Tag: karachirain

  • کراچی بارش: شہریوں کے لئے زحمت بن گئی، بجلی غائب، سڑکیں تالاب میں تبدیل

    کراچی بارش: شہریوں کے لئے زحمت بن گئی، بجلی غائب، سڑکیں تالاب میں تبدیل

    کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلسل دوسرے روز بھی تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ملیر، گلشن حدید،کاٹھور، گلزارہجری، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ شارع فیصل،جیل روڈ ، ڈیفنس، جہانگیرروڈ، گارڈن، صدر،گرومندر،طارق روڈ، لیاقت آباد،اورنگی ٹاؤن، ایئرپورٹ، نیشنل اسٹیڈیم اورگلشن اقبال سمیت آئی آئی چندریگرروڈپر بادل جم کر برسے۔

    تیز بارش کے نتیجے میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملے۔

    بارشوں کے دوران کئی منچلے ویڈیو اور سیلفی بناتے بھی نظر آئے اور وہ سہانے موسم کا مزہ لیتے رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارشیں: کرنٹ لگنے سے کمسن بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

    دوسری جانب شہر میں بارش کے دوران کےالیکٹرک سسٹم ایک بار بھر پھربیٹھ گیا ہے، آج ہونے والی بارش کے باعث 215سے زائد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بند ہوچکی ہے، متاثرہ علاقوں میں سرجانی، منگھو پیر،نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد، لانڈھی،کورنگی،گلشن اقبال،گلشن معمار ملیر،گڈاپ، اورنگی، بلدیہ اتحادٹاؤن، نصرت بھٹوکالونی،ایف بی ایریا،صدر سمیت ڈیفنس،اخترکالونی،منظورکالونی کےمختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    تر جمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایک سو نوے فیڈرز پر بجلی تعطلی کی اطلاعا ت ہیں جبکہ نشیبی، بجلی چوری والےعلاقوں میں حفاظتی بنیاد پرعارضی بندش ہے۔

    ادھر وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر تعطیلات میں دفاتر کھلے رکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ افسران اور عملہ کو دی گئی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، موسم خوشگوار

    کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں ایک بار پھر تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مون سون سسٹم کے تحت کاٹھور،گڈاپ،نوری آبادایم نائن موٹروے پرتیز بارش کا سلسلہ ہوگیا ہے، جس کے باعث گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

    گلشن اقبال، سہراب گوٹھ،شارع فیصل، گلزارہجری،اسکیم 33، سولجربازار،صدر،گارڈن اوراطراف میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، شارعٖ فیصل پر ہونے والی بارش کے باعث ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا اور دفاتر سے گھروں کو جانے والی شہریوں کو مشکلات پیش آئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش متوقع، سی اے اے نے الرٹ جاری کردیا

    دوسری جانب جامشورو ہائی ٹینشن لائن پر آسمانی بجلی گرنے کے باعث کراچی کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ ضروری مرمت کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی فراہم کردی گئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق مین لائن ٹرانسمیشن میں خرابی کے باعث کےالیکٹرک کے 1900 میں سے 1400فیڈرز ٹرپ کرگئے تھے۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے یکم ستمبر سے تین ستمبر تک سندھ میں تیز بارش کو الرٹ جاری کررکھا ہے۔

  • کراچی: بارش میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    کراچی: بارش میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    کراچی: کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بارش میں ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں کاموں کی نگرانی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ بلدیاتی اداروں ، ٹریفک پولیس،کے الیکٹرک سے رابطہ رکھیں،کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

    افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ بارش کا پانی تیزی سے نکالا جائے ،نشیبی علاقوں میں شہریوں کی مدد پر توجہ دی جائے۔

    دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے بارش کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ برساتی پانی کی نکاسی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام انڈر پاسز پر نظر رکھی جائے، سٹی وارڈنز کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ شہری بجلی کے کھمبو ں اور تنصیبات سے دور رہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

    واضح رہے کہ کراچی میں مون سون کے تیسرے اسپیل کا آغاز گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے ذریعے ہوگیا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔