Tag: karishma kapoor dowry divorce bolly wood

  • بالی وڈ کی خوبرواداکارہ کرشمہ کپورکا شوہراورساس کے خلاف مقدمہ

    بالی وڈ کی خوبرواداکارہ کرشمہ کپورکا شوہراورساس کے خلاف مقدمہ

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور بھی جہیز کی لعنت سے نہیں بچ سکیں، جہیزکے معاملے پرانہوں نے اپنے خاوند سنجے کپوراورساس رانی کے خلاف ایف آئی آردرج کرادی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ حسینہ کرشمہ کپوراورسنجے کپورکے درمیان طلاق کا کیس پہلے ہی عدالت میں چل رہا ہے۔

    تاہم کرشمہ کپورنے ساس اورخاوند کے خلاف جہیزکے معاملے پرہراساں کرنے کے الزام میں الگ الگ ایف آئی آردرج کروا دی ہے۔

    کرشمہ کپور نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں خاوند سنجے کپوراور ساس رانی نے جہیز مانگنے پر ہراساں کیا ہے۔

    اس کےعلاوہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ خاوند نے ان سے دونوں بچے بھی چھین لئے ہیں جو واپس دلائےجائیں۔