Tag: kareena kapoor

  • ماں کی محبت لفظوں کی محتاج نہیں ہوتی، کرینہ کپور

    ماں کی محبت لفظوں کی محتاج نہیں ہوتی، کرینہ کپور

    بالی ووڈ میں ’بیبو‘ کے نام سے مشہور معروف اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ ماں کی محبت کی مخصوص زبان نہیں یہ ایک خوبصورت احساس ہوتا ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنی نئی فلم ’’دی بکنگھم مڈررس ‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں،  اس فلم کی ہدایتکاری ہنسل مہتا نے انجام دیئے ہیں، فلم میں کرینہ کپور نے جسمیت بھمرا عرف جیس کا کردار نبھایا ہے۔

    گزشتہ روز اداکارہ کرینہ کپور نے فلم کے ٹریلر کے لانچ کی تقریب میں شرکت کے بعد فلم میں اپنے کردار کے تعلق سے بات چیت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ کس چیز نے فلم میں انہیں اپنے کردار سے جوڑے رکھا۔

    کرینہ نے میڈیا سے بات کے دوران کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ماں کی محبت کی کوئی زبان نہیں ہوتی، یہ ایک خوبصورت احساس ہوتا ہے۔ میں چونکہ ایک ماں ہوں اس لئے سمجھتی ہوں کہ ماں کی محبت کی  مخصوص زبان نہیں ہوتی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماں کی آنکھوں ہی میں اس کی محبت اور اس کا درد نمایاں ہوتا ہے، اس رشتے کی اہمیت یہ ہے کہ ایک ماں کی آنکھیں سب کچھ بیان کر دیتی ہیں۔

    کرینہ کپور نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اسی چیز نے فلم میں مجھے اپنے کردار سے جوڑے رکھا، مجھے لگا کہ یہی صحیح وقت ہے اس کردار کو محسوس کرنے کا اور فلم کے کردار کو بخوبی نبھانے کا۔

    خیال رہے کہ اس فلم میں رنویر برار اور کیتھ ایلن نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں، فلم کو ایکتا کپور، شوبھا کپور اور کرینہ کپور نے بالاجی ٹیلی فلمز اور ٹی بی ایم فلمز کے تحت پروڈیوس کیا ہے، فلم 13 ستمبر کو سنیما میں ریلیز کی جائے گی۔

  • کرینہ کپور کے مذہب سے متعلق اہم انکشاف

    کرینہ کپور کے مذہب سے متعلق اہم انکشاف

    بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے مذہب سے متعلق پٹودی خاندان کے چشم و چراغ تیمور اور جہانگیر کی سابقہ آیا للیتا ڈی سلوا نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔

    16 اکتوبر 2012 کو نواب خاندان کے صاحبزادے و بھارتی اداکار سیف علی خان سے کرینہ کپور خان نے شادی کی تھی جو کہ اداکار کی دوسری شادی تھی۔

    سیف علی خان اور کرینہ کی شادی کئی تنازعوں کا شکار ہوئی کیونکہ یہ بین المذاہب شادی تھی جس کے خلاف ناصرف مسلمان بلکہ ہندوؤں کی جانب سے اعتراضات کئے گئے۔

    بھارتی اداکارہ نے کبھی بھی اپنے مذہب پر کھل کر بات نہیں کی لیکن انکے بچوں کی سابقہ آیا للیتا ڈی سلوا نے بھارتی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’پنک وِلا‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اس حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔

    للیتا ڈی سلوا نے انکشاف کیا کہ کرینہ کپور اپنی والدہ کے مذہب پر چلتی ہیں، ان کی والدہ ببیتا بھی عیسائی مذہب کی پیروکار ہیں اور کرینہ کپور بھی عیسائی مذہب کی پیروی کرتی ہیں۔

    للیتا ڈی سلوا کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ کرینہ کپور ایک مذہبی خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کی بھی عزت کرتی ہیں، وہ جانتی ہیں کہ بچوں کو بچپن سے ہی مثبت سوچ کا مالک بنانے کے لیے مذہب کے قریب رکھنا کتنا ضروری ہے۔

    ویڈیو لیک، اروشی روٹیلا نے خاموشی توڑ دی

    للیتا نے بتایا کہ بچوں کی پرورش کرتے ہوئے میں عیسائی اور سکھوں کا مخصوص مذہبی کلام لگا دیتی تھی اور اس پر مجھے کرینہ کپور نے کبھی بھی منع نہیں کیا۔

  • سیف علی خان کرشمہ سے کیوں چڑتے ہیں؟ کرینہ نے وجہ بتادی

    سیف علی خان کرشمہ سے کیوں چڑتے ہیں؟ کرینہ نے وجہ بتادی

    بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے یہ دعویٰ کیا ہے ان کے شوہر سیف علی خان اس بات پر شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے شادی کی، میری بہن کرشمہ کپور سے نہیں۔

    کرینہ کپور نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ میری اور سیف کی ائیر کنڈیشن پر لڑائی ہوجاتی ہے، میں درجہ حرارت 20 ڈگری رکھنے پر اصرار کرتی ہوں مگر سیف علی خان کم سے کم درجہ حرارت یعنی 16 کے لیے اصرار کرتے ہیں۔

    کرینہ کپور نے کہا کہ جب کرشمہ کپور میرے گھر آتی ہیں تو ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اے سی کا درجہ حرارت 25 پر ہو، کرشمہ کے میرے گھر آتے ہی اے سی کا درجہ حرارت تبدیل ہوجاتا ہے۔

    کرینہ کا کہنا تھا کہ اس بات پر سیف علی خان بہت چڑ جاتے ہیں، وہ مذاق میں کہتے ہیں کہ شکر ہے میں نے کرینہ سے شادی کی ہے کرشمہ سے نہیں، کیوں کہ بیبو کم از کم اے سی کے 19 درجہ حرارت پر تو مان جاتی ہیں۔

    سائرہ یوسف کی بیٹی نورے کے ساتھ ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کو 12 سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے، جبکہ اس جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔

  • کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی بڑی وجہ بتا دی

    کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی بڑی وجہ بتا دی

    ممبئی : بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی اہم وجہ بیان کردی، ان کا کہنا ہے کہ شادی کا فیصلہ آج درست ثابت ہوا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی سے پہلے ساتھ رہنے کے تجربے کو بہترین فیصلہ قرار دیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ میں جدید دور کی ماڈرن عورت ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے سیف کے ساتھ لیو اِن میں رہنے کا کا فیصلہ کیا تھا اور اس میں کامیاب بھی ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ بچوں کی خاطر سیف سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو کامیاب ازدواجی زندگی کے ساتھ اپنے شادی کے فیصلے پر بھی صحیح ثابت ہوئی۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں کرینہ نے بتایا تھا کہ انہیں اداکار سیف علی خان سے شادی کے لیے لوگوں نے منع کیا تھا۔ مجھے کہا گیا تھا کہ سیف سے شادی مت کرو، آپ کا کیریئر ختم ہو جائے گا، کوئی بھی شادی شدہ خواتین کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔

    واضح رہے کہ بھارتی اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کو 12 سال کا طویل عرصہ بیت چکا ہے۔

  • کرینہ فیملی کے ہمراہ کس ملک میں چھٹیاں گزار رہی ہیں؟ تصاویر شیئر کردیں

    کرینہ فیملی کے ہمراہ کس ملک میں چھٹیاں گزار رہی ہیں؟ تصاویر شیئر کردیں

    بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے شوہر سیف علی خان اور دونوں بیٹوں تیمور اور جہانگیر علی خان کے ہمراہ افریقی ملک تنزانیہ میں چھٹیاں گزارنے کی نئی تصاویر جاری کی ہیں، جبکہ انہوں نے ہولی کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    اداکارہ اپنے کریو پروموشن کیلیے اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک میں خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

    کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام پر کئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ شوہر اور بچوں کے ساتھ موجود ہیں، کیمرے سے لی گئی تصاویر میں ان کے چہرے دوسری جانب ہیں، جبکہ اس موقع پر کریو بھی موجود ہے۔

    اس موقع پرسیف علی خان لائٹ گرین شرٹ اور گرے ٹراؤزر میں ہیں جبکہ کرینہ نے بلیو شرٹ اور جینز زیب تن کر رکھی ہے۔

    کرینہ کپور نے تصاویر کے کیپشن میں دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ آپ کے اوپر موجود آسمان یونہی ہمیشہ نیلگوں رہیں، میرے کریو کی جانب سے آپ سب کو ہولی مبارک۔

    شوبز میں جانے کیلیے والدین نے کیا شرط رکھی؟َ حریم فاروق نے بتادیا

    واضح رہے کہ کرینہ اپنی آئندہ آنیوالی فلم کریو کی ریلیز کی منتظر ہیں، ہدایتکار راجیش اے کرشنن کی اس فلم میں انہوں نے تبو اور کیرتی سینن کے ساتھ ایئرہوسٹیس کا کردار ادا کیا ہے۔

  • اننت امبانی کی شادی کے جشن میں کرینہ کپور کے شادی کے ہار کی دھوم

    اننت امبانی کی شادی کے جشن میں کرینہ کپور کے شادی کے ہار کی دھوم

    بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریبات میں کرینہ کپور اپنے ولیمے کا ہار پہن کر پہنچ گئیں، جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

    یکم تا 3 مارچ سوشل میڈیا پر مکیش امبانی کی فیملی نے دھوم مچائے رکھی اور اس کی وجہ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اوربزنس مین ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات تھیں۔

    بالی وڈ ستاروں کے علاوہ متعدد عالمی شہرت یافتہ شخصیات کو بھی بھارت کے شہر جام نگر میں منعقد اس تین روزہ جشن میں مدعو کیا گیا جن میں بِل گیٹس، قطری وزیراعظم، مارک زکر برگ اور ایوانکا ٹرمپ و دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

    پری ویڈنگ تقریبات میں جہاں تمام معروف شخصیات نے سب کی توجہ حاصل کی وہیں کرینہ کپور نے جشن کے تیسرے روز کو مزید خاص بناتے ہوئے 12 سال قبل پہنا گیا ہار پہن کر سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

    کرینہ کپور نے دلکش سنہرے جوڑے کے ساتھ ریتو کمار کا ہار پہنا اور اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیر دیئے۔

    صحیفہ جبار کراچی کے کھانوں کی شوقین نکلیں

    کرینہ کپور کے ہار نے ہر کسی کی توجہ حاصل کرلی، جبکہ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرینہ کا یہ ہار ہو بہ ہو 2012 میں انکے ولیمے کی تقریب میں پہنے گئے ہار سے مشابہت رکھتا ہے۔

  • ’کرینہ کی آنکھوں میں دیکھ لیں تو آپ ڈائیلاگ بھول جائیں گے‘

    ’کرینہ کی آنکھوں میں دیکھ لیں تو آپ ڈائیلاگ بھول جائیں گے‘

    ورسٹائل ادکار جے دیپ اہلوت کا کہنا ہے کہ اگر آپ فلم کی عکسبندی کے دوران کرینہ کپور کی آنکھوں میں دیکھ لیں تو آپ اپنے ڈائیلاگ بھول جائیں گے۔

    فلم ‘جانِ جان’ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں جے دیپ اہلوت نے بالی وڈ کی بےبو کرینہ کپور سے متعلق گفگتو کی اور کہا کہ اگر آپ اداکار کے سامنے کھڑے ہیں تو آپ بہت اچھے سے یاد کیے ہوئے ڈائیلاگ بھی بھول جائیں گے۔

    ورسٹائل ادکار جے دیپ اہلوت کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سے بڑے فنکاروں کو کرینہ کپور کی سیٹ پر آمد کے ساتھ ہی ہونق بنتے دیکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور کی موجودگی میں تو کیمرا بھی کپکپانا شروع کر دیتا ہے، کرینہ کی اس شعبے میں گہری اور پر وقار شخصیت ہے۔

    خیال رہے کہ ‘جانِ جان’ او ٹی ٹی فلم ہے جس میں کرینہ کپور، جےدیپ اہلوت اور وجے ورما نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

  • کرینہ کپور کو سیف علی خان کا اصل نام کب پتہ چلا؟

    کرینہ کپور کو سیف علی خان کا اصل نام کب پتہ چلا؟

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار سیف علی خان نواب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اور ان کا اصل نام سسیف علی خان نہیں ہے جس کے بارے میں ان کی اہلیہ کرینہ کپور کو شادی والے دن علم ہوا۔

    بھارتی معروف اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو شادی سے قبل سیف علی خان کے اصل نام سے ناواقف تھیں، کرینہ کپور پر سیف علی خان کے اصل نام کی کہانی شادی والے دن کھلی تھی اور کرینہ سیف کا اصل نام جان کر حیران رہ گئی تھیں۔

    شادی سے قبل کئی برس تک کرینہ کپور اور سیف علی خان میں ایک رومانوی رشتہ قائم تھا، یہ جوڑا ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرتا رہا تھا اور ایک دوسرے کو بہتر طریقے سے جانتا تھا مگر کرینہ کپور سیف علی خان کے اصل نام سے ناواقف رہیں۔

    شادی والے دن کرینہ کپور پر یہ راز کھلا کہ سیف علی خان کا اصلی نام ساجد علی خان پٹودی تھا جو انہوں نے بعد میں تبدیل کروا کر سیف علی خان رکھا تھا۔

    دونوں کی شادی کے سرٹیفیکیٹ پر بھی سیف علی خان کا نام ساجد علی خان پٹودی درج ہے۔

    نام تبدیل کروانے اور کنیت پٹودی ہٹانے سے متعلق بھارتی شاہی خاندان کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے خود ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے نام سے پٹودی ان کے والد نے ہی ہٹوایا تھا۔

    اس عمل کی وجہ بتاتے ہوئے سیف علی خان کا کہنا تھا کہ دراصل ہندوستان میں شاہی ریاستوں کا رواج ختم ہو رہا ہے، اسی لیے ان کے والد منصور علی خان پٹودی نے بھی پٹودی سر نیم کو اپنے نام سے ہٹوا دیا تھا۔

  • کبھی بھی ہالی ووڈ فلم کرنے کی خواہش مند نہیں رہی: کرینہ کپور

    کبھی بھی ہالی ووڈ فلم کرنے کی خواہش مند نہیں رہی: کرینہ کپور

    معروف بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی ہالی ووڈ فلم کرنے کی خواہش مند نہیں رہیں، وہی چاہتی ہیں کہ ہالی ووڈ سے لوگ یہاں آ کر کام کریں۔

    حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ یہاں سے لوگ ہالی ووڈ جا رہے ہیں، امید ہے وہاں سے بھی کئی اداکار یہاں آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے اداکار ریان گوسلنگ کے ساتھ کام کرنے میں اعتراض نہیں لیکن میں کبھی بھی ہالی ووڈ میں فلم نہیں کرنا چاہتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ میرے بچے بہت چھوٹے ہیں، میری شادی ہوگئی اور یہ سب کچھ اتنا تیزی سے ہوا کہ اب انہیں چھوڑنا ناممکن ہے۔

    کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ایکشن فلموں سے گریز کرتی ہوں لیکن مجھے معلوم ہے کہ میں یہ اچھی طرح سے کرسکتی ہوں۔

  • سوشل میڈیا پر کرینہ اور کرشمہ کپور کی تصویر کے چرچے

    سوشل میڈیا پر کرینہ اور کرشمہ کپور کی تصویر کے چرچے

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنی بہن کرینہ کپور کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لاکھوں مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ نے اپنی بہن اور بے بو اسٹار کے نام سے مشہور کرینہ کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور مداحوں کواپنی جانب متوجہ کرلیا۔

    سیلفی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بہنیں انتہائی شرارتی موڈ میں دکھائی دیتی ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے کرشمہ نے لکھا، بہن کو یاد کر رہی ہوں،جیسے ہی انہوں نے تصویر پوسٹ کی، کرینہ نے فوری ردعمل کا اظہار کیا اور تبصرہ کیا، "اس تصویر سے پیار کرو،۔”اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے بھی کمنٹ سیکشن میں تصویر کو خوب سراہا اور دل کا ایموجی بنایا۔

    یہ بھی پڑھیں:‘بڈھی’ کیوں کہا؟ کرینہ کپور بھڑک اٹھی

    ادھر کرشمہ کپور جلد ہی ابھینئے دیو کی فلم براؤ ن میں جلوہ گر ہونگی جبکہ کرینہ ادویت چندنس کی آنے والی فلم "لال سنگھ چڈھا” میں نظر آئیں گی جو ہولی ڈ کے کلاسک فارسٹ گمپ کا ریمیک ہے، اس میں عامر خان اور ناگا چیتنیا بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ کرینہ کپور شادی اور اپنے ہاں بچوں کی پیدائش کے بعد بہت کم فلموں میں دکھائی دیتی ہیں، وہ اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد کچھ فلموں میں دکھائی دی تھیں مگر پھر دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کی پیدائش کی وجہ سے وہ اسکرین سے دور تھیں۔