Tag: Karachi’s temperature

  • کراچی میں سردی کا زور ٹوٹنے لگا

    کراچی میں سردی کا زور ٹوٹنے لگا

    کراچی : شہر قائد میں سردی کا زور ٹوٹنے لگا اور درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28سے30ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا ، آج کم سے کم درجہ حرارت 15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کےاوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28سے30ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔.

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود اورموسم سرد رہےگا جبکہ دار الحکومت اسلام آباد میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلودرہنے کی توقع ہے۔

    لاہور اور کراچی میں موسم سرداورخشک رہے گا جبکہ پشاور میں مطلع ابرآلود رہنےکاامکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کوئٹہ میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلودرہنےکےعلاوہ بارش اوربرفباری ہوسکتی ہے۔

  • کراچی میں قیامت خیز گرمی ، پارہ 44 ڈگری کو چھوگیا

    کراچی میں قیامت خیز گرمی ، پارہ 44 ڈگری کو چھوگیا

    کراچی : شہر قائد میں درجہ حرارت44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، محکمہ موسمیات نے کل سے گرمی میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قیامت خیز گرمی نے شہریوں کو برا حال کردیا ہے ، شہر میں ہیٹ ویو کے پانچویں روز شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے، تاہم رطوبیت کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو زیادہ خطرناک نہیں۔

    محکمہ موسمیات نے کل سے گرمی میں کمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹے میں کوئٹہ،لاہور، اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    خیال رہے محکمہ موسمیات نے کراچی کے لیے ہیٹ الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ آج سے 5 اپریل تک کراچی سمیت سندھ بھرمیں شدید گرمی ہوگی ، ہیٹ ویو کی وجہ سے ہفتہ تک درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ متوقع ہے۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے شہری ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

  • سمندری طوفان ’وایو‘ کے اثرات، کراچی میں  پارہ 41 ڈگری تک پہنچ گیا

    سمندری طوفان ’وایو‘ کے اثرات، کراچی میں پارہ 41 ڈگری تک پہنچ گیا

    کراچی : بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ’وایو‘ کے باعث کراچی میں شدید گرمی،درجہ حرات اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، حبس سے شہریوں کا برا حال ہے، گرمی کی شدت تین روزتک برقراررہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بحیرۂ عرب میں آنے والے سمندری طوفان کے اثرات نظر آنے لگے، شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا، سمندری ہوائیں رک گئیں اور پارہ 41 ڈگری تک جا پہنچا،  حبس سے شہریوں کا برا حال ہے۔

    موسمیات نے کراچی میں پہلے ہی گرمی کا الرٹ جاری کررکھا ہے، جس کے مطابق سمندری ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے گرمی میں اضافہ ہورہاہے، جو مسلسل تین روز جاری رہے گا۔

    سمندری طوفان کراچی سے 443کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور طوفان 12کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب میں بڑھ رہا ہے۔

    طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے ، شہری احتیاط کریں، بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، گھر یا دفتر سے نکلتے وقت سر پرگیلا تو لیا اور چھتری ساتھ رکھیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    طوفان وایو کے باعث ٹھٹھہ ،بدین سمیت سندھ کےبعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے اور ماہی گیروں کو سمندرمیں جانےسے روک دیاگیا، سندھ کے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔