Tag: karan johar

  • بھارت میں آزادی اظہاررائے دنیا کا سب سے بڑا مذاق ہے، کرن جوہر

    بھارت میں آزادی اظہاررائے دنیا کا سب سے بڑا مذاق ہے، کرن جوہر

    ممبئی : بھارت میں تیزی سے بڑھتی عدم برداشت پر معروف فلمی ہدایت کار کرن جوہربھی پھٹ پڑے۔ انہوں نے بھارت میں آٓزادی اظہار رائے کو دنیا کا سب سے بڑا مذاق قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ کنگ شاہ رخ اورعامر خان کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری کے ستون کرن جوہر بھی ملک میں انتہا پسندی کیخلاف بول اٹھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کیسے جمہوریت پسند ہیں؟ کیا یہاں آزادی اظہار کی گنجائش ہے؟ شاہ رخ کی حمایت کرتے ہوئے کرن جوہرنے بھارت میں آزادی اظہارکو دنیا کا سب سے بڑا مذاق قراردے دیا۔

    کرن جوہر نے کہا کہ فلم ڈائکریٹر ہونے کے باوجود کچھ کہتے ڈرتا ہوں کہ کہیں پرچہ ہی نہ کٹ جائے، فلم ڈائکریٹر کے دھواں دھار بیان کے بعد نفرت بھرا ردعمل تو بنتا تھا۔

    ترجمان بی جے پی نے کرن جوہر کو جاہل کہہ دیا۔ کہتے ہیں عدم برداشت کی بات کرنے والا بھارتی ثقافت سے آگاہ نہیں ، انتہا پسند ممبئی میں کرن جوہرکے خلاف سڑکوں پرنکل آئے۔

  • سیف علی خان اورشاہد کپورنے دشمنی ختم کردی

    سیف علی خان اورشاہد کپورنے دشمنی ختم کردی

    بالی وڈ فلم نگری سے آنے والی اطلاعات کے مطابق ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بالاخرشاہد کپور اورسیف علی خان نے کرینہ کپور کے حوالے سے اپنی دشمنی بالاخر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سیلفی شیئر کی ہے۔

    اختتام بھلا تو سب بھلا دونوں اداکار شائد کبھی ایک دوسرے کے اچھے دوست نہ بن سکیں کیو نکہ کرینہ کپور نے چھوٹے نواب کی خاطر شاہد کپور کو چھوڑدیا تھا اور اسی بات پر دونوں میں شدید مخاصمت پائی جاتی تھی۔

    ذرائع کے مطابق سیف علی خان جب جھلک دکھلا جا کہ سیٹ پر پہنچے تو شاہد کپور بھی وہاں موجود تھے اور دونوں فلمی ستاروں نے مداحوں کے لئے سیلفی کھچوانے میں ذرا بھی تعامل نہیں کیا۔ اورتو اور بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف بھی دونوں کی اس سیلفی میں شامل ہوگئیں۔

    شاہد کپور چھلک دکھلا جا نامی شو کے ججز میں شامل ہیں اور وہیں کرن جوہر بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق کرن نے ہی دونوں کے درمیان جاری اس مخاصمت کو ختم کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور ان کی سیلفی اپنے انسٹا گرام پر’’جب دے میٹ‘‘ کے عنوان سے شیئر کی ۔

    یاد رہے کہ 2006 میں بریک اپ کے بعد شاہد اورکرینہ ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست بن گئے تھے اور شاہد کپور نے کرینہ کپور اور انکے شوہر سیف علی خان کو اپنی شادی میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔،

    یعنی کہ دونوں اداکاروں نے دشمنی ختم کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

  • سنی لیون نے کرینہ کی تعریف کردی

    سنی لیون نے کرینہ کی تعریف کردی

    نئی دہلی: کرینہ کپور کی عنقریب آنے والی فلم برادرز کے گانے ’میرا نام مارے‘کا نا صرف شائقین سے پذیرائی مل رہی ہے بلکہ انڈسٹری کے اندر بھی سراہا جارہاہے۔

    اور اب تو بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ سنی لیون نے بھی اس گانے میں کرینہ کی تعریف کردی ہے۔ سنی لیون نے برادرز کے پروڈیوسر کرن جوہر کے ایک ٹویٹ کہ جواب میں لکھا کہ ’’کرینہ خوبصورت لگ رہی ہیں‘‘۔،

    سنی کی تعریف پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کرن جوہر نے انہیں جواب میں شکریہ کہتے ہویے کہا کہ وہ ان کے جذبات کرینہ تک پہنچائے گے، اور ساتھ ہی اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ گانے کی ریلیز پر سنی لیون انہیں اپنے تاثرات سے آگاہ کریں۔