Tag: KARACHICRIME

  • کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈکیت ہلاک

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈکیت ہلاک

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈکیت ہلاک جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رات گئے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ڈکیت واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے کہ ان کی پولیس سے مڈبھیڑ ہوگئی، ڈکیتوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔

    پولیس کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں تین ڈاکو مارے گئے، جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا فوری طور پر ہلاک ڈکیتوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی، برآمد موٹر سائیکل کو سی پی ایل سی میں رپورٹ کردیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس نے لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی

    واضح رہے کہ شہر قائد میں ڈکیت بے لگام ہوچکے، آئے روز ملزمان کی جانب سے دوران ڈکیتی شہریوں کو زخمی وجاں بحق کرنے کی خبروں نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔

    گذشتہ روز کراچی موٹروے پولیس نے لیاری ایکسپریس وے پر لڑکی کے مبینہ اغوا کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا، کار سوار ملزمان نے گل سکہ نامی بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر موٹروے پولیس نے حسن اسکوائر پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ اغوا کی کوشش کو ناکام بنایا۔

  • معمولی تلخ کلامی پر ٹرک ڈرائیور کا قتل، وجہ کیا بنی؟

    معمولی تلخ کلامی پر ٹرک ڈرائیور کا قتل، وجہ کیا بنی؟

    کراچی: شہریوں میں عدم برداشت کا رویہ اب لوگوں کی جانیں لینے لگا، کراچی میں رونما ہونے والے واقعے نے کئی سوالات کو جنم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں دکانداروں نےمعمولی تلخ کلامی پر ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موت کے گھاٹ اتار دیا، معاملےکیسے پیش آیا؟ اے آر وائی نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں۔

    دلخراش واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، جب موٹر سائیکل پر سوار خاتون کا برقعہ پھنسا جس پر دوکاندار مدد کے لئے پہنچے، اسی دوران عقب سے ایک ٹرک آیا جس نے سڑک پر رش کے باعث ہارن بجانا شروع کردیا تاکہ جگہ مل سکے، جگہ نہ ملنے پر ٹرک ڈرائیور جس کا نام صدیق بتایا گیا ہے نے گاڑی سائیڈ پر کھڑی کی اور دوکانداروں کے پاس جاکر تلخ کلامی شروع کردی۔

    اسی دوران دیگر دوکاندار بھی معاملے میں کود پڑے اور انہوں نے ٹرک ڈرائیور پر تشدد شروع کردیا، دوکاندار ڈرائیور کو مارتے ہوئے ایک گلی کے اندر لے گئے جہاں بدترین تشدد کے باعث صدیق نامی ٹرک ڈرائیور جان کی بازی ہارگیا۔

    رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں رش دیکھ کر پولیس نے جائے حادثے پر پہنچی اور تشدد کرنے والے چار دکانداروں کو گرفتار کرلیا، دکانداروں کی گرفتاری پر علاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

  • "یہ ابھی زندہ ہےکوئی اسپتال لےکرچلے، نئی فوٹیج منظر عام پر

    "یہ ابھی زندہ ہےکوئی اسپتال لےکرچلے، نئی فوٹیج منظر عام پر

    کراچی: شہر قائد میں دن دیہاڑے اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے سینئر صحافی اطہر متین کے قتل سے متعلق ایک اور فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صحافی اطہر متین واقعے کی ایک اور فوٹیج سامنے آگئی ہے، ویڈیومیں ڈاکوؤں کی جانب سے کی گئی فائرنگ واضح سنی جاسکتی ہے جبکہ اطہر متین کو فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں گاڑی میں پڑےدیکھاجاسکتاہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعے کے بعد شہری گاڑی کے قریب جمع ہوئے اور ایک دوسرے کو کہتے ہیں کہ ‘کوئی ون فائیو کو اور ایمبولینس کو فون کرے، یہ ابھی زندہ ہےکوئی اسپتال لےکرچلے’۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں شہری اپنی مدد آپ کے تحت اطہر متین کو ڈرائیونگ سیٹ سے ہٹاتے ہیں اور ان ہی گاڑی میں اسپتال منتقل کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی اطہرمتین کے قاتلوں کے گرد گھیرا تنگ

    واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی اطہر متین اس وقت ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوئے جب انہوں نے راستے میں لوٹ مار کی واردات ہوتے دیکھ کر ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل سے اپنی کار ٹکرا دی تھی۔

    پولیس کے مطابق گرنے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں اطہر متین گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان ایک اور موٹر سائیکل چھین کر باآسانی فرار ہوگئے تھے۔

    اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں جاں بحق سینیئر صحافی کو گذشتہ روز یاسین آباد قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا، اطہر متین کی نمازِ جنازہ کلفٹن بلاک 5 کی مسجد صدیق اکبر میں ادا کی گئی تھی۔

  • کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا جن بےقابو

    کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا جن بےقابو

    کراچی:شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مفتی نعیم کےداماد سمیت گیارہ افراد کی جان لےلی گئی،پولیس نےقاتلوں کا پتہ بتانےوالےکیلئےپچاس لاکھ روپےانعام کا اعلان کیا ہے۔

    کراچی میں دہشت گردوں کاراج ہے،پولیس اور رینجرز بے بس ہیں دوگھنٹے میں چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ سےشہرمیں خوف وہراس پھیل گیا،پولیس کےمطابق نصیرآباد کے علاقے میں نامعلوم افرا د کی دکان پرفائرنگ سےحیدرعباس رضوی کے کوآرڈینٹر سلمان جان کی باز ی ہارگیا۔

    سرجانی میں فائرنگ سے مذہبی جماعت سے وابستہ عمران نامی شخص کو قتل کردیا گیا،پاک کالونی میں لاشاری محلہ میں فائرنگ سےاشرف بلوچ نامی شخص جان کی بازی ہارگیا،عوامی کالونی میں دودھ کی دکان پر فائرنگ سےدوبھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے،مقتولین کی شناخت ارشدرستم،عرفان رستم اور سلیم اختر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    حیدری مارکیٹ کے قریب مفتی نعیم کےداماد مولانا مسعود کو نشانہ بنایاگیا،لیاری چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوا،لیاقت آباد ایف سی ایریا اور پاک کالونی میں فائرنگ سے دوافراد جان سے گئے،کارساز روڈ سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔