Tag: karina kapoor

  • کرینہ کپور سے موازنہ : اداکارہ نوشین شاہ بول پڑیں

    کرینہ کپور سے موازنہ : اداکارہ نوشین شاہ بول پڑیں

    کراچی : پاکستانی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نوشین شاہ نے بھارتی فلمی اداکارہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے دانتوں پر تبصرہ کیا ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ کو بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے اپنا موازنہ کرنا پسند نہیں جس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرینہ کپور کے دانت بہت بڑے ہیں۔

    نوشین شاہ نے ایک ویب شو میں انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اُن کے مداح اُن کا موازنہ کرینہ کپور کے ساتھ کرتے ہیں۔ اداکارہ کی اس بات پر شو کے میزبان تابش ہاشمی نے بڑا مضحکہ خیز ردِعمل دیا۔

    جواب میں نوشین شاہ نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا تھا کہ ان کا موازنہ کرینہ کپور کے ساتھ کیا جارہا ہے تو ان کا بھی ایسا ہی ردِ عمل تھا جس پر میزبان تابش ہاشمی نے برجستہ کہا کہ نہیں ویسے آپ تھوڑی سی کرینہ کپور کی طرح لگتی بھی ہیں۔

    اداکارہ نوشین شاہ نے  پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تابش ہاشمی کی بات سے اختلاف کیا انہوں نےکہا کہ نہیں بھئی! اُس کے بہت بڑے دانت ہیں۔

    واضح رہے کہ نوشین شاہ نے کچھ عرصہ پہلے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک میم شیئر کی تھی جس میں اُن کا موازنہ اداکارہ کرینہ کپور سے کیا گیا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے نوشین شاہ کو کرینہ کپور کی تیسری بہن قرار دیا تھا۔

  • اداکارہ کرینہ کپور خان عرف بے بو آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    اداکارہ کرینہ کپور خان عرف بے بو آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہی ہیں

    ممبئی: بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کرینہ کپور خان عرف بے بو آج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہی ہیں ایک طرف تو وہ اپنے برتھ ڈے پر انتہائی خوش ہیں جبکہ دوسری جانب اُن کی شادی کی سالگرہ اور ننھے مہمان کی آمد کی تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

    اکیس ستمبر 1980 کو ہندوستانی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں بالی ووڈ کے نامور کپور خاندان میں جنم لینے والی کرینہ نے بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم سن 2000 میں فلم ‘رفیوجی’ کے ذریعے رکھا جس میں ناقدین نے ان کی کارکردگی کو بے حد سراہا۔

    CrBquQiXYAAnpsc

    سلمان خان کی فلم دبنگ ٹو کیلئے کرینہ کپور خان کے آئٹم سونگ ‘فیویکول سے’ نے جہاں حال ہی میں سال کا بہترین آئٹم سونگ اور بہترین آئٹم گرل کا خطاب بیبو کو دلوایا وہیں اُن کی پولیٹیکل تھرلر فلم ستیا گرھا نے بھی باکس آفس پر شاندار برنس کیا۔

    10wjv2d

    دو ہزار ایک میں فلم ‘مجھے کچھ کہنا ہے’ سے باکس آفس پر بے پناہ کامیابی سمیٹنے والی کرینہ نے اجنبی، اشوکا، کبھی خوشی کبھی غم، چمیلی، دیو، اومکارہ، جب وی میٹ، گول مال، تھری ایڈیٹس، باڈی گارڈ، را ون اور ہیروئن سمیت مختلف فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھوں نے اپنے بارہ سالہ کریئر میں ڈھیروں کامیابیاں سمیٹیں ہیں اور آج ان کا نام فلم کی کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے، بے بو کی کامیابیوں کا سفر ابھی جاری ہے۔

    کرینہ نے بالی ووڈ کے تمام بڑے ستاروں-عامر، سلمان اور شاہ رخ سب کے ساتھ کام کیا، کرینہ ہر رول میں فٹ بیٹھتی ہیں۔

    kareena-sssssssssssssssss

    کرینہ کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب شاہد کپور خاص اہمیت رکھتے تھے، دونوں لیو ان میں رہتے تھے، دونوں کا پیار دیکھ کر یہی لگتا تھا کہ جلد شادی بھی کر لیں گے، اہم کرینہ اور شاہد کے رشتہ میں اس وقت دراڑ پڑ گئی جب فلم ٹشن کے دوران ان کی زندگی میں سیف علی خان آئے، دونوں کا رشتہ اس دور میں اخبارات کی سرخیاں بننے لگا۔

    20kareena5

    دو بچوں کے باپ سیف کرینہ سے 12 سال بڑے ہیں، لیکن دونوں کی محبت کے درمیان عمر کا فاصلہ حائل نہیں ہوا اور وہ 16 اکتوبر 2012 کو پٹودی کے نواب اور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے ساتھ ازدواجی بندھن میں منسلک ہوئیں۔

    saif-and-kareena-marriahe

  • بھارت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، فواد خان

    بھارت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، فواد خان

    پشاور: اداکار فواد خان نے پشاور میں واقع شوکت خانم کینسر اسپتال میں درخت لگانے کی مہم کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب میں شرکت کی۔

    اس موقع پر اداکار فواد خان کا کہنا تھا کہ انہیں بھارت میں کام کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے، فواد خان نے کہا کہ پاکستان کو اپنے خلاف کام کرنے والی جماعتوں کو نظر انداز کر دینا چاہیے کیونکہ اس قسم کے انتہا پسند گروپس یہاں بھی اتنی ہی تعداد میں موجود ہیں۔

    Fawad Khan

    Fawad Khan

    Fawad Khan

    تقریب کے دوران اداکا ر کا مزید کہنا تھا وہ مستقبل قریب میں بولی سٹار شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دینا چاہتے ہیں۔

    Fawad Khan

    Fawad Khan

    Fawad Khan

    واضح رہے چند روز قبل بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی طرف سے پاکستانی اداکاروں فواد خان اور ماہرہ خان کو دھمکی کی دی گئی تھی، علاوہ ازیں شیو سینا کے رہنماﺅں کے طرف سے کہا گیا تھا کہ وہ پاکستانی فنکاروں کو مہاراشٹرا کی سرزمیں پر کسی صورت اپنے کام کی تشھیر کی اجازت نہیں دیں گے۔

    Exclusive message by Fawad Khan in support of Shaukat Khanum P...Exclusive message by Fawad Afzal Khan in support of Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital and Research Centre Peshawarآج آپ لوگوں کی مدد کی وجہ سے ہم لوگ پشاور میں نیا شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال دیکھ رہے ہیں اور امید ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ ہسپتال مزید لاکھوں لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرے گا جو کہ اب تک شوکت خانم لاھور کررہا ہے۔ یہ ایک ایسا سلسلہ کار ہے جو کہ اگر انشا اللہ آپ لوگوں کی مدد سے چلتا رہے تو بہت سےلوگوں کو اس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ امید ہے کہ اس دفعہ بھی آپ سب اس مہم میں اسی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے جس طرح اپ لوگوں نے پہلے حصہ لیا تھا، پھر چاہے وہ دس لاکھ ہو یا دس کڑور، ہم سب اس کو مل کر ممکن بنا سکتے ہیں۔ Posted by Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital and Research Centre on Wednesday, November 11, 2015
    شوکت خانم کینسر اسپتال کے حوالے سے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آج آپ لوگوں کی مدد کی وجہ سے ہم لوگ پشاور میں نیا شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال دیکھ رہے ہیں اور امید ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ ہسپتال مزید لاکھوں لوگوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرے گا جو کہ اب تک شوکت خانم لاھور کررہا ہے، یہ ایک ایسا سلسلہ کار ہے جو کہ اگر انشا اللہ آپ لوگوں کی مدد سے چلتا رہے تو بہت سےلوگوں کو اس سے فائدہ ہو سکتا ہے۔

  • کرینہ کپورپاکستانی فلم سائن کرنے دبئی جارہی ہیں؟

    کرینہ کپورپاکستانی فلم سائن کرنے دبئی جارہی ہیں؟

    دبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور کے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ پاکستانی ڈائریکٹرشعیب منصور کی فلم سائن کرنے کے لئے دبئی جارہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہدایت کار شعیب منصور نے اداکارہ کرینہ کپور کو فلم کا مرکزی خیال ای میل کیا جس میں کرینہ کے لئے انتہائی جاندارکردار ہے۔

    کرینہ کپورنے فلم کے آئیڈیے کو پسند کیا ہے اور اب وہ مکمل اسکرپٹ پڑھنے کی خواہش مند ہیں۔

    کرینہ کپورجلد ہی اپنی پاکستانی پراجیکٹ ’’مڈڈے‘‘ کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پربھی اعلان کریں گی۔

    بھارت کی خوبرو اداکارہ فی الحال ارجن کپور کے ہمراہ آر بالکی کی فلم ’’ کی اور کا‘‘ میں کام کررہی ہیں اور’’اڑتا پنجاب‘‘ نامی فلم میں بھی جلووہ گر ہوں گی۔

    اب انتظار صرف اس بات کا ہے کہ کب باضابطہ ذرائع سے کرینہ کپور کی پاکستانی فلم میں کام کرنےکی تصدیق ہوتی ہے اور اگر واقعی ایسا ہے تو وہ پاکستانی فلموں میں کام کرنے والی پہلی اے کلاس بھارتی اداکارہ ہوں گی۔

  • اکشے کمار نے کرینہ کے لئے سدھارت کو دھمکی دے دی

    اکشے کمار نے کرینہ کے لئے سدھارت کو دھمکی دے دی

    اکشے کمارنے سدھارت ملہورترا کو کرینہ کپور کے حوالے سے دوستانہ وارننگ دے دی۔

    اکشے کمار، سدھارت ملہوترا اور جیکولن فرنینڈز کی آنے والی فلم ’برادرز‘ کے آج کل ہر جگہ چرچے ہیں اور کرینہ کپور بھی اس میں ایک گانے ’’میرانام ہے میری‘ میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

    اکشے، جیکولن اور سدھارت ان دنوں اپنی فلم کی پروموشن میں مشغول ہیں اور اسی دوران ایک صحافی نے فلم میں کرینہ کپور کے آئٹم سانگ کے حوالےسے سدھارت سے سوال کرلیا۔

    سوال کے جواب میں سدھارت کا کہنا تھا کہ’’ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں اور ان کی ایک مسکراہٹ پر تڑپ کر رہ جاتا ہوں بلکہ میں تو ان کا غلام ہوں‘‘۔

    اس پر اکشے کمار نے موقع غنیمت جانتے ہوئے سدھارت کو’سیف علی خان‘کے حوالے سے محفوظ فاصلے پر رہنے کی کی تنبیہہ کردی۔ جیکولن اس مذا ق کو نہیں سمجھ پائیں جس پر اکشے کا کہنا تھا کہ ہم انہیں یہ لطیفہ لکھ کردیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیکولن اس کو گھر لے جائیں گی، پڑھیں گی اس پر غور کریں گی اور صبح ان کی سمجھ آئے گا کہ اس کا مطلب کیا تھا۔

    brothersbrothers
    سدھارت ملہوترا اس سے قبل بھی کترینہ کیف کے حوالے سے متنازعہ بیان دے چکے ہیں جسے کترینہ نے سخت ناپسند کیا تھا۔

    brothers

  • کیا فواد خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں؟

    کیا فواد خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں؟

    پاکستانی اداکار فواد خان کے ہمراہ بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی ایک تصویر آج کل انٹرنیٹ پر بے پناہ وائرل ہورہی ہے۔

    کیا فواد خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہونے والے ہیں؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن فی الحال سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر اور بالی وڈ حلقوں میں افواہیں گردش کررہی ہیں۔

    فواد خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہوں یا نہ ہوں لیکن ایک بات تو حقیقت ہے کہ خوبصورت کرینہ اور پرکشش فواد خان کی جوڑی اسکرین پر بے پناہ سجے گی۔