Tag: Karachi’s Sea View

  • سی ویو: پولیس سے بدسلوکی کرنیوالے شخص کی شناخت، نمبر پلیٹ جعلی تھی

    سی ویو: پولیس سے بدسلوکی کرنیوالے شخص کی شناخت، نمبر پلیٹ جعلی تھی

    کراچی : گزشتہ روز سی ویو پر کار سوار کی پولیس اہلکاروں سے بدسلوکی کرنے والے شخص کا اے آر وائی نیوز نے پتہ لگا لیا، ملزم سندھ ہائیکورٹ کا وکیل ہے جس نے کار پر جعلی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے سی ویو پر ظافر قتل کیس کے اگلے دن دس دسمبر کو درخشاں تھانے کے پولیس اہلکار ایس ایچ او کے ہمراہ معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر کھڑے تھے کہ اسنیپ چیکنگ کے لئے ایک اسپورٹس کار کو روکا۔

    پولیس اہلکاروں کی اس جرات پر کار میں سوار شخص آپے سے باہر ہوگیا اور اور انتہائی بد سلوکی کا مظاہرہ کیا اور ایس ایچ او کو کھری کھری سناتے ہوئے اسپورٹس کار پر فراٹے بھرتا ہوا چلتا بنا۔

    مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ تم لوگ کرپٹ سیاست دانوں کو تحفظ فراہم کرتے ہو اور مجھ پر الزام لگاتے ہوکہ میں ریس لگا رہا تھا، تم لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔

    واقعے کو ایک ماہ گزرنے کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، خبر ملنے کے بعد اے آر وائی نیوز نے پتہ لگا لیا کہ سی ویو پر پولیس سے بدسلوکی کرنے والا کون تھا؟

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس سے بدسلوکی کرنے والے کی شناخت شمس الاسلام کے نام سےہوگئی ہے، خواجہ شمس الاسلام نامی یہ شخص سندھ ہائی کورٹ کا وکیل ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شمس الاسلام کی کروڑوں روپے مالیت کی اس اسپورٹس کار کا نمبرآر8 تھا جو جعلی نمبر ہے، شہر کراچی میں چلنے والی 80 فیصد مہنگی گاڑیاں غیررجسٹرڈ ہوتی ہیں یا ان کی نمبر پلیٹس جعلی ہیں۔

  • رائل ایئرفورس ایروبیٹکس ٹیم ریڈایروز آج کراچی سی ویو پر فضائی کرتب دکھائےگی

    رائل ایئرفورس ایروبیٹکس ٹیم ریڈایروز آج کراچی سی ویو پر فضائی کرتب دکھائےگی

    کراچی : برطانیہ اور پاکستان کے درمیان 70 سالہ دوستی کا جشن منانے کے لئے پاک فضائیہ پہلی مرتبہ رائل ایئرفورس کے تعاون سے آج سی ویو پر فضائی مظاہرہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ریڈ ایروز ایکروبیٹکس ٹیم آف رائل ایئرفورس کے ساتھ مل کر آج کراچی کے سی ویو پر مہارت کا مظاہرہ کرے گی۔

    ترجمان کے مطابق ایئر شو آج
    دوپہر ڈیڑھ بجے کراچی کے ساحل پر ہوگا ، جہاں عام شہریوں کو بھی جانے کی اجازت ہوگی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ریڈایروز کے مختلف طیارے فضاؤں میں رنگ بکھیریں گے جبکہ ایئرشو میں پاک فضائیہ کا جے ایف 17تھنڈر طیارہ بھی اپنے فضائی کرتب سے جوہر دکھائے گا۔

    فضائی مظاہرے میں رائل ایئرفورس کی موجودگی سے کراچی کا نیلا آسمان سرخ رنگ میں تبدیل ہوجائیں گا کیونکہ رائل ایئر فورس کی ٹیم فضائی کرتب کی فارمیشن کے حوالے سے اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے شہرت رکھتی ہے۔

    واضح رہے کہ ریڈ ایروز ٹیم 1964 میں قائم ہوئی تھی، پہلی مرتبہ اس ٹیم نے 1965میں اپنے فن کامظاہرہ کیا تھا، اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار سے زائد بار فضائی کرتب کا مظاہرہ کرچکی ہے۔

    ٹیم 120 افراد پر مشتمل ہیں، جن میں پائلٹس ، انجینئرز اور معاون عملہ شامل ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔