Tag: kartik aaryan

  • کرن جوہر اور کارتک کے درمیان اختلاف ختم، رومینٹک کامیڈی فلم کا اعلان

    کرن جوہر اور کارتک کے درمیان اختلاف ختم، رومینٹک کامیڈی فلم کا اعلان

    بالی ووڈ کے معروف فلمساز، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن ہوسٹ کرن جوہر اور اداکار کارتک آریان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  2021 میں متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 34 سالہ اداکار کارتک آریان اور 52 سالہ سینئر فلمساز کرن جوہر کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں وہ فلم دوستانہ 2 چھوڑ گئے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

    بھارتی میڈیا کے مطابق 3 سال تک دونوں کے معاملات درست نہیں ہوئے لیکن اب بلآخر دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے جس کے بعد 25 دسمبر کو کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ کارتک دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ایک نئی فلم میں کام کریں گے، جس کا عنوان ’تم میری میں تیرا، میں تیرا تم میری‘ ہے۔

    کرن جوہر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’رومانس میں لپٹا، یہ ہے آپ کے لیے ہماری طرف سے کرسمس کا بہترین تحفہ! اداکار کارتک آریان کی فلم ’ تم میری میں تیرا، میں تیرا میری تو میری‘ 2026 میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دھرما پروڈکشن کی جانب سے پروڈیوس کردہ، کارتک آریان کی اداکاری والی اس فلم کی ہدایت کاری سمیر ودوانز کریں گے، تاہم، میکرز نے فلم میں لیڈنگ لیڈی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

  • اداکار کارتک آریان کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند؟

    اداکار کارتک آریان کس اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند؟

    بالی ووڈ کے معروف سپر اسٹار اداکار کارتک آریان نے جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    بالی ووڈ کے اداکار کارتک آریان کے لیے رواں برس یادگار رہا ایک طرف ان کی فلم چندو چیمپئن کے لیے انکی اداکاری کو سراہا گیا تو وہیں انہوں نے سال کے اختتام پر بھول بھلیاں 3 جیسی سپر ہٹ فلم بھی دی۔

    ’پشپا 2‘ کیلیے الو ارجن اور رشمیکا مندانا نے کتنا معاوضہ لیا؟

    حال ہی اداکار سے ایک انٹرویو میں میزبان نے پوچھا کہ آپ کس بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے جس میں شردھا کپور، جھانوی کپور، عالیہ بھٹ، اور رشمیکا مندانا شامل ہیں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کارتک آریان نے سب کو حیران کردیا۔

    کارتک آریان کا بالی ووڈ انڈسٹری سے بڑا شکوہ

    اداکار نے کہا کہ میں ان سب کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ ان میں سے کسی کے ساتھ بھی میں نے فلم نہیں کی لیکن میری خواہش ہے کہ میں رشمیکا کے ساتھ کام کروں اداکارہ نے پشپا میں بہترین کام کیا ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں اداکار الو ارجن اور اداکارہ رشمیکا مندانا کی نئی فلم پشپا 2 ریلیز ہوئی ہے جس میں بزنس کے تمام تر ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم اسٹار الو ارجن اور مقبول اداکارہ رشمیکا مندانا کی چھ روز قبل ریلیز ہونے والی فلم ’پشپا 2‘ نے 1 ہزار کروڑ بھارتی روپے کمانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

  • کارتک آریان کا بالی ووڈ انڈسٹری سے بڑا شکوہ

    کارتک آریان کا بالی ووڈ انڈسٹری سے بڑا شکوہ

    ہندی سینیما کے ابھرتے ہوئے آؤٹ سائیڈر معروف اداکار کارتک آریان نے بالی ووڈ انڈسٹری سے شکوہ کرڈالا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان حال ہی میں بھارتی میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ابتدائی طور پر انڈسٹری میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں بات کی۔

    اداکار کارتک آریان کے لیے رواں برس یادگار رہا ایک طرف ان کی فلم چندو چیمپئن کے لیے انکی اداکاری کو سراہا گیا تو وہیں انہوں نے سال کے اختتام پر بھول بھلیاں 3 جیسی سپر ہٹ فلم بھی دی۔

    تاہم اداکار کا کہنا ہے فلموں کی کامیابی کے بعد بھی انڈسٹری سے کوئی مجھے سپورٹ نہیں کرے گا اس لیے میرا ماننا ہے کہ فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے اور اپنی جگہ بنانے کیلئے مجھے مزید اکیلے جنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں میں ایک تنہا جنگجو ہوں، یہ گھر جو آپ دیکھ رہے ہیں، یہ میں نے اپنی کمائی سے لیا ہے، میں نے یہاں تک پہنچنے کیلئے سخت محنت کی ہے اور یہ محنت ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

    کارتک آریان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں مجھے مستقبل میں بھی انڈسٹری سے کوئی مدد نہیں ملے گی، میں اس حقیقت کے ساتھ آگے آیا ہوں کہ بھول بھولیاں 3 جیسی سپر ہٹ فلم کے باوجود کوئی بھی میرے پیچھے کوئی نہیں ہوگا اور مجھے آئندہ فلم کیلئے مزید محنت کرنی ہوگی۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کئی لوگ میری ناکامی کا انتظار کر رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے یہ ہر کوئی یہ محسوس کرسکتا ہے، اس انڈسٹری میں کچھ اچھے لوگ بھی ہیں جن سے میں اب تک ملا ہوں، لیکن ایک بڑا طبقہ ایسا بھی ہے جنہیں میں کبھی مطمئن نہیں کر پاؤں گا اور مجھے ایسے افراد کو مطمئن کرنے کوئی خواہش بھی نہیں ہے۔

    بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم بھول بھلیا 3 کے اداکار نے مزید کہا کہ میں صرف اپنے سامعین کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں،کیونکہ میرا ماننا ہے کہ صرف وہی ایسے لوگ ہیں جو مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

  • فلم ’بھول بھولیا 3‘ کے پہلے گانے کا ٹیزر جاری

    فلم ’بھول بھولیا 3‘ کے پہلے گانے کا ٹیزر جاری

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان کی فلم ‘بھول بھولیا 3‘ ان فلموں میں شامل ہے جن کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے۔

    کارتک آریان نے حال ہی میں جاری ہونے والے فلم کے ٹریلر کی شاندار کامیابی کے بعد بھول بھلیا 3 کے پہلے گانے کی جھلک شیئر کردی ہے۔

    انسٹاگرام پر کارتک کی جانب سے فلم کے پہلے سانگ ریلیز کی پوسٹ میں ان کے چاہنے والوں نے گانے میں دلجیت دوسانجھ اور پٹ بُل کی شمولیت کا دعویٰ کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

    کارتک کی جانب سے فلم کے گانے میں گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی شمولیت کی پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

    کارتک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ’پٹ بُل اور دلجیت دوسانجھ کی جاندار گلوکاری کے ساتھ روح بابا اپنی فلم بھول بھلیا 3 کے ٹائٹل سانگ کے ساتھ واپس آگئے ہیں‘۔

    واضح رہے کہ دلجیت دوسانجھ کی جانب سے حال ہی میں عالیہ بھٹ اسٹارر فلم ‘جگرا‘ کیلئے چارٹ بسٹر سانگ‘چل کُڑیے‘ میں گلوکاری کی گئی تھی، جس کے بعد دلجیت اب کارتک کی فلم میں دوبارہ اپنی آواز کا جادو جگاتے نظر آرہے ہیں۔

    کارتک آریان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری گانے کی ٹیزر ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں مداح دلجیت دوسانجھ اور پِٹ بُل کی گلوکاری پر مبنی سانگ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔

  • کارتک آریان نے سرپرائز دے دیا، ویڈیو دیکھیں

    کارتک آریان نے سرپرائز دے دیا، ویڈیو دیکھیں

    ممبئی: بھارتی اداکار کارتک آریان نے ممبئی ٹریفک کا منفرد حل نکالا اور میٹرو پہنچ کر مسافروں کو سرپرائز دے دیا۔

    بھول بھولیا 3 کی شوٹنگ میں مصروف اداکار کارتک آریان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار کو میٹرو میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    سوشل میڈیا ویڈیو وائرل میں بھارتی اداکار کارتک کو میٹرو میں مداحوں کے ساتھ موجود دیکھا جاسکتا ہے، کارتک آریان نے ٹی شرٹ اور سیاہ جینز پہنی ہوئی تھی اور ساتھ ماسک بھی پہن رکھا تھا۔

    ماسک کے باوجود مسافر اپنے پسندیدہ اداکار کو پہچان جاتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں، اداکار بھی اس موقع پر مداحوں کیلئے ماسک اتار کر سیلفی کھنچواتے ہیں اور خوشگوار موڈ میں نظر آتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار اکشے کمار کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہیں میٹرو میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، ویڈیو میں اکشے کمار کو جم سوٹ میں بیٹھے دیکھا گیا تھا۔

  • کارتک آریان کی فلم بری طرح فلاپ، آن لائن لیک بھی ہوگئی

    کارتک آریان کی فلم بری طرح فلاپ، آن لائن لیک بھی ہوگئی

    حال ہی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی جس نے کمائی کے ریکارڈ توڑ دیے اور جس کی ریلیز سے پہلے ہی پری بکنگ کروڑوں روپے تک جا پہنچی تھی، لیکن دوسری طرف ایسی فلمیں بھی ہیں جن پہ بھارتی شائقین پیسہ خرچ کرنا نہیں چاہ رہے اور انہیں غیر قانونی طور پر ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔

    معروف بھارتی ادکار کارتک آریان اور کیرتی سنن کی نئی فلم شہزادہ ریلیز کے اگلے ہی دن پائریسی کا شکار ہو کر آن لائن لیک ہوگئی۔

    فلم شہزادہ اس وقت بے شمار ویب سائٹس پر دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔

    فلم کی ٹیم نے غیر قانونی طور پر فلم فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ روہت دھون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ریلیز سے قبل خاصی ہائپ بنا چکی تھی لیکن ریلیز ہوتے ہی فلاپ ہوگئی۔

    فلم کا کل بجٹ 85 کروڑ بھارتی روپے تھا تاہم فلم نے پہلے دن صرف 6 کروڑ کمائے جو کہ انتہائی کم ہے۔ فلم اپنی لاگت بھی پوری نہیں کرسکی جس کے بعد ہیرو کارتک آریان نے اپنا معاوضہ بھی واپس کردیا۔

    ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ابتدا میں فلم کے لیے انہیں بطور پروڈیوسر نہیں لیا گیا تھا لیکن جب انہوں نے اپنی فیس وصول کی تو بحران آگیا۔ اس پر انہوں نے اپنا معاوضہ چھوڑا اور فلم کے شریک پروڈیوسر بن گئے۔

  • شاہ رخ سے موازنہ کرنے پر کارتک آریان تنقید کی زد میں آگئے

    شاہ رخ سے موازنہ کرنے پر کارتک آریان تنقید کی زد میں آگئے

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے کارتک آریان اپنے کردار کا موازنہ والد کی فلم سے کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان کے بیٹے کارتک آریان کو ’فریڈی‘ میں اپنے کردار کا موازنہ والد کی فلم ’ڈر‘ سے کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    کارتک آریان نے فلم ’فریڈی‘ میں دندان ساز کا کردار نبھایا ہے جو کہ ایک سیریل کلر کی کہانی ہے، فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا اور اسے مثبت ریویوز ملے ہیں۔

    اداکار نے ایک انٹرویو میں فلم کی کامیابی پر بات کی اور کہا کہ ان کی فلم کا موازنہ شاہ رخ خان کی 1993 کی ریلیز ’ڈر‘ سے کیا جارہا ہے۔

    کارتک آریان نے کہا کہ ’اس کردار ’ڈاکٹر فریڈی‘ کو نبھانے کے لیے بہت محنت کی خوشی ہے کہ مداحوں نے میرے کردار کو پسند کیا اور اس کی تعریف کی۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

    کنگ خان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ’فلم کے ہدایت کار ششانگا گھوش صاحب تھے میں نے فلم کا جب اسکرپٹ پڑھا تو حیران رہ گیا کیونکہ یہ ایک تھرلر فلم تھی، میں نے فوری ہاں کہہ دیا تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’سوشل میڈیا صارفین نے میری اداکاری کا موازنہ ’ڈر‘ کے شاہ رخ خان سے کیا ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ میں نے والد جیسا کردار ادا کیا ہے وہ لیجنڈ ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by KARTIK AARYAN (@kartikaaryan)

    کارتک کے یہ الفاظ سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آئے اور انہوں نے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے بھی اپنی زندگی میں اس قسم کے جعلی اعتماد کی اشد ضرورت ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ کارتک نے فریڈی میں شاندار اداکاری کی ہے لیکن اس کا موازنہ ڈر کے شاہ رخ خان سے کرنا زیادہ ہوگیا ہے کیونکہ ڈر میں ایس آر کے کی اداکاری دیکھنے کے قابل تھی۔‘

  • ہیرا پھیری 3: کارتک آریان راجو بنیں گے؟

    ہیرا پھیری 3: کارتک آریان راجو بنیں گے؟

    بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ہیرا پھیری کا تیسرا حصہ بنائے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے اور کہا جارہا تھا کہ راجو کے مشہور کردار کے لیے کارتک آریان نے اکشے کمار کی جگہ لے لی ہے، تاہم اب اس بات کی تردید ہوچکی ہے۔

    معروف بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کو، جن کی حال ہی میں ریلیز کی گئی فلم بھول بھلیاں 2 نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں، ہیرا پھیری 3 میں کاسٹ کیے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

    سنہ 2000 میں ریلیز کی جانے والی مزاحیہ بالی ووڈ فلم ہیرا پھیری آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہے اور اس کے ڈائیلاگز زبان زد عام ہیں۔

    اس کے تینوں کردار، راجو، گھنشیام اور بابو بھیا کو اب بھی لوگ یاد کرتے ہیں۔ فلم کا دوسرا حصہ پھر ہیرا پھیری کے نام سے سنہ 2006 میں پیش کیا گیا تھا۔

    اب اس کا تیسرا حصہ بنایا جارہا ہے اور کہا جارہا تھا کہ راجو کے کردار کے لیے اکشے کمار کی جگہ کارتک آریان کو لیا گیا ہے، تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کارتک آریان فلم میں ضرور ہیں لیکن وہ راجو کا کردار ادا نہیں کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اکشے کمار کے فلم سے انکار کردینے کے بعد راجو کا کردار فلم سے حذف کردیا گیا ہے، کارتک آریان نئے کردار میں سامنے آئیں گے۔

    دوسری جانب حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے کہا کہ فلم ہیرا پھیری ان کے کیریئر کی ایک اہم فلم تھی، وہ فلم ان کے لیے خاصی اہمیت رکھتی ہے اور وہ ایک بار پھر سے اس کا حصہ بننا چاہتے تھے۔

    اکشے کا کہنا تھا کہ لیکن وہ اس کے اسکرپٹ اور اسکرین پلے سے مطمئن نہیں تھے، وہ ویسا نہیں تھا جیسا لوگ پہلی 2 فلمیں دیکھنے کے بعد توقع رکھتے تھے لہٰذا وہ اس سے پیچھے ہٹ گئے۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں خود بہت افسوس ہے کہ وہ تیسری فلم کا حصہ نہیں ہیں، لیکن وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیشک بچن اور جان ابراہام بھی ہیرا پھیری 3 کا حصہ ہوں گے۔

  • فلم کی کامیابی پر کارتک آریان کو کتنے کروڑ کا تحفہ ملا؟

    فلم کی کامیابی پر کارتک آریان کو کتنے کروڑ کا تحفہ ملا؟

    بالی وڈ فلم بھول بھلیاں 2 کی کامیابی کے بعد اداکار کارتک آریان کو بھارت کی پہلی لگژری اسپورٹس کار میک لارن جی ٹی تحفے میں ملی ہے۔

    کارتک کو اس لگژری گاڑی کا یہ قیمتی تحفہ پروڈیوسر اور ٹی سیریز کے چیئر پرسن بھوشن کمار نے دیا ہے، انہوں اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بھوشن کمار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس کو چائنیز کھانے کے لیے بطور میز استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ چائنیز کھانے کے لیے نئی ٹیبل گفٹ میں مل گئی۔ محنت کا پھل میٹھا ہوتا ہے یہ سنا تھا، اتنا بڑا ہوگا یہ نہیں پتہ تھا۔ اگلا گفٹ پرائیوٹ جیٹ سر۔

    دونوں نے گاڑی کے ساتھ تصویر بھی بنائی ہے۔

    اس اسپورٹس کار کی قیمت 4 کروڑ 70 لاکھ انڈین روپے (12 کروڑ 53 لاکھ پاکستانی روپے) ہے، انڈیا میں میک لارن کا یہ ماڈل سب سے کم قیمت کا ہے۔

    بھول بھلیاں 2 میں کارتک نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، اس فلم میں اداکارہ تبو اور کیارا ایڈوانی بھی شامل ہیں۔ گزشتہ پانچ ہفتوں میں یہ فلم اب تک 180 کروڑ روپے سے زیادہ کما چکی ہے۔

    کارتک آریان کے پاس پہلے ہی بی ایم ڈبلیو فائیو سیریز، منی کوپر ایس کنورٹ ایبل، پورشے 718 بوکسٹر اور لیمبرگینی موجود ہے۔

  • "بھول بھلیاں ٹو” کارتک آریان نے فلم کی کامیابی کے بعد معاوضہ بڑھا دیا؟

    "بھول بھلیاں ٹو” کارتک آریان نے فلم کی کامیابی کے بعد معاوضہ بڑھا دیا؟

    ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے فلم "بھول بھلیاں ٹو” کی شاندار کامیابی کے بعد اپنے معاوضے میں اضافہ کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت کارتک آریان ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 سے 20 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں جبکہ حالیہ فلم کی کامیابی کے بعد انہوں نے اس میں اضافہ کرتے ہوئے 35 سے 40 کروڑ روپے کردیا ہے۔

    یہ فلم 10 روز میں ہی100کروڑ کلب میں شامل ہوچکی ہے، فلم کی شاندار کامیابی کے بعد یہ خبریں سامنے آئی کہ اداکار نے اپنی فیس میں15 سے20 کروڑ روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

    دوسری جانب اداکار کارتک آریان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا پرموشن ہوا ہے لائف میں انکریمنٹ نہیں، یہ بے بنیاد بات ہے۔