Tag: Karisma Kapoor

  • کپور خاندان کی پہلی باغی لڑکی کرشمہ نے اپنی خواتین کے فلم میں کام پر پابندی سے متعلق کیا کہا؟

    کپور خاندان کی پہلی باغی لڑکی کرشمہ نے اپنی خواتین کے فلم میں کام پر پابندی سے متعلق کیا کہا؟

    کپور فیملی کی اسٹار اداکارہ کرشمہ کپور نے خاندان کی خواتین پر شادی کے بعد کام پر پابندی سے متعلق دعوؤں کو مسترد کردیا۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے حال ہی میں ذاکر خان کے شو ’آپکا اپنا ذاکر ‘میں شرکت کی، اس موقع پر ذاکر خان نے کرشمہ سے ان کے خاندان کے بارے میں ایک مشہور دعوے پر بات کی جس میں کہا گیا کہ کپور خاندان کی خواتین شادی کے بعد کام نہیں کر سکتیں۔

    کرشمہ کپور نے کہا کہ ’یہ سب باتیں ہیں کہ جب میری والدہ اور نیتو آنٹی کی شادی ہوئی، تو یہ ان کا اپنا انتخاب تھا کہ وہ گھر بسانا چاہتی تھیں اور بچوں کی پرورش کرنا چاہتی تھیں کیونکہ ان کے کیریئر پہلے ہی بہت اچھے تھے، یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا‘۔

    کرشمہ کپور نے مزید کہا کہ شمی انکل کی بیوی گیتا بالی جی اور ششی انکل کی بیوی جینیفر آنٹی نے شادی کے بعد بھی کام کیا کیوں کہ انہیں کام کرنا تھا، دونوں کا کام کرنے کا فیصلہ اپنا تھا، اس لیے یہ کہنا غلط ہے کہ کپور خاندان میں شادی کے بعد خواتین کام نہیں کر سکتیں ایسی کوئی بات نہیں تھی‘۔

    واضح رہے کہ اداکارہ جینیفر کینڈل کی شادی ششی کپور سے ہوئی تھی، انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا، جینیفر کا انتقال 1984 میں بڑی آنت کے کینسر کے باعث ہوا تھا۔

    دوسری جانب امرتسر کی گیتا بالی کا شمار اُس وقت کی کامیاب اداکاراؤں میں کیا جاتا تھا ان کا دہائیوں پر محیط ایک شاندار کیریئر تھا، انہوں نے 75 سے زائد فلموں میں اداکاری کی تھی۔

    کرشمہ کپور  اپنے خاندان کی پہلی لڑکی تھیں جس نے 1991 میں صرف 17 برس کی عمر میں بالی ووڈ میں قدم رکھا اور اپنی پہلی ہی فلم ’’پریم قیدی‘‘ میں  اپنی اداؤں اور شاندار پرفارمنس سے فلم بینوں کو اپنا گرویدہ بنالیا تھا۔

  • کرشمہ کپور بھی فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچ گئیں

    کرشمہ کپور بھی فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر پہنچ گئیں

    دوحا: بالی ووڈ کی معروف پرانی اداکارہ کرشمہ کپور بھی فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے قطر پہنچ گئیں، انہوں نے اسٹیڈیم سے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

    معروف اداکارہ کرشمہ کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔

    وہ اس وقت قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہیں جہاں انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 کا سیمی فائنل دیکھا۔

    اپنے کیپشن میں انہوں نے اسے بہترین تجربہ قرار دیا۔

    کرشمہ نے اسٹیڈیم میں اپنی تصاویر اور وہاں ہونے والی مختلف پرفارمنسز کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں۔

    خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے کے لیے جہاں عام شائقین کی بڑی تعداد اس وقت قطر میں موجود ہے، وہیں دنیا بھر کے سلیبرٹیز بھی ورلڈ کپ دیکھنے پہنچے ہیں۔

    کئی بھارتی و پاکستانی اداکار مختلف وقت میں قطر پہنچے اور فٹبال کا میچ دیکھا۔

  • سوشل میڈیا پر کرینہ اور کرشمہ کپور کی تصویر کے چرچے

    سوشل میڈیا پر کرینہ اور کرشمہ کپور کی تصویر کے چرچے

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنی بہن کرینہ کپور کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لاکھوں مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر بولی وڈ کی کامیاب اداکارہ نے اپنی بہن اور بے بو اسٹار کے نام سے مشہور کرینہ کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور مداحوں کواپنی جانب متوجہ کرلیا۔

    سیلفی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں بہنیں انتہائی شرارتی موڈ میں دکھائی دیتی ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے کرشمہ نے لکھا، بہن کو یاد کر رہی ہوں،جیسے ہی انہوں نے تصویر پوسٹ کی، کرینہ نے فوری ردعمل کا اظہار کیا اور تبصرہ کیا، "اس تصویر سے پیار کرو،۔”اداکارہ ملائکہ اروڑہ نے بھی کمنٹ سیکشن میں تصویر کو خوب سراہا اور دل کا ایموجی بنایا۔

    یہ بھی پڑھیں:‘بڈھی’ کیوں کہا؟ کرینہ کپور بھڑک اٹھی

    ادھر کرشمہ کپور جلد ہی ابھینئے دیو کی فلم براؤ ن میں جلوہ گر ہونگی جبکہ کرینہ ادویت چندنس کی آنے والی فلم "لال سنگھ چڈھا” میں نظر آئیں گی جو ہولی ڈ کے کلاسک فارسٹ گمپ کا ریمیک ہے، اس میں عامر خان اور ناگا چیتنیا بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ کرینہ کپور شادی اور اپنے ہاں بچوں کی پیدائش کے بعد بہت کم فلموں میں دکھائی دیتی ہیں، وہ اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد کچھ فلموں میں دکھائی دی تھیں مگر پھر دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کی پیدائش کی وجہ سے وہ اسکرین سے دور تھیں۔

     

  • دادی کی آخری رسومات میں مسکراہٹ، کرینہ کپور کے خلاف نیا محاز کھل گیا

    دادی کی آخری رسومات میں مسکراہٹ، کرینہ کپور کے خلاف نیا محاز کھل گیا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو اپنی آنجہانی دادی کرشنا راج کی آخری رسومات میں نئے تنازع کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اُن کے خلاف ایک نیا محاز کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آنجہانی اداکار راج کپور کی اہلیہ کرشنہ راج حرکت قلب بند ہونے کیوجہ سے دنیائے فانی سے کوچ کرگئی تھی، اُن کی آخری رسومات ایک روز قبل ادا کی گئیں جس میں لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، عامر خان، ایشوریا رائے بچن، انیل کپور، عالیہ بھٹ، رانی مکھرجی سمیت بالی ووڈ کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔

    آخری رسومات میں شرکت کرنے والے تمام لوگ غم سے نڈھال نظر آئے مگر کرینہ کپور، سیف علی خان اور انیل کپور کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی جس کے بعد لوگوں نے توپوں کے رخ بے بو کی طرف کرلیے۔

    مزید پڑھیں: معروف بھارتی اداکار راج کپورکی اہلیہ کرشنا راج کپور انتقال کرگئیں

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں تینوں شخصیات کے چہرے پر مسکراہٹ ہے جس کی وجہ سے انہیں مداحوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    دوسری جانب کرشنا راج کپور کی آخری رسومات میں اُن کے بیٹے رشی کپور اور دیگر اہل خانہ امریکا میں موجود ہیں جس کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کرسکے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور علاج کی غرض سے اپنی فیملی سمیت امریکا میں موجود ہیں اور اسی وجہ سے وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے۔

    واضح رہے کہ راج کپور کی اہلیہ پیر کے روز 88 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں۔