Tag: Kashif Hussain

  • ترک اداکار اینجن التان کو دھوکہ دینے والے ملزم کی ضمانت منظور

    ترک اداکار اینجن التان کو دھوکہ دینے والے ملزم کی ضمانت منظور

    لاہور : ترک ڈرامے ارتغرل غازی کے مرکزی کردار اداکار اینجن التان کو دھوکہ دینے والے نوسرباز  کاشف حسین کو عدالت سے ضمانت مل گئی، عدالت نے ملزم کو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

    ماڈل ٹاؤن کچہری میں پاکستان میں ترک اداکار اینجن التان کی میزبانی کرنے والے کاشف حسین کی ضمانت عدالت نے منظور کرلی۔

    ماڈل ٹاؤن کچہری نے کاشف حسین کی ضمانت منظور کی، اپنے فیصلے میں عدالت نے ملزم کو50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے یاد رہے کہ ملزم کاشف پر شہری کو دھمکیاں دینے کے الزام پر بھی مقدمہ درج ہے۔

    خیال رہے کہ کاشف ضمیر نے ترک اداکار آنگین آلتن کو پاکستان بلانے کےلیے دس لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا تھا اور انہیں صرف آدھی رقم ادا کی، رقم پوری نہ ملنے پر ارطغرل غازی کے ہیرو انگین وطن واپس روانہ ہوئے گئے۔

    یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آنگین آلتن کو پہلی بار پاکستان مدعو کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی کی بھی کوئی حقیقت نہیں بلکہ وہ بھی فراڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھوکا دہی اور معاہدے کی رقم آدھی ادا کرنے کی وجہ سے ترکی میں پاکستان کا امیج بہت زیادہ متاثر ہوگا۔

    مزید پڑھیں : ارتغل غازی آنگین آلتن سے فراڈ کرنے والا نوسرباز کاشف ضمیر گرفتار

    پولیس ذرائع کے مطابق انگین التان کو پاکستان بلانے والا شخص ریکارڈ یافتہ ملزم کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت8 سنگین مقدمات درج ہیں، کاشف ضمیر کے خلاف لاہور میں چار سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 دو مقدمات درج ہیں۔

  • مبینہ پولیس مقابلہ نوجوان کاشف ہلاک، لواحقین کا احتجاج

    مبینہ پولیس مقابلہ نوجوان کاشف ہلاک، لواحقین کا احتجاج

    کراچی:کلفٹن کےعلاقے میں مبینہ پولیس مقابلےمیں نوجوان ہلاک کردیا گیا،لواحقین کی جانب سے احتجاج پر فرئیر پولیس تھانے کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

    کراچی پولیس کا ایک اور کارنامہ مبینہ پولیس مقابلےمیں نوجوان ماردیا،لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے کاشف کو ایک ہفتہ قبل کینٹ اسٹیشن سےحراست میں لیا تھا اور آج ایک جعلی پولیس مقابلہ ظاہر کرکے کاشف کو ہلاک کردیا گیا۔

    اطلاع ملنے پر لواحقین فرئیر پولیس تھانے پر پہنچے اور احتجاج کرنا چاہا تو پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی گئی،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی تھی اور جوابی فائرنگ سے ملزم کاشف مارا گیا۔