Tag: Kashimir

  • اب کشمیر عالمی مسئلہ بن گیا ہے: شاہ محمود قریشی

    اب کشمیر عالمی مسئلہ بن گیا ہے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے اپنا سفیر واپس بلائے گا اور بھارتی سفیر کی رخصتی ہوگی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں پر بھی نظرثانی کی جائے گی.

    انھوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں بھارت سے تعلقات کے متعلق پانچ بڑے فیصلے کیے گئے.

    بعد ازاں انھوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے معاملات کو  پہلے سے زیادہ پیچیدہ بنادیا، اب کشمیر عالمی مسئلہ بن گیا ہے، غیرقانونی فعل پربھارت میں بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ راجیہ سبھامیں کہا گیا کہ مودی نے چوری سے کشمیرکی حیثیت ختم کی، بھارت نے اپنے ہی پیروں پر کلہاڑی مار دی، دلی حکومت کشمیر سے کرفیو اٹھائے پھر دنیا دیکھے گی وہاں کیا ہوتا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کے ہر رکن کے سامنے معاملہ اٹھادیا، چین کےساتھ رابطے میں ہیں اور لائحہ عمل بنارہے ہیں، مشترکہ پارلیمان کی قرارداد کے بعد بیجنگ جاؤ گا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کے سب سے بڑے ایوان میں ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا نعرہ لگایا، جس کا سب نے ساتھ دیا۔

    خیال رہے کہ مذکورہ اجلاس میں  بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کا بھارت سے سفارتی تعلقات محدود، دو طرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ

     وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور سول قیادت شریک ہوئی۔

    اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا، پاکستان کے بھرپور رد عمل اور ممکنہ آپشنز پر مشاورت مکمل کر لی گئی، ملکی داخلی سلامتی اور سیکورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ، وزیر اعظم نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی

    مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کا خاتمہ، وزیر اعظم نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف خصوصی ٹیم تشکیل دے دی.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کشمیر میں‌ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق 7 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، جو قانونی، سیاسی، سفارتی معاملات پرکام کرے گی.

    اس خصوصی ٹیم میں وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری خارجہ شامل ہوں‌ گے، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی ایم او بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے.

    سفارتی معاملات پر کام کرنے والی اس خصوصی ٹیم میں وزیراعظم کے خصوصی سفیر احمر بلال صوفی بھی شامل ہیں.

    مزید پڑھیں: پاک فوج کشمیریوں کا جدوجہد کےاختتام تک ساتھ دےگی، جنرل باجوہ

    خیال رہے کہ آج وزیر اعظم نے کشمیر سے متعلق پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام سےامن کو خطرہ ہے،روایتی جنگ بھی ہوسکتی ہے۔بھارت نےکچھ کیا تو ہم بھرپورجواب دیں گے.

    یاد رہے کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، اجلاس میں طے کیا گیا کہ پاک فوج ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

    پاکستانی حکومت کی جانب سےکشمیرمیں بھارتی اقدام کومستردکرنےکی حمایت بھی کی گئی۔

  • آزاد کشمیرحکومت کا 67 واں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے

    آزاد کشمیرحکومت کا 67 واں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے

    مظفرآباد: آزاد کشمیرحکومت کا سڑسٹھ واں یوم تاسیس آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔

    یوم تاسیس کی مرکزی تقریب دارالحکومت مظفرآباد میں ہوئی، تقریب میں صدرآزاد کشمیرسرداریعقوب سمیت دیگراعلیٰ حکام اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی ، سرداریعقوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے صدر آزاد کشمیر کو سلامی پیش کی ۔