Tag: Kashif abassi

  • میرے خلاف ملک دشمنی کے ثبوت ہیں تو بخوشی برطانیہ کو دے دیں، الطاف حسین

    میرے خلاف ملک دشمنی کے ثبوت ہیں تو بخوشی برطانیہ کو دے دیں، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نےکہا ہے کہ گورنرسندھ کوہٹانےکی کوئی اطلاعات نہیں ہیں، ایم کیوایم کے خلاف ثبوت ہیں توبرطانیہ کودیےجائیں، انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اینکر پرسن کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنی شکایت ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایم کیو ایم کا کوئی نمائندہ نہیں ملتا اور آپ غیر اہم شخصیات کوموقع دیتے ہیں۔ جس کے جواب میں اینکر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے شام سات بجے تک ہمیں کسی نمائندے کی شرکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

    کاشف عباسی کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر مقامی رہنما مصروف ہوں تو آپ لندن سے رابطہ کرلیا کریں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشنل کمیشن میں بہت تاخیر ہوگئی ہے اور میرا ذاتی خیال ہے کہ اس کے کوئی مطلوبہ نتائج نہیں نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی الیکشن کمیشن کو لگتا ہے کہ کسی حلقے میں دھاندلی ہوئی ہے تو وہ حلقے کھولیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ چوہدری نثار نے برطانیہ کو ثبوت دیئے ہیں، وفاق ، صوبے یا کسی بھی شخص کے پاس اگر ملک دشمنی کے ثبوت ہیں تو وہ برطانیہ کو شوق سے دے مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

    گورنرسندھ  سے متعلق سوال  کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوگ آتے اور چلے جاتے ہیں،میں نے کسی سے اشارتاً بھی نہیں سنا کہ گورنر اپنا بوریا بستر لپیٹ لیں اور نہ ہی انہیں ہٹائے جانے کی کوئی اطلاعات میرے پاس ہیں۔

    صولت مرزا سے متعلق  سوال میں الطاف حسین نے کہا کہ صولت مرزا کو بہت پہلے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا، اس کی کئی ویڈیوز پہلے بھی منظرعام پر آ چکی ہیں تاہم یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ ڈیتھ وارنٹ کے بعد ڈیتھ سیل سےکسی شخص کی ویڈیو منظرعام پرآئی ہے۔

    اینکر پرسن ارشد شریف کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیسی زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی ہے ایسی کسی کے ساتھ نہیں ہونی چاہیئے، البتہ اگر کسی کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں تو وہ ضرور پیش کرے ، تیئس مارچ کی پریڈ سے متعلق آرمی چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا اقدام پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھنے والوں کے لئے ایک واضح تنبیہ ہے۔

  • الطاف حسین کا ایم کیوایم رہنماوں کی تقریرپر نا پسندیدگی کا اظہار

    الطاف حسین کا ایم کیوایم رہنماوں کی تقریرپر نا پسندیدگی کا اظہار

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی ریلی میں بعض رہنماوں کی جانب سے کی جانے والی تقریروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔

    حق پرست رکن صوبائی اسمبلی روٴف صدیقی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے شاہراہ قائدین پر منعقد کی جانے والی ریلی میں چند مقررین کی جانب سے اپنی تقریروں میں عمران خان کی کراچی آمد پر اعتراض و نکتہ چینی سے انہیں صدمہ پہنچا ہے ۔

    الطاف حسین کا رووف صدیقی سے گفتگو میں کہنا تھا عمران خان پاکستان کے شہری ہیں وہ جب کراچی آئیں گے ایم کیوایم انہیں خوش آمدید کہے گی۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے خواتین کارکنان سے معذرت کے بعد پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کے خلاف پارٹی سطح پر آج ہونے والا احتجاج ملتوی کردیا تاہم تحریک انصاف سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاج کرے گی۔

    پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کے مطابق الطاف حسین کی جانب سے معذرت کیے جانے کے بعد آج ایم کیو ایم کے خلاف احتجاج ملتوی کیا گیا۔

     ان کا کہنا تھا کہ بعض کارکنان اب بھی احتجاج کرنا چاہتے ہیں مگر انھیں پارٹی قیادت کی جانب سے واضح ہدایت کی گئی ہے اب احتجاج ایم کیو ایم کے خلاف نہیں بلکہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے خلاف کیا جائے گا۔

  • الطاف حسین کی تحریک انصاف کی خواتین سے معذرت

    الطاف حسین کی تحریک انصاف کی خواتین سے معذرت

    اسلام آباد :ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنے میں شریک خوتین سے معافی مانگ لی ہے ۔

    اے آر وائی نیوز کا ملکی سیاسی صورتحال میں ایک اور اہم کردار، ملک میں بڑھتی سیاسی کشیدگی کو بریک لگا دیئے۔اے آر وائی نیوز کی اس دھماکِہ دار خبر کو ملک بھر کے ٹی وی چینلز نے بریکنگ نیو ز کے طور پر نشر کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ اگر میرے بیان سے دھرنے میں موجود کسی خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے تو دھرنے میں شریک خواتین سے معذرت چاہتا ہوں۔

    اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کاشف عباسی سے گفتگو میں الطاف حسین کا کہناتھا کہ دھرنے میں شریک خواتین ان کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں اور ان سے دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے معذرت چاہتا ہوں ۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ابھی  میں نے عمران خان کے خلاف کوئی بیان بازی نہیں کی لیکن اگر انہیں ایسا کرنا پڑا تو عمران خان کو آٹے دال کا بھاﺅ معلوم ہو جائے گا۔

     ایک سوال کے جواب میں الطاف حسین نے کہا کہ وہ سانحہ بلدیہ میں ملوث کسی بھی شخص کا نام لینے سے نہیں گھبرائیں گے، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی کرپشن پر انہوں نے پوری رابطہ کمیٹی کو معطل کر دیا۔

    اس موقع دوران پروگرام اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کاشف عباسی کو تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری کا کاشف عباسی کو پیغام موصول ہوا کہ الطاف حسین میرا نام لے کر معافی مانگے۔

    جس پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کو مخاطب ہوئے کہا ہے کہ  شیری مزاری صاحبہ میں آپ سے بھی معافی مانگتا ہوں ۔