Tag: kareena kapoor

  • ‘بڈھی’ کیوں کہا؟ کرینہ کپور بھڑک اٹھی

    ‘بڈھی’ کیوں کہا؟ کرینہ کپور بھڑک اٹھی

    بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

    بولی وڈ خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی ہیروئن کو سوشل میڈیا پر لوگ ’بڈھی‘ یا عمر رسیدہ ہونے کے طعنے دیتے ہیں اور ٹرولنگ کرتے رہتے ہیں۔
    تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔

    اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے ایسے لوگوں کو نشانہ بنایا جو انہیں ’بڈھی‘ کے لفظ سے پکارتے ہیں، کرینہ کپور نے اس لفظ کا اسکرین شاٹ اپنی پوسٹ میں شامل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کمنٹس میں یہ دیکھتی رہتی ہوں اور یہ لفظ سرفہرست ہوتا ہے۔‘

    یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور سے موازنہ : اداکارہ نوشین شاہ بول پڑیں

    بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اکتالیس برس کی ہوچکی ان کے دو بچے ہیں لیکن وہ ابھی تک فِٹ ہیں اور اتنی زیادہ عمر کی نہیں لگتی ہیں،ان کی عمر پر کئی مرتبہ بات کی گئی اور جو لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں ان کو انہوں نے بھرپور جواب دیا ہے۔

  • کرینہ کپور نے سیاست میں آنے کی تردید کردی

    کرینہ کپور نے سیاست میں آنے کی تردید کردی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور نے سیاست میں انٹری کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری مکمل توجہ فلموں کی طرف ہی ہے۔

    بھارتی میڈیا میں یہ خبر زیر گردش تھی کہ کرینہ کپور خان لوک سبھا کے انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ بھوپال کی نشست سے الیکشن لڑیں گی۔

    اداکارہ نے سیاست میں آنے کے حوالے سے خبروں کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ لوگ ذاتی مقاصد کے لیے کسی سے منسوب کرکے کوئی بھی بات پھیلا دیتے ہیں‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بے بنیاد خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی کسی جماعت نے مجھ سے کوئی رابطہ کیا، میرا رجحان فلموں کی طرف تھا اور مستقبل میں بھی یہی رہے گا‘۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے کرینہ کپور سے رابطہ کر کے انہیں بھوپال کی نشست سے الیکشن لڑنے کی پیش کش کی تھی تاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دی جاسکے۔ میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ کرینہ کپور کو الیکشن جیتنے کے بعد ریاست کا وزیراعلیٰ بھی بنایا جائے گا۔

    ایک اور رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والے کانگریس رہنما نے پارٹی کے صدر راہول گاندھی کو خط لکھ کر اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ اداکارہ کرینہ کپور بھوپال میں حریف جماعت بی جے پی کوہرانے کے لیے سب سے موزوں اُمیدوار ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشت کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آئیں تھیں کہ وہ بھی لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی مگر اداکارہ نے اس کی سختی سے تردید کی تھی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اداکار سیف علی خان کے والد و سابق بھارتی کرکٹر منصور علی خان 1991 میں بھوپال کی نشست سے الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں۔

  • بالی ووڈ میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی دو اداکار بہنوں کا بچپن، تصویر وائرل

    بالی ووڈ میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی دو اداکار بہنوں کا بچپن، تصویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی کرینہ اور کرشمہ کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کافی متحرک نظر آتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز  کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    مزید: دادی کی آخری رسومات میں مسکراہٹ، کرینہ کپور کے خلاف نیا محاز کھل گیا

    آج ہم بات کررہے ہیں بھارتی میڈیا انڈسٹری میں اپنا نام بنانے والی دو بہنوں کی، جن کی کم عمری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین نے انہیں ’ننھی پریوں‘ کا لقب دیا۔

    بالی ووڈ فلم ’دل تو پاگل ہے‘ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی کرشمہ کپور نے ماضی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بہن کرینہ سیف کے ساتھ موجود تھیں۔

    یہ بھی جانیں: کرینہ کپور کی جیکٹ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

    کرشمہ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی بہن سے محبت کا اظہار بھی کیا، اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم ہمیشہ سے اور ہمیشہ کے لیے ایک ہی ہیں اور رہیں گے‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    Always Twinning 👯‍♀️ since forever ! #wonderwednesday #sisters #memories #myrock #family❤️

    A post shared by KK (@therealkarismakapoor) on

    اداکارہ کی جانب سے شیئر ہونے والی تصویر میں دونوں بہنیں ایک ساتھ بیٹھی مسکرا رہی ہیں۔ صارفین کی پہچان کے لیے بتاتے چلیں کہ کرشمہ نے سفید اور کرینہ نے گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    اس سے پہلے بھی کرشمہ کپور بچپن کی تصویر شیئر کرچکی ہیں جس میں وہ اپنی بہن کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا رہی تھیں۔

  • دادی کی آخری رسومات میں مسکراہٹ، کرینہ کپور کے خلاف نیا محاز کھل گیا

    دادی کی آخری رسومات میں مسکراہٹ، کرینہ کپور کے خلاف نیا محاز کھل گیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو اپنی آنجہانی دادی کرشنا راج کی آخری رسومات میں نئے تنازع کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اُن کے خلاف ایک نیا محاز کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آنجہانی اداکار راج کپور کی اہلیہ کرشنہ راج حرکت قلب بند ہونے کیوجہ سے دنیائے فانی سے کوچ کرگئی تھی، اُن کی آخری رسومات ایک روز قبل ادا کی گئیں جس میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، عامر خان، ایشوریا رائے بچن، انیل کپور، عالیہ بھٹ، رانی مکھرجی سمیت بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

    آخری رسومات میں شرکت کرنے والے تمام لوگ غم سے نڈھال نظر آئے مگر کرینہ کپور، سیف علی خان اور انیل کپور کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی جس کے بعد لوگوں نے توپوں کے رخ بے بو کی طرف کرلیے۔

    مزید پڑھیں: معروف بھارتی اداکار راج کپورکی اہلیہ کرشنا راج کپور انتقال کرگئیں

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں تینوں شخصیات کے چہرے پر مسکراہٹ ہے جس کی وجہ سے انہیں مداحوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    دوسری جانب کرشنا راج کپور کی آخری رسومات میں اُن کے بیٹے رشی کپور اور دیگر اہل خانہ امریکا میں موجود ہیں جس کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کرسکے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور علاج کی غرض سے اپنی فیملی سمیت امریکا میں موجود ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے۔

    واضح رہے کہ راج کپور کی اہلیہ پیر کے روز 88 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں۔

  • اداکاری کے بعد نیا شعبہ، کرینہ لوگوں سے فون پر بات کریں گی

    اداکاری کے بعد نیا شعبہ، کرینہ لوگوں سے فون پر بات کریں گی

    ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور نے ہدایت کار کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے بعد ریڈیو کی دنیا میں بھی قدم رکھنے کا اعلان کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے ریڈیو کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل اپنے شوہر سیف علی خان اور دیرینہ دوست و ہدایت کار کرن جوہر سے 6 ماہ قبل مشورہ کیا۔

    کرینہ نے ریڈیو میزبانی کی تربیت حاصل کی اور پھر ایف ایم کے ایک چینل عشق 104.8 میں میزبانی کی درخواست دی، اداکارہ آر جے کا ڈیبیو دسمبر میں کریں گی جس میں وہ بذریعہ کال لوگوں سے بات چیت اور اُن کے سوالات کا جواب بھی دیں گی۔

    مزید پڑھیں: کرینہ کپور کے پاکستانی عروسی ملبوسات میں خوبصورت انداز

    سیف علی خان کی اہلیہ نے اب تک صرف اداکاری کی دنیا اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوایا تھا تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ ریڈیو کے شعبے میں اسکرین پر آئے بغیر کتنی حد تک کامیاب ہوسکیں گی۔

    کرینہ نے ریڈیو کی دنیا میں قدم رکھنے کی نہ صرف تصدیق کی بلکہ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’یہ میرے لیے نادر موقع ہے کہ ایف ایم پر پروگرام کی شروعات کروں، مجھے خود اپنے پہلے شو کا انتظار ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کی جیکٹ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

    خیال رہے کہ کرینہ کپور بالی ووڈ انڈسٹری کی ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے ہر قسم کا کردار بخوبی نبھایا اور اپنی کامیابیوں کے جھنڈے لہرائے اس کے علاوہ اداکارہ نجی زندگی میں بھی اپنے حسن اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتی نظر آتی ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے جم جوائن کیا جہاں انہوں نے سخت ورزش کے بعد اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو قابو کیا۔

    رواں برس کرینہ کپور کی نئی فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ ریلیز ہوئی جس میں اُن کے ساتھ سونم کپور، سوریا بخشر، سمت ویاس سمیت دیگر اداکار بھی کردار ادا کرتے نظر آئے۔

  • ممکنہ شادی، پریانکا کی جگہ کرینہ فلم ’بھارت‘ کا حصہ

    ممکنہ شادی، پریانکا کی جگہ کرینہ فلم ’بھارت‘ کا حصہ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا نے ممکنہ شادی کے پیش نظر اپنی نئی آنے فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ چھوڑ دی جبکہ اب اُن کی جگہ کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ’بھارت‘ کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کی کہ اب پریانکا فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ ’پریانکا نے جس وجہ سے فلم چھوڑی وہ بہت اہم ہے اور ہم سب اُن کے لیے بہت خوش ہیں‘۔

    قبل ازیں بھارتی میڈیا کے ذرائع نے جون کی 27 تاریخ کو دعویٰ کیا تھا کہ پریانکا چوپڑا جولائی یا اگست میں امریکی گلوکار نک جانس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا کو سپنوں کا شہزادہ مل گیا، منگنی اگلے ماہ ہوگی

    ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اور امریکی گلوکار کی پہلی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا پر ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان قربت بڑھی اور پھر یہ لوگ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔ نک جانس نے امریکی ڈرامے کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کی جسے پریانکا نے قبول کرلیا تھا۔

    امریکی گلوکار ماہ جون کے آخری ایام میں پریانکا کے ساتھ بھارت پہنچے تھے، اُن کے دورے کا مقصد اداکارہ کی والدہ کو راضی کرنا اور منگنی کی تاریخ کے ساتھ دن بھی طے کرنا تھا۔ 

    شادی کے حوالے سے ابھی دونوں شخصیات نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی تاہم قریبی ذرائع اس بات کا دعویٰ ہے کہ جولائی یا اگست کے آغاز پر امریکا میں منگنی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صرف مخصوص لوگ اور قریبی دوست شرکت کریں گے البتہ اب فلم بھارت کے ہدایت کار کی تصدیق نے اس قیاس آرائی کو تقویت دے دی۔

    یہ بھی پڑھیں: فلمی کردار: کرینہ 7 برس بعد شاہ رخ کی اہلیہ بننے کو تیار

    دوسری جانب بھارتی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پریانکا کے بعد اب کرینہ کپور سلمان خان کے ساتھ فلم بھارت میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    خیال رہے کہ سلمان اور کرینہ کی جوڑی چار فلموں ’کیوں کہ، میں اور مسٹر کھنہ، باڈی گارڈ اور بجرنگی بھائی جان‘میں نظر آچکی ہے۔ فلم بھارت آئندہ برس عید پر ریلیز  جائے گی جس میں دبنگ خان، ڈشا پٹنی، مزاحیہ اداکار سنیل گواسکر اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فلمی کردار: کرینہ 7 برس بعد شاہ رخ کی اہلیہ بننے کو تیار

    فلمی کردار: کرینہ 7 برس بعد شاہ رخ کی اہلیہ بننے کو تیار

    ممبئی: بالی ووڈ اداکاروں کی مشہور جوڑی 7 سال بعد شائقین کو ایک فلم میں ایک ساتھ نظر آئے گی کیو نکہ کنگ خان اور کرینہ بھارتی خلا باز پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ اور کرینہ کے درمیان برف پگھلنا شروع ہوگئی اور 7 سال سے جاری تنازعات آخر کار ختم ہوگئے جس کے بعد وہ ایک ساتھ کام کرنے پر رضا مند ہوئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی خلا باز راکیش شرما کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم سیلوٹ میں بے بو (کرینہ) کنگ خان کی اہلیہ مدھو کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    مزید پڑھیں: کرینہ کپور کی جیکٹ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

    قبل ازیں مسٹر پرفیکٹ کو راکیش شرما کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی تھی جسے عامر خان نے ٹھگ آف ہندوستان کی مصروفیات کے باعث ٹھکرا دیا تھاجس کے بعد ہدایت کار نے کنگ خان کو آفر دی۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور کرینہ نے 7 برس قبل فلم سیلوٹ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان تنازعات ہوگئے  تھے جس کے باعث دونوں ایک تقریب میں شرکت بھی نہیں کرتے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: کرینہ سے تعلقات کا دعویٰ بھارتی اداکار کو مہنگا پڑ گیا

    گزشتہ برس کرینہ کپور نے دبئی میں اپنے بزنس کا آغاز کیا تھا جس کی افتتاحی تقریب میں انہوں نے بالی ووڈ کی تمام نامور شخصیات کو مدعو کیا تھا البتہ کنگ خان کو انہوں نے دعوت نامہ بھیجا ہی نہیں تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کترینہ کیف کی دنیا بھر میں چرچے

    کترینہ کیف کی دنیا بھر میں چرچے

    ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول اداکاراؤں میں کترینہ کیف وہ واحد سپر اسٹار ہیں جو دیگر کے مقابلے میں بھارتی نہ ہونے کے باوجود بھی شوبز انڈسٹری اور دنیا بھر میں بسنے والے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے نجی ادارے اسپل نے معروف بالی ووڈ اداکاراؤں کی پذیرائی اور اُن کے چاہنے والوں کی تعداد کا اندازہ لگانے کے لیے ایک تحقیق کی جس میں بالی ووڈ کی کترینہ کیف بازی لے گئیں۔

    تحقیق میں بالی ووڈ کے معروف اداکاراؤں کو شامل کیا گیا جن میں انوشکا شرما، عالیا بھٹ، کرینہ کپور اور کاجول سیمت دیگر مقبول ادکارہ شامل تھیں تاہم کترینہ کیف دیگر اسٹارز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست قرار پائیں۔

    فلم ’’کرش 4‘‘ میں پریانکا چوپڑا کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے کا امکان

    نجی ادارے ’اسپل‘ نے تحقیق کے لیے ویڈیو آن ڈیمانڈ ’وی او اے‘ کے نام سے ایک ویڈیو تیار کی جس میں بالی ووڈ کے نامور اداکاراؤں کو شامل کیا بعد ازاں ادارے نے اس ویڈیو کو جاری کردیا جس میں لوگوں نے سب سے زیادہ کترینہ کیف کو دیکھا اور پسند کیا۔

    تحقیق کا آغاز گذشتہ سال یکم جنوری سے کیا گیا جسے 31 دسمبر کو مکمل کرلیا گیا، جس میں تقریبا چالیس ملین سے زائد لوگوں نے حصہ لیا، جبکہ تحقیق کے لیے جن ممالک کا انتخاب کیا گیا ان میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ، امریکا، سنگا پور، ملیشیا، تھائی لینڈ، انڈونیشا، فل پائن اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

    کترینہ کیف ایک بار پھر پاکستانی لڑکی کا کردار نبھانے کو تیار

    خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ان دنوں اپنے متعدد پروجیکٹس کی تیاریوں میں مصروف ہیں جن میں زیرو اور تھگ آف انڈیا بھی شامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کرینہ کپور یونیورسٹی کے طالب علموں کو لیکچر دیں گی

    کرینہ کپور یونیورسٹی کے طالب علموں کو لیکچر دیں گی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور برطانوی یونیورسٹی میں طالب علموں کی معاشرے میں اہمیت پر لیکچر دیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور کو بالی ووڈ انڈسٹری کی ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے ہر قسم کا کردار بخوبی نبھایا اور اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے، علاوہ ازیں وہ نجی زندگی میں بھی اپنے حسن اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کافی جدوجہد کرتی رہتی ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے جم جوائن کیا جہاں انہوں نے سخت ورزش کے بعد اپنے بڑھتے ہوئے وزن کو قابو کیا۔

    مزید پڑھیں: بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ انڈسٹری میں دوبارہ سکہ جمانے کے لیے تیار

    بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کو برطانیہ کی یونیورسٹی ’درھم‘ نے لیکچر دینے کی دعوت دی ہے، وہ سالانہ تقریب میں طالب علموں کی معاشرے میں اہمیت پر خطاب کریں گی۔

    کرینہ کپور طالب علموں کو معاشرے میں اپنا آپ منوانے اور کامیاب زندگی گزارنے کے طریقے بتائیں گی، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں دعوت دی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کی جیکٹ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

    واضح رہے کہ کرینہ کپور خواتین کے حقوق کے لیے عملی جدوجہد بھی کررہی ہیں، اس ضمن میں انہوں نے مختلف فلموں میں ایسے کردار ادا کیے جو خواتین کے ساتھ ہونے والی معاشرتی زیادتیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

    یاد رہے کہ کرینہ کپور آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ویر دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُن کے ساتھ سونم کپور، سوریا بخشر، سمت ویاس بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم رواں برس 18 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کرینہ کپور کے دیوانے

    معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کرینہ کپور کے دیوانے

    کراچی : معروف پاکستانی اداکار و ہدایت کار نے بالی ووڈ حسیناؤں خاص کر کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کا خواہش کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید ان دنوں اپنی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی کامیابی کا جشن منارہے ہیں ، فلم کی کامیابی کے بعد ہمایوں سعید نے ہارون فیفی کے ساتھ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا۔

    ہمایوں سعید کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کی تقریباً تمام بڑی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا لیکن اگر مجھے موقع ملا تو میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گا کیونکہ کرینہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں۔

    ہمایوں سعید سے جب سوال کیا گیا انھوں نے کبھی لا حاصل محبت کی تو انھوں نے کترینہ کا ذکر کیا اور کہا کہ میں نے کترینہ کو ایک شو میں دیکھا ، وہ بے انتہا خوبصورت ہے۔

    پاکستانی اداکار نے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر تبصرہ کرتے ہوئے اس واقعہ کا بتایا کہ کیسے انکی ایشوریا سے ملاقات ہوئی اور انہیں حقیقی زندگی سے زیادہ خوبصورت پایا خاص کر ایشوریا کی آنکھیں بہت خوبصورت ہیں۔

    انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ مہوش حیات اور عروہ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کے لئے پہلا انتخاب نہیں تھے، ہم نے سب سے پہلے سوہائی سے رابطہ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی دھوم ، انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم


    فلم کی کامیابی کے بارے میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ پنجاب نہیں جاؤں گی کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی مل رہی ہے کیونکہ وہ پاکستانی معاشرے سے ناقابلِ یقین حد تک جڑی ہوئی ہے ہمیں یقین ہے کہ یہ فلم معاشرے کے لیے اس سے زیادہ معنی رکھتی ہے۔

    خیال رہے کہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ہنجاب نہیں جاؤں نے جہاں پاکستان میں کامیابی حاصل کی وہی انٹرنیشل لیول پر بھی ریکارڈ قائم کئے ، فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔