Tag: karan johar

  • سوئی میں‌ دھاگا ڈالنے کا دلچسپ چیلنج، بالی ووڈ کی معروف شخصیات ناکام

    سوئی میں‌ دھاگا ڈالنے کا دلچسپ چیلنج، بالی ووڈ کی معروف شخصیات ناکام

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف شخصیات نے سوئی میں دھاگا ڈالنے کا چیلنج قبول تو کرلیا مگر  وہ  اس مشکل کام کو کرنے سے قاصر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما اور ورون دھون نے اپنی نئی آنے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی انوکھی پروموشن کرتے ہوئے دیگر اداکاروں کو چیلنج کیا کہ وہ سوئی میں دھاگا ڈال کردکھائیں۔

    انوشکا شرما نے پہلا چیلنج کنگ خان کو دیا جنہوں نے اسے تسلیم کیا مگر ساتھ میں کمال ہوشیاری سے کام لیا، شاہ رخ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بڑی سی سوئی میں آسانی کے ساتھ دھاگا ڈالا اور اپنی فتح کا خود ہی اعلان کردیا۔

    اکشے کمار نے بھی ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ انہیں ورون دھون نے 10 سیکنڈ کے اندر سوئی میں دھاگا ڈالنے کا چیلنج دیا۔ اداکار نے بہت کوشش کی مگر وہ ناکام رہے، انہوں نے کہا کہ اس سے بہتر کسی بلند و بالا عمارت سے چھلانگ لگانے کا کام دے دیا جاتا تو وہ میرے لیے اس سے زیادہ آسان تھا۔

    مزید پڑھیں: انوشکا نے ورن دھون کو اچھا شوہر قرار دے دیا

    عالیہ بھٹ چیلنج پورا کرنے میں کامیاب رہیں جبکہ ادیتیا رائے کپور اس میں ناکام رہے اسی طرح رنبیر کپور  نے بھی سب کو حیران کیا مگر ہدایت کار کرن جوہر ناکام رہے۔

    تمام اداکاروں نے انوشکا اور ورون کی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دیگر ساتھی اداکاروں کو بھی سوئی میں دھاگا ڈالنے کا چیلنج دیا۔

    واضح رہے کہ مہاتما گاندھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہدایت کار یش راج نے سوئی دھاگہ بنانے کا اعلان کیا تھا، اس فلم میں انوشکا اور ورون دھون پہلی بار ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ سوئی دھاگہ 28 ستمبر 2018 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    دونوں اداکاروں نے اپنی نئی آنے والی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں مصروف ہیں اور  اب وہ آرٹ کی تربیت و اہمیت سے متعلق مختلف تقاریب میں شرکت کررہے۔

  • کرن جوہر نے رنویر کے ساتھ فلم "تخت” پر کام شروع کر دیا

    کرن جوہر نے رنویر کے ساتھ فلم "تخت” پر کام شروع کر دیا

    ممبئی:ممتاز بھارتی ہدایت کار اور فلم ساز کرن جوہر نے ”تخت “ پر کام شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرن جوہر نے اپنے میگاپراجیکٹ تخت کا اعلان کر دیا ہے، جس میں معروف اداکار رنویر  سنگھ مرکزی کردار نبھائیں گے۔

    فلم کی کاسٹ میں کئی ستارے شامل ہیں، رنویر کپور کے ساتھ انیل کپور، کرینا کپور خان ،عالیہ بھٹ اور جھانوی کپور بھی ایکشن میں نظر آئے ہیں۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق تخت ایک تاریخی ڈراما ہے، جسے بڑے کینوس پر شوٹ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رنویر کپور پدماوتی اور باجی راﺅ مستانی جیسی تاریخی فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہوں۔

    کرن جوہر نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں فلم کی کاسٹ کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں ، یہ ایک پرمسرت لمحہ ہے۔


    کیا کرن جوہر شاہ رخ خان اور کاجول کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں؟


    دھرما پروڈکشن کی اس میگا بجٹ فلم کا اسکرین پلے سمت رائے نے لکھا ہے۔

    تاریخی واقعات پر مبنی یہ فلم مغل تخت کے لیے لڑی جانے والے جنگ کے گرد گھومتی ہے، جس میں خاندانی، لالچ، بے وفائی، محبت جیسے جذبات کو فلمایا جائے گا۔

    رنویر سنگھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ان کے لیے کرن جوہر کے اس میگاپراجیکٹ کا حصہ بننا قابل فخر ہے۔

    یاد رہے کہ کرن جوہر ”کچھ کچھ ہوتا ہے“، ”کبھی خوشی کبھی غم“، ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“، ”مائی نیم اس خان“ جیسی کامیاب فلمیں بنا چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ رنویر کپور کرن جوہر کی فلم سمبا میں بھی جلوہ گر ہورہے ہیں، جس کے ہدایت کار روہت شیٹھی ہیں۔

  • کیا کرن جوہر شاہ رخ خان اور کاجول کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں؟

    کیا کرن جوہر شاہ رخ خان اور کاجول کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں؟

    ممبئی: بالی وڈ میں خبر گرم ہے کہ معروف ہدایت کار کرن جوہر ایک بار پھر شاہ رخ خان اور کاجول کی ہٹ جوڑی کو کاسٹ کرنے کا ارادہ باندھ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کنگ خان اور کاجول انڈسٹری کی مقبول اور کامیاب ترین جوڑی رہے ہیں، انھوں نے بالی وڈ کو ”دل والے دولہنیا لے جائیں گے“ جیسے بلاک بسٹر فلم دی۔

    یہ جوڑی ہمیں ”بازی گر“، ”کرن ارجن“، ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ اور ”کبھی خوشی کبھی غم“ جیسی کامیاب فلموں میں بھی دکھائی دی۔ یاد رہے کہ ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ کرن جوہر کی بہ طور ہدایت کار پہلی فلم تھی۔

    گو روہت شیٹھی کی فلم ”دل والے“ تنازعات اور باجی راﺅ مستانی سے ٹکراﺅ کی وجہ سے زیادہ بزنس نہیں کرسکی، مگر اس میں بھی کاجول اور شاہ رخ کی جوڑی نے خاصی خبریں بٹواری تھیں۔

    اب یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ کرن جوہر شاہ رخ اور کاجول کو دوبارہ سے کاسٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں، اس ضمن میں اسکرپٹ پر کام کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ اجے دیوگن سے اختلافات کی وجہ سے کرن جوہر کاجول سے بھی دور ہوگئے تھے مگر اب برف خاصی حد تک پگھل چکی ہے اور دونوں کے رشتے میں تناﺅ ختم ہوگیا ہے۔

    ادھر شاہ رخ بھی آنند ایل رائے کی فلم ”زیرو“ کی شوٹنگ مکمل کر چکے ہیں اور فی الحال انھوں نے کسی فلم کا اعلان نہیں کیا گیا۔


    جیسا باپ ویسا بیٹا، شاہ رخ خان اور آریان خان کی تصویر وائرل ہوگئی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

  • بیٹی نے پہلی بار ’پاپا‘ کہا، کرن جوہر خوشی سے نہال

    بیٹی نے پہلی بار ’پاپا‘ کہا، کرن جوہر خوشی سے نہال

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر کی خوشی کی انتہا اس وقت نہ رہی جب ان کی ایک سالہ بیٹی نے انہیں پہلی بار ’پاپا‘ کہہ کر پکارا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، کرن جوہر نے کہا کہ جب ایک سالہ روہی نے پہلی بار ’پاپا‘ پکارا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

    بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر ان دنوں فیملی کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں اور ان کی بیٹی نے انہیں بذریعہ فون ’پاپا‘ کہہ کر پکارا۔

    کرن جوہر دو بچوں کے باپ ہیں جن میں ایک بیٹا یش اور بیٹی روہی شامل ہیں، واضح رہے کہ کرن جوہر کے یہاں فروری 2017 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے بیٹی کا نام ماں کے نام ’ہیرو‘ کو ترتیب دے کر روہی اور بیٹے کا نام یش رکھا تھا۔

    بالی ووڈ ہدایت کار نے گزشتہ ماہ اپنے بچوں کی پہلی سالگرہ منائی تھی جس میں بالی ووڈ اداکار اور اداکاراؤں نے شرکت کی تھی، کرن جوہر نے ماں کے عالمی دن کے موقع پر بیٹی کے نام اسپیشل پیغام دیا تھا کہ ’روہی’ بالکل اپنی دادی کی طرح لگتی ہے، روہی اور یش میری زندگی میں ایک خوبصورت اضافہ ہیں اور یہ دونوں میری زندگی ہیں۔

    بالی ووڈ ہدایت کار کہنا تھا کہ میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ طبی سائنس کی عجائبات کی مدد سے میرے دل کے ٹکڑے روہی اور یش میری زندگی کا حصہ بنے، 44 سالہ فلم ساز جو کہ پوری دنیا میں سفر کرتے ہیں جانتے ہیں کہ بچوں کا باپ ہونا ایک بڑی ذمہ داری ہے اور بچے ان کے کام سے بھی پہلے ہیں۔

    کرن جوہر ان دنوں شارٹ فلم لسٹ آف لو بنا رہے ہیں اس کے علاوہ انوراگ کیشپ، زویا اختر اور دیباکر بنرجی کے ساتھ فلموں کی تکمیل میں مصروف ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ازدواجی زندگی کو خوش گوار کیسے بنایا جائے؟ کرن جوہر نے طریقہ بتا دیا

    ازدواجی زندگی کو خوش گوار کیسے بنایا جائے؟ کرن جوہر نے طریقہ بتا دیا

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے  خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے طریقے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کے رشتے میں کوئی دراڑ پیدا ہوجائے تو ماضی کو بھلا کر نئے سفر کا آغاز کریں۔

    بالی ووڈ کے نامور فلم ڈائریکٹر کرن جوہر کی شخصیت کسی ڈھکی چھپی نہیں، وہ نہ صرف کامیاب فیشن ڈیزائنر ہیں بلکہ کامیاب زندگی بسر کررہے ہیں۔

    فلم ساز نے ریڈیو کے ایک پروگرام میں شرکت کی اور کالرز کے سوالات پر جواب دیے، ایک خاتون کالر نے کال کی اور بتایا کہ اُن کے دوسرے شوہر کی شکل و صورت سابق نامدار سے ملتی ہے جس کی وجہ سے وہ ماضی یاد آتا ہے اور زندگی اچھی نہیں گزر رہی۔

    یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کے نومولود جڑواں بچوں کی تصاویر وائرل

    کرن جوہر نے خاتون کو مشورہ دیا کہ ’آپ دونوں شوہروں کے درمیان موازانہ نہ کریں اور ماضی کو فراموش کرتے ہوئے نئے سفر کا آغاز کریں ، امید ہے اس کے بعد آپ کی زندگی بہت اچھے سے گزرے گی‘۔

    ایک سوال کے جواب میں کرن جوہر  کا کہنا تھا کہ ’بالی ووڈ میں طلاق کے موضوع پر فلمیں اس لیے نہیں بنائی جاتیں کیونکہ یہ بہت دکھی موضوع ہے اور ہم فلموں کا اچھا اختتام چاہتے ہیں مگر کچھ ڈائریکٹرز نے اس معاملے پر بھی فلم بنائیں مگر میں بہت احتیاط سے کام لیتا ہوں‘۔

    اسے بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی بہت سی اداکارائیں ذہنی مریض ہیں، کرن جوہر

     ایک اور کالر نے کرن جوہر سے سوال کیا کہ وہ اپنی عمر سے دس سال بڑی خاتون سے محبت کرتا ہے مگر ساتھ اس بات کا خوف بھی ہے کہ اظہار کرنے پر مذاق بن جائے گا۔

    فلم ساز نے نوجوان لڑکے کو مشورہ دیا کہ  آپ خاتون کے پاس جاکر نتائج کی پروا کیے بغیر اپنے جذبات کا اظہار کریں اور اُن سے تمام تر صورتحال پر بات بھی کریں۔

    مکمل ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز ریلیز

    سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز ریلیز

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز ریلیز کردئیے گئے، فلم آئندہ سال 6 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کے پوسٹرز منظر عام پر آگئے، واضح رہے کہ یہ فلم مراٹھی زبان میں ’سیرت‘ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی تاہم اب اسے شائقین کے لیے ہندی زبان میں فلم ’دھڑک‘ کے نام کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔

    فلم کی کہانی دو پیار کرنے والے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جنہیں معاشرے کے سخت اصولوں سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    قبل ازیں’دھڑک‘ کے ڈائریکٹر ششانک کھیتان ورون دھون کی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا میں بھی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
    یہ فلم کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرما کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ جھانوی کپور سری دیوی اور بونی کپور کی بڑی بیٹی ہیں جبکہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ’ایشان‘ نیلما عظیم اور راجیو کھتر کے بیٹے اور شاہد کپور کے کزن ہیں۔

    فلم دھڑک ایشان کی دوسری فلم ہوگی اس سے قبل وہ ایرانین ڈائریکٹر ماجد ماجدی کی فلم ’بیونڈ دی کلاؤڈ‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں جبکہ جھانوی کپور اس فلم کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’دھڑک‘ میری پہلی فلم ہے اور مجھے فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں، مجھے کسی کی نصیحت کی ضرورت نہیں ہے، میں اپنی فلم خود اسکرپٹ پڑھ کر سائن کروں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی فلمساز کرن جوہر کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار

    بھارتی فلمساز کرن جوہر کو بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار

    ممبئی: بھارتی پولیس نے بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر کو بلیک میل کرنے والے 6 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر نے ممبئی سائبر کرائم سیل میں نامعلوم افراد کے خلاف بلیک میل کرنے اور رقم مانگنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

    کرن جوہر کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نامعلوم افراد نئی فلم ’’باہو بلی 2‘‘ کے اصل پرنٹ کی کاپی انٹرنیٹ پر شیئر نہ کرنے کے بدلے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    بھارتی فلم ساز نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بلیک میل کرنے والوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اُن کی مطلوبہ رقم نہ دی گئی تو وہ فلم کو آن لائن شیئر کردیں گے جس کی وجہ سے فلم کا بزنس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    پڑھیں: بالی ووڈ فلم ’ باہو بَلی 2 ‘ کے اداکار کا ایک آنکھ سے نابینا ہونے کا انکشاف

    بالی ووڈ ہدایت کار کی درخواست پر پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا اور حیدرآباد دکن میں چھاپہ مارکر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کیا، دورانِ تحقیقات ملزم نے مزید افراد کی نشاندہی کی جس کے بعد پولیس نے 6 رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گینگ کے افراد کا تعلق دہلی، بہار اور حیدرآباد سے ہے، گرفتار ملزمان میں سے ایک سینیما مالک ہے جس کے قبضے سے فلم کے اصل پرنٹ بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: باہو بَلی ٹوکاریلیزکے پہلےدن 1ارب سےزائد کابرنس

    یاد رہے رواں ماہ سینما کی زینت بننے والی باہو بلی نے باکس آفس پر راج کررہی ہے اور اُس نے کمائی کے حساب سے کئی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

  • پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں، اجے دیوگن

    پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں، اجے دیوگن

    ممبئی: معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں کیونکہ ہم نے کئی بار اُن کے ساتھ مل کر کام کیا اور انہیں اچھی طرح سے جانتے بھی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ اگر کسی فلم میں پاکستانی اداکار نے کام کیا تو اس کی ریلیز کے لیےپیسوں کا تقاضہ کرنا غلط ہے، آپ کسی پرڈیوسر کو مجبور نہیں کرسکتے کہ وہ 5 کروڑ روپے آرمی فنڈ میں جمع کروائے۔

    پڑھیں: پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں، قابل مذمت ہیں، نصیر الدین شاہ

    انہوں نے کہا کہ ’’فلم انڈسٹری کے تمام لوگ پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے اچھی طرح سے واقف ہیں کہ وہ کسی دہشت گرد تحریک کا حصہ نہیں تاہم انڈیا کے فنکار بھی اس چیز سے کافی دور ہیں‘‘۔

    اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ’’پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانا دہشت گردی کا حل نہیں ہے کیونکہ کسی بھی ملک کا فنکار اس کو سپورٹ نہیں کرتا، ہم پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرتے ہیں مگر اپنے وطن  کی بقاء کو بھی مدنظر رکھتے ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں: فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز، بھارتی انتہا پسندوں نے 5 کروڑ مانگ لیے

    یاد رہے ہندو انتہاء پسند تنظیم کے سربراہ اور مہارشٹرا کے وزیر اعلیٰ نے فلم اے دل ہے مشکل کے پروڈیوسر کرن جوہر سے ملاقات کی اور ریلیز کے لیے مشروط اجازت دیتے ہوئے 5 کروڑ روپے آرمی ریلیف فنڈ میں جمع کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔
  • فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز، بھارتی انتہا پسندوں نے 5 کروڑ مانگ لیے

    فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز، بھارتی انتہا پسندوں نے 5 کروڑ مانگ لیے

    نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہاپسند تنظیموں نے فلم انڈسٹری پر غنڈہ ٹیکس عائد کردیا اور کہا ہے کہ اگر پاکستانی اداکاروں کو فلم میں شامل کرنا ہے تو پانچ کروڑ روپے اداکرو ورنہ فلم کی ریلیز روک دی جائے گی۔

    اطلاعات کے مطابق ہندو انتہا پسند رہنما بال ٹھاکرے کے بیٹے راج ٹھاکرے نے فلم پروڈیوسرز کو دھمکیاں دی ہیں جس کے بعد معروف فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر فلم آن ائیر کرنے کے لیے بھتہ ادا کرنے پر تیار ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم اے دل ہے مشکل کے ڈائریکٹر کرن جوہر نے مکیش بھٹ کے ہمراہ مہارشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیوبند فڈناوز سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے فلم دیوالی کے موقع پر فلم کی ریلیز سے متعلق یقین دہانی کروائی۔

    اس ملاقات میں بالی ووڈ کے دیگر پروڈیوسرز کے ساتھ ساتھ ایم این ایس کے چیف راج ٹھاکرے بھی موجود تھے جنہوں نے فلم میں فواد خان کی شمولیت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ریلیز رکوادی تھی، راج ٹھاکرے نے کرن جوہر کو فلم کی مشروط ریلیز کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ جو بھارتی پروڈیوسر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرے گا اُسے 5 کروڑ روپے جمع کروانے ہوں گے۔

    علاوہ ازیں راج ٹھاکرنے سے مٹینگ میں اپنی تین شرائط بھی پیش کیں جن میں فلم سے قبل ہندوستان فوجیوں کو خراج تحسین، مستقبل میں پاکستانی اداکاروں کو فلم میں کام نہ دینے کی شرائط پیش کی گئیں تھی جس پر تمام لوگوں نے رضامندی ظاہر کردی۔

  • بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انتہا پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے

    بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انتہا پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے

    نئی دہلی: بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے پاکستان مخالف انتہا پسندوں کے سامنے گھنٹے ٹیکتے ہوئے آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکار کو شامل نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمساز کرن جوہر نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے  ہتھیار ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جس وقت میری نئی فلم پر کام شروع ہوا تو دونوں ممالک کے درمیان حالات اچھے تھے مگر اس بنیاد پر مجھے ملک دشمن کے الزامات عائد کیے گئے جس کا مجھے شدید صدمہ پہنچا۔

    پڑھیں: بھارت میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز روک دی گئی

     کرن جوہر نے کہا کہ ’’ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں اور اس پر مذمت کرنے والے تمام افراد کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اس لیے اب فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکاروں کو کام کرنے کا موقع نہیں دوں گا‘‘۔

    مزید پڑھیں:  بھارتی انتہا پسند تنظیم کی فلم سازکرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی

    یاد رہے کہ اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے فلم سازوں کو دھمکیاں دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی فلموں میں سے پاکستانی اداکاروں کو نکال کر بھارتی فنکاروں کو شامل کرلیا تھا اور اُن فلموں کی ریلیز روک دی گئی تھی جن میں پاکستانی فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔