Tag: Kartarpur Corridor Inauguration

  • وزیراعظم عمران خان نے مودی کو شکریہ ادا کرنے پر مجبور کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے مودی کو شکریہ ادا کرنے پر مجبور کردیا

    نئی دہلی :بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتاپورراہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستانی وزیراعظم نے جذبات کو سمجھا اور عزت دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈیرہ بابا نانک میں کرتار پور راہداری چیک پوسٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کرتارپور راہداری کھولنے پرپاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، پاکستانی وزیراعظم نے بھارت کے جذبات کو سمجھا اورعزت دی۔

    بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بابا گورونانک کی 550 ویں یوم پیدائش سے پہلے کرتارپور صاحب راہداری کا افتتاح ہمارے لئے بے حد خوشی کا باعث ہے۔

    مودی کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے بعد دربار صاحب گرودوارہ میں اب سجدہ کرنا آسان ہوگا، سکھوں کے لئے کرتارپور راہداری اور چیک پوسٹ کا افتتاح دوہری خوشی ہوگی۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کےتاریخی جنم دن پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے، پروقار تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، ڈی سی نارووال نے افتتاح کی خوشی میں ضلع بھر میں چھٹی کا اعلان کیا ہے، تاریخ میں پہلی بار سکھ زائرین نارووال میں اپنی مذہبی عبادت گاہ پر بغیر ویزے کےآ سکیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان آج تاریخی منصوبے کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے

    و اضح رہے کہ18 اگست 2018ء کو وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی نوید سنائی تھی۔

    بعد ازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت 28 نومبر 2018ء کو وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور پاکستان کی جانب سے سکھ برادری کے لیے شاندار انتظامات کئے گئے تھے۔

  • کرتارپور راہداری ، افتتاحی تقریب میں کون سا بالی ووڈ اداکار پاکستان آرہا؟

    کرتارپور راہداری ، افتتاحی تقریب میں کون سا بالی ووڈ اداکار پاکستان آرہا؟

    اسلام آباد : کرتارپور راہداری کے افتتاح میں شرکت کے لئے نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی پاکستان آئیں گے ، وزیراعظم عمران خان کل کرتارپورراہداری کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر بھارت سے آنے والے وفد میں نامور بالی ووڈ اداکار سنی دیول بھی شامل ہوں گے، گزشتہ روز بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے اداکار سنی دیول کی پاکستان آمد کی تصدیق کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول کے علاوہ بھارتی وفد میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ اور بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی شامل ہوں گے جبکہ نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور آنے والے پہلے بھارتی وفد میں شامل ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

    سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپور راہداری افتتاح کی تقریب میں شرکت کی اجازت کے لیے بھارتی حکومت کو 3 خط لکھے تھے، جس کے بعد انہیں بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے کرتارپور افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت مل گئی تھی۔

    واضح رہے کہ اداکار و سیاستدان سنی دیول کا تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور سے ہے اور سنی دیول نے بھارتی الیکشن میں بی جے پی کے پلیٹ فارم سے ضلع گوردار پور سے حصہ لیا تھا۔

    خیال رہے بابا گورونانک کے پانچ سو پچاس ویں تاریخی جنم دن پر کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنے کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں، وزیراعظم عمران خان کل کرتارپور راہداری  کا افتتاح کریں گے۔

  • کرتارپورراہداری کا افتتاح ، سکھ برادری کے خیرمقدم  کیلئے خصوصی نغمہ جاری

    کرتارپورراہداری کا افتتاح ، سکھ برادری کے خیرمقدم کیلئے خصوصی نغمہ جاری

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ برادری کےخیرمقدم کیلئے خصوصی نغمہ جاری کردیا، فردوس عاشق اعوان نے کہا نغمے کے سریلے اور میٹھے سر ہماری بین المذاہب ہم آہنگی کےفروغ دینے کی علامت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کرتارپور راہداری کے افتتاح کے اہم موقع پر خصوصی نغمہ جاری کیا ہے، جس میں گوردوارے سمیت سکھوں کے کئی اہم مقامات بھی دکھائے گئے ہیں، یہ نغمہ پنجابی زبان میں گایا گیا۔

    سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد اور یاتریوں کی جانب سے بہترین انتظامات پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنے کے کلمات کو بھی نغمے میں شامل ہیں۔

    https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/videos/2491345254526448/

    کرتارپور راہداری کے حوالے سے گیت کے اجرا کی تقریب سے معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا سکھ برادری کے خیرمقدم کیلئے نغمہ لانچ کیا جارہا ہے، نغمے کےسریلےاورمیٹھےسرہماری بین المذاہب ہم آہنگی کےفروغ دینے کی علامت ہیں۔

    فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ سے اقلیتوں کےحقوق کیلئےپرعزم ہیں، کرتارپورراہداری مذہبی سیاحت کو فروغ دےگی، سکھ مذہب کےعوام کیلئےکرتارپورایک تازہ ہواکا جھونکا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ باباگرونانک کےجنم دم کی تقریبات پرسکھوں کوکھلےدل سے خوش آمید کہتےہیں، نغمہ22کروڑعوام کےجذبات کی عکاسی کرتاہے، پاکستان میں تمام اقلیتوں کےبنیادی حقوق کا تحفظ کیاجاتاہے اور تمام اقلیتوں کو آزادانہ مذہبی عبادت کی اجازت ہے۔

    مزید پڑھیں : باباگرو نانک کی 550 ویں سالگرہ، پاکستانی حکومت نے سکھوں کے دل جیت لئے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم وعدے کے مطابق 9نومبرکوکرتارپورراہداری کافتتاح کریں گے ، وزیراعظم تمام اقلیتوں کے تحفظ اور آزادی کا وژن رکھتے ہیں۔

    یاد رہے اس سے قبل حکومت کی جانب سے باباگرو نانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ اور یادگاری سکہ کا اجرا کیا گیا تھا ، ملک بھرمیں یادگاری ٹکٹ کرتارپورراہداری کھلنے کے دن سے دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے جس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔