Tag: karchi

  • چارجڈ پارکنگ سے متعلق کے ایم سی کا بڑا فیصلہ

    چارجڈ پارکنگ سے متعلق کے ایم سی کا بڑا فیصلہ

    کراچی: کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ کو ایک سال کی مدت کے لیے نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ اور اس سے کمائے جانے والے غیر قانونی پیسے کے سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی نے 162 مقامات پر غیر قانونی پارکنگ کی نشان دہی کی تھی جس کے بعد کے ایم سی نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

    کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ کو ایک سال کی مدت کے لیے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں کے ایم سی کی 70 چارجڈ پارکنگ ہوں گی، جن کی نیلامی 8 فروری کو کی جائے گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پارکنگ مقامات کی نیلامی ایک سال کی مدت کے لیے ہوگی، اور نیلام کیے گئے مقامات میں کے ایم سی کی جانب سے مقرر کی گئی پارکنگ فیس لی جائے گی۔

    گاڑی، رکشہ اور ہائی روف کے لیے 30 روپے پارکنگ فیس ہوگی، موٹر سائیکل پارکنگ کے لیے 10 روپے لیے جائیں گے، ہائیس اور کوچز سے 70 روپے جب کہ بسوں اور ٹرکوں سے 150 روپے پارکنگ فیس لی جائے گی۔

    حیدری مارکیٹ موٹر سائیکل اتواز بازار میں داخلے کے لیے 30 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر نیلامی 8 فروری کو کسی وجہ سے نہ ہو سکی تو پھر 9 یا 10 فروری کو ہوگی، کے ایم سی کی چارجڈ پارکنگ کو نیلام کرنے کا فیصلہ بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کیا گیا ہے۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ مختص کیے گئے مقامات کے علاوہ کہیں پارکنگ ہوئی تو وہ غیر قانونی ہوگی، اگر پارکنگ لگائی گئی تو ہٹا دی جائے گی، اگر مقررہ فیس سے زیادہ فیس لی گئی تو اس کنٹریکٹر کا کنٹریکٹ ختم کر دیا جائے گا۔

  • میئرکراچی نے کارڈیک سینٹر لانڈھی میں فلٹر کلینک کا افتتاح کر دیا

    میئرکراچی نے کارڈیک سینٹر لانڈھی میں فلٹر کلینک کا افتتاح کر دیا

    کراچی: میئر وسیم اختر نے کارڈیک سینٹر لانڈھی میں فلٹر کلینک کا افتتاح کر دیا جہاں کروناوائرس کے مریضوں کا ابتدائی چیک اپ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کارڈیک سینٹر لانڈھی میں قائم فلٹر کلینک میں کرونا مریضوں کا ابتدائی چیک اپ کو یقینی بنایا جائے گا۔ کارڈیک سینٹر لانڈھی میں فلٹر کلینک 24 گھنٹے کام کرے گا۔

    میئر کراچی وسیم اختر کا افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ فلٹر کلینک میں چوبیس گھنٹے مریضوں کو ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ 69 وینٹی لیٹرکے ایم سی کے پاس دستیاب ہیں۔

    عام افراد کو 10 روپے میں ناشتہ اور 20 روپے میں کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، وسیم اختر

    انہوں نے بتایا کہ کراچی کے قبرستان کے عملے کے لیے30 حفاظتی لباس فراہم کردیے گئے ہیں۔ سب ایک پیچ پر ہوں گے تو وبا کا مقابلہ کر سکیں گے۔ کرونا سے لڑنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 31 مارچ کو میئر کراچی وسیم اختر نے حکم جاری کیا تھا کہ تمام یوسی چیئرمین شہریوں کو کھانا اور راشن دینے کا انتظام کریں، یوسی 26 کے چیئرمین قیصر امتیاز کا 800 افراد کے روز کھانے کا انتظام مثال ہے، عام افراد کو 10 روپے میں ناشتہ اور 20 روپے میں کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی میں پہلے ’پاکستان بین الاقوامی فلم میلے‘ کا انعقاد ہوگیا

    کراچی میں پہلے ’پاکستان بین الاقوامی فلم میلے‘ کا انعقاد ہوگیا

    کراچی: شہر قائد میں سجا ہے پہلا ’پاکستان بین الاقوامی فلمی میلہ‘ جس میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کے نامور فلم ساز شریک ہورہے ہیں، جہاں 93 ممالک کی دستاویزی فلم نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ’پاکستان بین الاقومی فلم میلے‘ کا آغاز کراچی میں ہوچکا ہے، یکم اپریل تک جاری رہنے والے اس فلم فیسٹیول میں امریکا، اٹلی، جرمنی اور بھارت کے فلمی ماہرین شرکت کر رہے ہیں، تاہم میلے کے پہلے ایڈیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

    چار روزہ بین الاقومی فلمی میلے میں بھارتی فلم صنعت کے نامور شخصیات شریک ہورہے ہیں جن میں نندیتا داس اور وشال بھردواج شامل ہیں جبکہ پاکستانی فلم، ٹی وی اور شوبز انڈسٹری کے معروف شخصیات بھی اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔

    رنگا رنگ وینس فلمی میلہ پانچویں روز بھی جاری رہا

    فلمی میلے میں دنیا بھر سے 93 ممالک کی دستاویزی، شارٹ اور فیچر فلموں کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جبکہ اس موقع 100 سے زائد قومی اور بین الاقوامی فلموں کی نمائش کے ساتھ مختلف موضوعات پر بحث و مباحثوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

    اس موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ہدایت کار نندیتا داس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فلمی دنیا کا ایک عظیم میلہ منعقد کیا گیا جو فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے خوش آئند ہے، میری خواہش ہے کہ منٹو فلم کی نمائش پاکستان میں بھی ہونی چاہیے کیوں کہ وہ دونوں ملکوں کے لکھاری تھے۔

    بالی ووڈ کا سب سے بڑا فلمی ایوارڈز’’آئفا ‘‘ کا میلہ امریکا میں منعقد ہوا

    خیال رہے کہ یکم اپریل تک جاری رہنے والے اس فلم فیسٹیول کے پروگراموں میں دنیا بھر سے آٹھ فلموں کے پریمیئز بھی شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فاروق ستار کا بہادر آباد رابطہ کمیٹی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

    فاروق ستار کا بہادر آباد رابطہ کمیٹی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ(پاکستان) میں جاری کشیدگی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم کا نیا ڈپنی کنوینئر تسلیم کرنے پر فاروق ستار نے ایم کیو ایم بہادر آباد کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پارٹی تنازعات کے باعث دو حصوں میں منقسم ہونے والی ایم کیو ایم (پی آئی بی اور بہادر آباد) کے درمیان شدید لفظوں اور الزامات کی جنگ جاری ہے، جبکہ فاروق ستار جو کہ پی آئی بی میں موجود ایڈہاک کمیٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب قانونی جنگ لڑیں گے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں فاروق ستار کل رابطہ کمیٹی کی تحلیل کی درخواست دیں گے، جبکہ انہوں نے تنظیمی امورچلانےکیلئےایڈہاک کمیٹی بنانےکا بھی اعلان کردیا ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آرٹیکل6جےکےتحت کارکنان کی جنرل اسمبلی کو اختیار حاصل ہے، کارکنان کی جنرل اسمبلی نےرابطہ کمیٹی کوتحلیل کردیاہے، کارکنان،ذمہ داران بہادرآبادسےسیاسی تنظیمی رشتےختم کردیں، پتنگ کےنشان ،ایم کیوایم کےنام پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

    الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی ایم کیوایم کا نیا کنوینئرتسلیم کرلیا

    دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پارٹی کی کنوینر شپ کی تبدیلی کا باقاعدہ ایک طریقہ کار ہے، ریٹرننگ افسر نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے پر خالد مقبول صدیقی کے جاری کردہ ٹکٹ منظور کیے۔

    ترجمان کے مطابق عہدوں کی تبدیلی کےلیے ایم کیو ایم کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانا ہونگے اس کے بعد ہی الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گا، جبکہ صوبائی الیکشن کمیشن کے پاس نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

    پارٹی میں اب نئےلوگوں کوسامنےلےکرآنا ہے‘ فاروق ستار

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خالد مقبول صدیقی کا بحیثیت ڈپٹی کنوینئر کا انتخاب ڈاکٹر فاروق ستار کو کنونیر کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے بعد رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا تھا، اور اب الیکشن کمیشن نے بھی انہیں ایم کیو ایم کا نیا ڈپٹی کنوینئر تسلم کر لیا ہے۔

    بعدازاں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات اور اس کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ بہادرآباد والوں کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔


  • دہشت گردوں کو چھاپے کی اطلاع دینے والا اہلکار گرفتار

    دہشت گردوں کو چھاپے کی اطلاع دینے والا اہلکار گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو چھاپےکی اطلاع دینے والا اسپیشل برانچ کا لوکیٹر آپریٹر عرفان نامی اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے جس نے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کیے۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سید عرفان فرقہ ورانہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کو معلومات فراہم کرتا، کسی بھی چھاپے سے قبل ملزم اپنے ساتھیوں کو سم اور موبائل فون کے ذریعے اطلاع فراہم کرتا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ملزم پر شک ظاہر ہونے کے انٹیلی جنس اداروں نے خصوصی نظر رکھی، اہلکاروں نے ایک مقام پر چھاپہ مارنے کا ارادہ کیا تو ملزم نے اپنے ساتھی کو اُس سے آگاہ کیا جس کے باعث وہ پکڑا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں: ’’ ناظم آباد سے جعلی افسر گرفتار ‘‘


    حکام کے مطابق معلومات دینے کے بعد موبائل فون اور سم توڑ کر نالے میں پھینک دی گئی تھی، ملزم کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے بعد عدالت میں اس کے خلاف چارج شیٹ جمع کرادی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق سید عرفان پر حساس سرکاری معلومات دہشت گردوں کو دینے کا الزام ہے،ملزم کو محکمہ جاتی کارروائی کے بعد برطرف بھی کیا جائے گا۔
  • کوئٹہ اور گردو نواح میں بھی کومبنگ آپریشن کا آغاز

    کوئٹہ اور گردو نواح میں بھی کومبنگ آپریشن کا آغاز

    راولپنڈی : آرمی چیف کی ہدایت پر کوئٹہ اور گردو نواح میں بھی کومبنگ آپریشن کا با قاعدہ آغاز کردیا گیا ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعلان پر ملک بھر کے بعد کوئٹہ اور گردونواح میں بھی کومبنگ آپریشن کا شروع کردیا گیا ہے۔

    سانحہ کوئٹہ کے بعد گزشتہ روز آرمی چیف نے ہدایت کی تھی کہ ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، کومبنگ آپریشن کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں میں کیاجا رہا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں جاری کومبنگ آپریشن میں 750جوان حصہ لے رہے ہیں جس میں پولیس کے 150 ایف سی کے 500 اہلکار جبکہ اے ٹی ایف اور سی ٹی ڈی کے 100 جوان شامل ہیں، کومبنگ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے شہریوں کے کوائف کی تصدیق کی جارہی ہے۔


    کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف


    یاد رہے سانحہ کوئٹہ کے بعد آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں بھر کومبنگ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، اس ضمن میں پہلا آپریشن گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کیا گیا جس میں 44 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں 41 اشتہاری ملزمان سمیت 198 ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے۔


    محمود آباد اور اطراف میں کومبنگ آپریشن 10 سے زائد ملزمان گرفتار


    کراچی کے علاقے محمود آباد اور اطراف کے علاقوں میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستوں کو سیل کرتے ہوئے ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    ملک بھر کی طرح لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا وسیع پیمانے پرسرچ آپریشن جاری جبکہ واہگہ بارڈر کے قریب بھی پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے، فیصل آباد کے تھانہ سول لائن پولیس کا بھی لاری اڈے کے اطراف ہوٹلوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔


    کراچی میں پولیس کا پہلا کومبنگ آپریشن ، 44 افراد زیر حراست


    اس سے قبل نوشہرہ میں پولیس کی جانب سے کومبنگ آپریشن کیا گیا جس میں 4 افغان باشندوں سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں شیخوپورہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 25 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دہشت گردی کا نشابہ بننے والے علاقے کوئٹہ میں تاحال کوئی آپریشن نہیں کیا گیا۔

  • محمود آباد اور اطراف میں کومبنگ آپریشن 10 سے زائد ملزمان گرفتار

    محمود آباد اور اطراف میں کومبنگ آپریشن 10 سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی: محمود آباد اور اطراف کے علاقوں میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد مشتبہ افراد کو  گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق محمودآباد ، چنیسرگوٹھ اور اُس کے اطراف علاقوں میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستوں کو سیل کرتے ہوئے ہر قسم کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران 10 سے زئد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    پڑھیں :    کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف

    دوسری جانب نوشہرہ میں پولیس کی جانب سے کومبنگ آپریشن کیا گیا جس میں 4 افغان باشندوں سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :   کراچی میں پولیس کا پہلا کومبنگ آپریشن ، 44 افراد زیر حراست

    یاد رہے سانحہ کوئٹہ کے بعد آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں بھر کومبنگ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، اس ضمن میں پہلا آپریشن گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کیا گیا جس میں 44 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں 41 اشتہاری ملزمان سمیت 198 ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے۔

    علاوہ ازیں شیخوپورہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 25 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ دہشت گردی کا نشابہ بننے والے علاقے کوئٹہ میں تاحال کوئی آپریشن نہیں کیا گیا۔

     

  • عید کے بعد سندھ میں بنیادی حقوق کی تحریک چلائی جائے گی ، فاروق ستار

    عید کے بعد سندھ میں بنیادی حقوق کی تحریک چلائی جائے گی ، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارکا کہنا ہے کہ چودہ اگست کو اسلام آباد میں انقلاب کی تحریک چلے گی تو سندھ میں عوا م کے بنیادی حقوق کی تحریک چلائی جاسکتی ہے۔

    کراچی میں رنچھوڑلائن سیکٹر کی جانب سے الطاف حسین کی ہدایت پر عمائدین شہر کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکین رابطہ کمیٹی و صوبائی اسمبلی،تاجر برداری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ عید کےبعدایم کیو ایم عوام کے بنیادی مسائل اور بلدیاتی مسائل کیلئے احتجاجی تحریک کا راستہ اختیار کرسکتی ہے۔ چودہ اگست کو اسلام آباد میں انقلاب کی تحریک چلے گی تو سندھ میں عوام کے بنیادی حقوق کی تحریک چلے گی۔

    ڈاکٹر فاروق ستارکاکہنا تھا کہ کراچی جیسے بڑے میٹروپولیٹن شہر کا کوئی میئر نہیں۔ سندھ کےحکمران صوبےکودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔کراچی کو اسکا جائز حصہ ملے تو وفاق کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں۔

    متحدہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو صاف پانی، امن وامان ، صحت سمیت بنیادہ حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے ہونگے تاکہ عوام کی بڑھتی ہوئی احساس محرومی کو ختم کیا جا سکے۔