Tag: kashana lahore

  • کاشانہ اسکینڈل، گواہ اقرا کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

    کاشانہ اسکینڈل، گواہ اقرا کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

    لاہور: کاشانہ اسکینڈل کی اہم گواہ اقرار کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی جس میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کاشانہ اسکینڈل کی اہم گواہ اقرا کائنات کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اقرا کی موت بھوک اور پیاس کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کائنات کی موت اسپتال میں بھوکا اور پیاسا رکھنے کی وجہ سے ہوئی ہے، کائنات کو زہر دینے یا نہ دینے سے متعلق معلومات جاننے کے لیے اس کے پیٹ کے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوادئیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سوشل ویلفیئر نے اقرا کائنات کی موت کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

    فرانزک رپورٹ آنے کے بعد اس بات کا تعین کیا جاسکے گا کہ اقرا کو زہر دیا گیا یا صرف بھوک اور پیاس ہی موت کی وجہ بنی۔

    واضح رہے کہ کاشانہ اسکینڈل سامنے لانے والی اقرا کائنات کو بیمار ہونے پر بلقیس ایدھی سینٹر لاہور سے گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 5 فروری کو انتقال کرگئی تھیں۔

    اقرا کائنات شادی ے قبل کاشانہ لاہور میں رہائش پذیر رہی تھیں، کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے الزام لگایا تھا کہ کائنات کو سب نے مل کر ثبوت مٹانے کی نیت سے قتل کیا۔

    کاشانہ اسکینڈل سامنے لانے والی یتیم لڑکی کی پرُاسرار موت

    دوسری جانب ہیڈ آف ڈیڈ ہاؤس جناح اسپتال لاہور ڈاکٹر فرحت کا کہنا ہے کہ اقرا کو کئی روز تک بھوکا اور پیاسا رکھا گیا اتنے بڑے شہر میں یہ ایک ناقابل یقین واقعہ ہے۔

  • سپرنٹنڈنٹ کاشانہ لاہورافشاں لطیف زیر حراست

    سپرنٹنڈنٹ کاشانہ لاہورافشاں لطیف زیر حراست

    لاہور: سپرنٹنڈنٹ کاشانہ لاہور افشاں لطیف کو حراست میں لے لیا گیا، افشاں لطیف کو سرکاری رہائش گاہ پر قبضے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنت کاشانہ لاہور افشاں لطیف کو سرکاری رہائش گاہ پر قبضے کے الزام حراست میں لے لیا گیا، افشاں لطیف نے اپنے ہی ادارے کی ڈی جی کرن امتیاز پر الزامات لگائے تھے۔

    افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ کرن امتیاز کم عمر لڑکیوں پر شادی کے لیے دباؤ ڈالتی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق خاتون افسر کے ساتھ شوہر کو بھی حراست میں لے کر رہائشگاہ خالی کرالی گئی ہے، خاتون افسر پر تبادلے کے باوجود رہائش گاہ خالی نہ کرنے کا الزام تھا۔

    افشاں لطیف کا گرفتاری سے پہلے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ ادارے کی بچیاں میری بیٹیوں کی طرح ہیں، کاشانہ لاہور میں بچوں کی عزت پر آنچ نہیں آنے دوں گی، ویڈیو میں انکشافات کیے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب تحقیقات کریں۔

    افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ مجھے ہٹانے کا مطلب شواہد کو غائب کرنا ہے، جن رازوں سے پردہ اٹھایا انہیں سامنے لانا ضروری ہے، رازوں کے اصل حقائق سامنے لائے بغیر نہیں جاؤں گی۔

    دوسری جانب معائنہ ٹیم نے افشاں لطیف کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات میں ان کا اپنا کردار مشکوک نکلا ہے، تبادلے سے بچنے کے لیے افشاں لطیف نے الزامات عائد کیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کاشانہ لاہور کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری سوشل ویلفیئر پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاملے کی ہرپہلو سے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ الزامات کی چھان بین کرکے حقائق سامنے لائے جائیں، تحقیقات میں جو بھی قصور وار ہوا بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔