خاتون اور بچے کی لاشیں برآمد

    بعد ازاں پولیس حکام نے کہا کہ کلفٹن کے قریب ملنے والی مرد اور خاتون کی لاشوں کی شناخت ہوگئی، مرد کی شناخت ساجد مسیح اور خاتون کی شناخت ثنا آصف کے نام سے ہوئی، مقتولین کا تعلق گوجرانولہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔

  • کراچی:  آن لائن منشیات فروخت کرنے والا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، خریدنے والے کون؟ اہم  انکشاف سامنے آگیا

    کراچی: آن لائن منشیات فروخت کرنے والا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، خریدنے والے کون؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : آن لائن منشیات فروخت کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ، جس میں کے انکشاف سامنے آیا کہ منشیات خریدنے والے مختلف انسٹیٹیوشن میں پڑھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مچطابق کراچی کے ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں آن لائن منشیات فروخت کرنےوالا نیٹ ورک پکڑا گیا ، ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی نے بتایا کہ گرفتار منشیات فروشوں کی تعداد 6 ہے۔

    مہزور علی کا کہنا تھا کہ مملزمان سوشل میڈیا ایپس پر آن لائن کوکین ،ویڈ ،آئس سمیت دیگر منشیات فروخت کرتے تھے۔

    انھوں نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی مقدارمیں منشیات برآمدکرلی گئی ہے، جو ملزمان سے منشیات خریدتےتھےانہیں بھی شارٹ لسٹ کیاگیاہے۔

    ایس ایس پی نے کہ کہ ملزمان میں زوہیب،دانیال،شیراز،فہد،منیش کماراورکبیرشامل ہیں، منشیات میں ویڈکالیکوئڈاستعمال کیاجاتاتھا،ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی

    مہزور علی نے انکشاف کیا کہ منشیات خریدنے والے مختلف انسٹیٹیوشن میں پڑھتے ہیں۔

    یاد رہے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شہرقائد میں منشیات فروشی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کے احکامات جاری کئے تھے اور ہر علاقے میں منشیات فروشوں کی اے بی اور سی کیٹگری لسٹیں بھی تیارکرلی گئیں۔

  • گارڈن پولیس اہلکار کے بیٹے عبد اللہ اعوان کو کس نے اغوا و قتل کیا؟

    گارڈن پولیس اہلکار کے بیٹے عبد اللہ اعوان کو کس نے اغوا و قتل کیا؟

    کراچی (28 جولائی 2025): شہر قائد کے علاقے گارڈن میں ٹریفک پولیس چوکی کے قریب سے رات گئے ملنے والی لاش کی شناخت عبداللہ اعوان کے نام سے ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ رات گارڈن ٹریفک پولیس چوکی کے قریب سے ایک لڑکے کی لاش ملی تھی، جسے سول اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کیا گیا تھا، مقتول کے پاؤں میں چپل بھی نہیں تھی، اور عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ انھوں نے علاقے میں فائرنگ کی کوئی آواز نہیں سنی۔

    پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو معلوم ہوا ہے کہ لڑکے کو قتل کیا گیا تھا اور اس کی شناخت عبداللہ اعوان کے نام سے ہوئی، جو پولیس اہلکار مبارک کا بیٹا اور گارڈن ہیڈ کوارٹر کا رہائشی تھا۔


    ٹریفک پولیس نے متعدد ٹریفک اہلکاروں کے چالان کر دیے


    پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول عبد اللہ 2 روز سے گھر سے غائب تھا، وہ نشے کا عادی تھا اور اکثر گھر سے باہر رہتا تھا، تاہم اس بار شاید اس کی گم شدگی ممکنہ طور پر اغوا ہونے کی وجہ سے تھی، جس کے بعد اسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

    مقتول کا والد پولیس اہلکار مبارک شیٹ کلرک ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، اور بتایا کہ عبد اللہ کی لاش جہاں سے ملی ہے وہاں کیمرے موجود ہیں، ہو سکتا ہے اسے کسی اور جگہ قتل کیا گیا ہو اور لاش یہاں پھینک دی گئی ہو، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

  • کراچی میں تالا توڑ گروہ نے بڑی واردات کر کے 5 دکانیں لوٹ لیں

    کراچی میں تالا توڑ گروہ نے بڑی واردات کر کے 5 دکانیں لوٹ لیں

    کراچی (28 جولائی 2025): شہر قائد میں تالا توڑ گروہ نے ایک بڑی واردات کی ہے، جس میں اس نے 5 دکانیں لوٹ لیں۔

    پولیس حکام نے اطلاع دی ہے کہ کراچی کے ضلع ملیر، گلشن حدید میں تالا توڑ گروہ متحرک ہو گیا ہے، جس نے ایک واردات میں فیز وَن کی مارکیٹ میں پانچ دکانوں کا صفایا کر ڈالا ہے۔

    تالا توڑ

    پولیس حکام کے مطابق واردات 5 رکنی گینگ نے کی ہے، گلشن حدید فیز ون کی مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے پہنچتے ہی سیکیورٹی گارڈ کو قابو کر لیا، اور اسے رسیوں سے باندھ کر سائیڈ میں بے بس کر دیا۔


    محبت ڈیرو میں بھی لڑکی قتل، فائزہ کی موت کیسے ہوئی؟ جرگے نے کیا فیصلہ سنایا تھا؟


    پولیس نے نشان دہی کی کہ ڈاکوؤں نے واردات میں مارکیٹ کی پانچ بڑی دکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں موبائل فون شاپ، جیولری، اور کریانہ اسٹور کو لوٹا گیا، ان دکانوں میں کیش، موبائل فونز، اور سونا موجود تھا۔

    گلشن حدید پولیس کے اہلکار فیز ون کی مارکیٹ میں لوٹی گئی دکانوں کا جائزہ لینے پہنچ گئے ہیں (28 فروری 2025)

    حکام کا کہنا ہے کہ دکانوں سے دیگر قمیتی سامان بھی چوری کیا گیا ہے، پولیس کو جیسے ہی واردات کی اطلاع ملی، نفری موقع پر پہنچ گئی، مجموعی طور پر ڈکیتی کے دوران نقصان کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے، متاثرہ دکان دار تمام نقصانات کا جائزہ لے کر بتائیں گے۔

  • ٹریفک پولیس نے متعدد ٹریفک اہلکاروں کے چالان کر دیے

    ٹریفک پولیس نے متعدد ٹریفک اہلکاروں کے چالان کر دیے

    کراچی (28 جولائی 2025): شہر قائد میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے جاری مہم میں پیٹی بند بھائی بھی نہ بچ سکے، اور ٹریفک پولیس نے متعدد اہلکاروں کے چالان کر دیے، جو شہریوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ اب قوانین پر عمل درآمد کے سلسلے میں کوئی رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پیٹی بند بھائی بھی ٹریفک اہلکاروں کے ہاتھوں نہ بچ سکے، محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری مہم کے دوران پولیس نے متعدد اہلکاروں کے چالان اور جرمانے بھی کر دیے ہیں۔ٹریفک پولیس چالان کراچی

    ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ٹریفک پولیس بلا تفریق کارروائیاں کر رہی ہے، عام شہری کی طرح محکمہ ٹریفک کے کسی افسر یا اہلکار کو بھی قانون شکنی کی اجازت نہیں ہے۔


    سی ٹی ڈی نے منگھوپیر میں ایک مکان پر چھاپے میں 3 دہشت گرد مار دیے


    ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق اب تک 24 سے زائد اہلکاروں کو مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے گئے ہیں، جن میں 23 کا تعلق ٹریفک پولیس جب کہ ایک کا تعلق ڈسٹرکٹ پولیس سے ہے، پیرمحمد شاہ نے بتایا کہ جن اہلکاروں کے چالان کیے گئے ان میں 8 اہلکار سٹی، 1 کورنگی، 7 ایسٹ، 7 ساؤتھ اور 1 ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعینات ہے۔

    جن اہلکاروں کے چالان ہوئے ان کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ڈی آئی جی نے بتایا کہ کچھ اہلکاروں نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا، اور کچھ غلط سمت موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔