Tag: karkunan ki giraftari

  • سرگودھا میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریاں جاری

    سرگودھا میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریاں جاری

    سرگودھا : پی ٹی آئی کا دو نومبر کا لاک ڈاؤن ناکام بنانے کیلیے ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سرگودھا میں بھی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے، رہنماؤں کے گھروں پر خفیہ پہرے لگادیئے گئے ہیں، میانوالی میں کارکنوں کی گرفتاری کے لیے دیگر اضلا ع سے بھی پولیس نفری طلب کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑدھکڑجاری ہے، سرگودھا میں پولیس نے بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان کو حراست میں لے کر لاک اپ کر دیا ہے۔

    رہنماؤں کے گھروں پر خفیہ پہرے لگے ہوئے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے چادرچاردیواری کا تقدس بھی پامال کیاجارہا ہے، ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس بزرگوں اور خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کا سلوک کررہی ہے۔

    پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ جو کارکنان گھروں پر نہیں مل رہے پولیس ان کے بھائیوں اور دیگر رشتہ داروں کو پکڑ کر لے جارہی ہے۔ دو نومبرکو کارکن اسلام آباد ہرصورت پہنچیں گے۔

    اسی طرح میانوالی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے دیگر اضلا ع سے بھی پولیس طلب کرلی گئی ہے۔

  • ایم کیو ایم کا کارکنان کی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کیخلاف مظاہرہ

    ایم کیو ایم کا کارکنان کی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کیخلاف مظاہرہ

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی پریس کلب کے باہر اپنے کارکنان کی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    MQM1

    تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ میں رابطہ کمیٹی کے اراکین سمیت کارکنان اور خواتین نےبڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے،جن پعر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

    MQM2

    مطاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تین سال میں ایم کیو ایم کے اکسٹھ کارکنان کو ماورائے عدالت قتل جبکہ ایک ہفتے میں آٹھ سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اور بیشتر کارکنان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

    MQM3

    مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ بند کرایا جائے اور لاپتہ کارکنان کو بازیاب کرایا جائے۔

    MQM4

    مظاہرے سے کنورنوید جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کے خلاف ایم کیو ایم نے فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے نہ کہ اسے لاپتہ کردیا جائے۔

     

  • صدرمملکت بے گناہ کارکنان کی گرفتاری کا نوٹس لیں، الطاف حسین

    صدرمملکت بے گناہ کارکنان کی گرفتاری کا نوٹس لیں، الطاف حسین

    لندن / کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو بلا جواز گرفتار کیا جارہا ہے ۔ صدر ممنون حسین کارکنوں کی گرفتاریاں رکوانے کے لئے اپنا کردارادا کریں ۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نےکہا ہےکہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں ، گرفتاریوں ا ور کارکنوں کےاہل خانہ کوزدوکوب کرنا،حراست کے دوران ماورائے عدالت قتل یامعذورکردینا ر ینجرز کا معمول بن چکاہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے ساتھ سفاکانہ سلوک نہ صرف غیرانسانی ہے بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اورپاکستان کے قوانین کے خلاف ہے اور جب منتخب ارکان اسمبلی ان گرفتاریوں پر رینجرز افسران سے رابطہ کرتے ہیں تووہ اطمینان بخش جواب تک نہیں دیتے ۔

    الطاف حسین نے صدرمملکت ممنون حسین کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ان کو جوتھوڑے بہت اختیارات حاصل ہیں،ان کا استعمال کرکے سندھ کے عوام کو رینجرزکے ظلم وستم اورناجائزگرفتاریوں کے عمل سے باز رکھیں۔