Tag: karobar

  • پاکستان تجارتی لحاظ سے پرکشش ہے،اسپینی سفیر

    پاکستان تجارتی لحاظ سے پرکشش ہے،اسپینی سفیر

    اسلام آباد : پاکستان میں اسپین کے سفیر جاویئر کاربا جوسا نے کہا ہے کہ اسپین توانائی اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے تا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوسکے۔

    اسلام آباد کی تاجر برادری کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف چیلنجوں کے باوجود پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کاروبار کے لئے بہت پرکشش ہے۔

    ان کا مؤقف تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کی موجودہ حکومت نے بھی سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات کی پیشکش کی ہے ۔

    وہ بھی اسپین کے سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کی کوشش کریں گے کہ وہ توانائی سمیت پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔

  • کسی کو زبردستی کاروباربند کرنے کا نہیں کہا،عمران خان

    کسی کو زبردستی کاروباربند کرنے کا نہیں کہا،عمران خان

    کراچی  : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں کراچی کے عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پی ٹی آئی کی کال پر پر امن احتجاج میں حصّہ لیا، اورہم نے کسی کو زبردستی دکانیں یا ٹرانسپورٹ بند کرانے کا نہیں کہا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی ائیر پورٹ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں فائرنگ کرنے والوں کے نام آئندہ پریس کانفرنس میں پیش کئے جائیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے اور اگر کسی کو اس احتجاج سے کوئی تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں،آزادی کیلئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں ہونے والے دھرنوں کے تمام مقامات پرجاؤں گا۔

  • پاکستان انتظامی اصلاحات کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل

    پاکستان انتظامی اصلاحات کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل

    اسلام آباد: پاکستان کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے انتظامی اصلاحات کرنے والی جنوبی ایشیاءکی چار معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے۔

    ورلڈ بینک گروپ کی نئی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاءکے آٹھ ممالک میں سے 2013-14ءمیں مقامی تاجروں کے لئے کم از کم ایک ریگولیٹری ریفارم کا نفاذ کرنے والے چار ممالک میں شامل ہیں۔

    ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق تین ممالک بشمول بنگلہ دیش، نیپال اور پاکستان نے کاروبار کی سہولت کے لئے جدید الیکٹرانک نظام پر توجہ مرکوز کی ہے۔

    بنگلہ دیش اور پاکستان نے کمپیوٹرائز سسٹم کے نفاذ کے ذریعے سرحدوں کے آر پار تجارت کو مزید آسان کیا ہے، رپورٹ کے مطابق 2005ءکے بعد سے خطے کی تمام معیشتوں نے کاروباری ماحول میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

    اس عرصہ میں بھارت نے سب سے زیادہ ریگولیٹری ریفارمز کیں جن کی تعداد 20 ہے، دوسرے نمبر پر سری لنکا نے 16 اصلاحات کیں۔