Tag: karkunan

  • کارکنان الزام تراشیوں اورمیڈیا ٹرائل سے مایوس نہ ہوں، الطاف حسین

    کارکنان الزام تراشیوں اورمیڈیا ٹرائل سے مایوس نہ ہوں، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کارکنوں سے کہا ہے کہ تحریک کے خلاف کئے جانے والے زہریلے پروپیگنڈوں، الزام تراشیوں اورمیڈیاٹرائل سے ہرگزمایوس نہ ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہا کہ اللہ کے انصاف پر یقین رکھیں،انشاء اللہ تمام ترسازشوں اورزہریلے پروپیگنڈوں کے باوجود فتح ایم کیوایم کا مقدرہوگی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے ذمہ داران تنظیم نوکے عمل کوجلدسے مکمل کریں تاکہ تنظیم کوجدید خطوط پراستوارکیاجاسکے۔

    الطا ف حسین نے ایک بارپھرکہا اگرکوئی کارکن یاذمہ دار مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پایاگیاتوتحقیق کے بعد اسے تحریک سے نکال دیا جائے گا۔

    انہوں نے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں پرزوردیاکہ وہ پانی وبجلی کے بحران کے خاتمہ اور عوام کودرپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپورکوششیں کریں۔

  • پی ٹی آئی کارکنان دوسروں سے لڑتے لڑتے آپس میں لڑ پڑے

    پی ٹی آئی کارکنان دوسروں سے لڑتے لڑتے آپس میں لڑ پڑے

    کراچی : حلقہ این اے246میں پی ٹی آئی کی جانب سےریلی نکالی گئی اس دوران مختلف مقامات پرپی ٹی آئی اورایم کیوایم کے کارکنوں کےدرمیان نعرےبازی بھی دیکھنےمیں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کی جنگ میں مزید تیزی آگئی ہے،عمران اسماعیل کی قیادت میں انتخابی ریلی کے موقع پر پی ٹی آئی اورایم کیوایم کارکن گتھم گتھا ہوگئے۔

    اس موقع پر شدید نعرے بازی کاتبادلہ بھی ہوا، تاہم اس دوران کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا، بعد ازاں پی ٹی آئی کارکنان دوسروں سے لڑتے لڑتے آپس میں ہی لڑ پڑے۔

    ، پی ٹی آئی کی ریلی کے بعد مقامی رہنماء نازیہ ربانی کی رہائش گاہ پر کارکنان کیلئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا، اس دوران کھانے کے معاملے پر کارکنان میں جھگڑا ہوگیا، جس میں آزادانہ طور پر گھونسوں اور لاتوں کا استعمال کیا گیا۔

    جائے وقوعہ پر موجود ذمہ داران نے حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اور نازیہ ربانی کی رہائش گاہ کا مرکزی دروازہ بند کر دیا گیا، اس موقع پر عمران اسماعیل رہائش گاہ کے باہر ہی موجود رہے۔

  • متحدہ کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاری کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی

    متحدہ کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاری کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملیر، شاہ فیصل کالونی اورنارتھ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کراچی میں اسکولوں،مساجد اورپبلک مقامات پر بم دھماکے کرنے والے اورپولیس اوررینجرزپربموں سے حملے کرنے والے طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے دہشت گردآزادگھوم رہے ہیں اورپولیس سمیت رینجرز اوردیگراداروں کوایم کیوایم کے خلاف کارروائیوں پر لگادیاگیاہے۔

    آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کوگرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے۔

    رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں اورسول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاریوں کانوٹس لیں اور ان مظالم کے خلاف آوازاحتجاج بلندکریں۔

  • سندھ حکومت آنکھیں بند کئے بیٹھی ہے، عبدالرشید گوڈیل

    سندھ حکومت آنکھیں بند کئے بیٹھی ہے، عبدالرشید گوڈیل

    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے کہا ہے کہ گذشتہ روز تین کارکن قتل کردیئے گئے، لیکن سندھ حکومت اور پولیس کی آنکھ نہیں کھل رہی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عبدالرشید گوڈیل نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے تین کارکنان قتل کر دئیے گئے۔ مقتول کارکنوں کی لاشیں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر لے جا کر احتجاج بھی کیا لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

    ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کی لاشیں گرائے جانے کا سلسلہ اب بھی جاری   ہے، لیکن سندھ حکومت اور پولیس کی آنکھ نہیں کھل رہی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا، پولیس کے مطابق کراچی میں رضویہ تھانے کی حدود نیو گولیمار میں تقویٰ مسجد کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں محمد اشرف اور عبدالرحمان نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔

    ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا، اورنگی ٹاؤن کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اشرف خان جاں بحق ہوگیا، مقتول ایم کیو ایم بلوچستان کمیٹی کے جوائنٹ انچارج تھے۔

  • اسٹیبلشمنٹ پچھتا رہی ہے کہ مجھے پہلے مار دیتی،الطاف حسین

    اسٹیبلشمنٹ پچھتا رہی ہے کہ مجھے پہلے مار دیتی،الطاف حسین

    کراچی + لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ آج اسٹیبلشمنٹ پچھتارہی ہے کہ کاش مجھے پہلے مار دیا جاتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائن زیرو پر کارکنان کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دو سال میں 400کے لگ بھگ ایم کیوایم کے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنا کر شہیدکیاگیا۔ اور ان کی لاشوں کو سڑکوں پر پھینک دیا گیا،اس موقع پرالطاف حسین کارکنوں کی شہادت کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ نےجتناجرات اظہارمجھےدیاپاکستان میں کسی کونہیں دیا،الطاف حسین نے سوال کیا کہ ارکان اسمبلی کوجتنی تنخواہ ملتی ہےکیاعام کارکن کوملتی ہے،اور ایم کیوایم کے توسط سے کتنے لوگوں کو نوکریاں ملیں؟

    الطاف حسین نے کہا کہ پچیس سال سے برطانیہ میں رہ رہا ہوں،برطانوی حکومت میرا پاسپورٹ واپس کردے، میں واپس پاکستان جانا چاہتا ہوں۔،

  • پی ٹی آئی کے کارکنان پرگجرات پولیس کا مبینہ تشدد

    پی ٹی آئی کے کارکنان پرگجرات پولیس کا مبینہ تشدد

    گجرات : گزشتہ روزپی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کے تیس نومبر کو اسلام آباد جانے والے قافلے کے گجرات میں استقبال کے بعد واپس گھر جانے والے پی ٹی آئی کے دوکارکنوں کو پولیس نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے 30نومبر کے اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لیے پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کا قافلہ گجرات پہنچا تو مقامی کارکنوں نے قافلے کا استقبال کیا۔

    قافلے کے استقبال کے بعد گھر واپس جانے والے دو کارکن اسد اور ظہیر کو جاتریہ پولیس چوکی کے اہلکاروں نے روکا اور کاغذات پورے ہونے کے باوجودچھ اہلکاروں نے دونوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور جسم پر رولر پھیرے جس سے ایک نوجوان اسد شدید زخمی ہوگیا اسے اسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

    تشدد کا شکار ہونے والے دونوں نوجوانوں کا کہنا تھاکہ انہیں مبینہ طور پر ڈی پی او گجرات کے واضح احکامات ہیں کہ پی ٹی آئی کا جو بھی کارکن ملے اسے نشانہ عبرت بنا دو۔8گھنٹے تک پولیس دونوں نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی بعد میں ورثا نے پچاس ہزار روپے رشوت دیکر دونوں کی جان چھڑوائی جبکہ لالہ موسیٰ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر ورثاء نے سول جج کھاریاں کو طبی معائنے کی درخواست دے دی جس پر اب دونوں نوجوانوں کا عزیز بھٹی شہید اسپتال گجرات میں طبی معائنہ کروایا اجا رہاہے

  • پاکستان میں بیس صوبے قائم کئے جائیں، الطاف حسین

    پاکستان میں بیس صوبے قائم کئے جائیں، الطاف حسین

    لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملک میں بیس صوبوں کے قیام کا مطالبہ کردیا ہے، الطاف حسین نے عمران خان اور طاہرالقادری پر زور دیا ہے کہ وہ فی الفور مذاکرات کا آغاز کریں ۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے ملکی صورتحال پرایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت دھرنےدینے والی جماعتوں کے مطالبات پرسنجیدگی سےغورکرے۔

    طاہرالقادری اور عمران خان مذاکرات کافی الفور آغازکریں۔الطاف حسین نے ملکی مسائل کے حل کیلئے اپنے بیان میں کہا کہ نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے وقت کا تقاضہ ہے کہ انتظامی بنیادوں پر کم ازکم بیس صوبے بنائے جائیں۔

    الطاف حسین نے دیگر ممالک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں چونتیس اور ایران میں اکتیس صوبے ہیں جبکہ پاکستان میں آج بھی صوبوں کی تعداد محض چار ہے۔

    علاوہ ازیں متحدہ کے قائد الطاف حُسین نے کہا کہ صوبہ سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تعیناتی باری باری ہونی چاہیئے اگر ایسا نہیں ہوسکتا تو صوبے کی انتظامی تقسیم کردی جائے ۔

    الطاف حُسین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے گرفتارکارکنوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو کارکنوں کے قتل کا مقدمہ ڈی جی رینجرز، آئی جی اور وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف درج کرایا جائیگا۔،

    متحدہ کے قائد کا کہنا تھاکہ میں قانون ہاتھ میں لینےکی بات نہیں کرتا تاہم ہم اقتدار میں آکر سانحہ بارہ مئی کے تمام ذمہ داران کو عدالت کے کٹہرے میں لائیں گے۔

  • پاکستان عوامی تحریک کارکنوں کا انقلاب مارچ کیلئے جوش وخروش

    پاکستان عوامی تحریک کارکنوں کا انقلاب مارچ کیلئے جوش وخروش

    لاہور میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کا انقلاب مارچ کے لئے جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی خواتین کارکنوں نے آٹھ دن ہمت کا مظاہرہ کر کے مثال قائم کردی ہے۔ انقلاب زندہ باد کے نعروں کے ساتھ پاکستان عوامی تحریک کی خواتین کارکن انقلاب مارچ کی تیاری کر رہی ہیں۔

    ہر طرح کی رکاوٹیں عبور کرنے کا عزم ہے اور انقلاب تو لانا ہی ہے۔ ساٹس آٹھ دن منہاج القرآن سیکریٹیریٹ کے باہر گزارے ، سخت گرمی، شدید بارش اور پولیس کی شیلنگ اور ہر طرح کی مصیبت کا سامناکیا۔ لیکن ہمت نہیں ٹوٹنے دی۔ ساٹس پاکستان عوامی تحریک کی کارکن خواتین کا جذبہ مردوں سے بھی بڑھ کر ہے جو ہر حال میں اسلام آباد جانے اور انقلاب کے نعرے کو حقیقت میں بدلنے کو تیار ہیں

  • جمہوری نظام کےتسلسل کاانحصار وزیراعظم پرہے، رحمان ملک

    جمہوری نظام کےتسلسل کاانحصار وزیراعظم پرہے، رحمان ملک

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نےوزیراعظم کواے پی سی بلانے کامشورہ دے دیاکہتےپرامن احتجاج سب کاحق ہے۔

    رحمان ملک نے وزیراعظم کواے پی سی بلانے کامشورہ دیا کہتے ہیں جمہوری نظام کاتسلسل یاوسط مدتی انتخابات صورتحال کاانحصار وزیراعظم پرہے، اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا طاہرالقادری ہوں یا عمران خان پرامن احتجاج سب کاجمہوری حق ہے ، سابق وزیرداخلہ کاکہناتھاچودہ اگست قومی وحدت کی علامت ہےکسی کوجشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کادعوت نامہ نہیں ملااس روز حکومت کی اہلیت کاپہلاامتحان ہوگا، رحمان ملک نےکہااس وقت اسلام آباد میں گھٹن کاماحول ہے جونہیں ہوناچاہئے۔