Tag: Kashmir

  • یوم شہدا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پولیس رکاوٹ کے باوجود دیوار پھلانگ کر قرستان میں داخل

    یوم شہدا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پولیس رکاوٹ کے باوجود دیوار پھلانگ کر قرستان میں داخل

    سری نگر: یوم شہدا کشمیر کے موقع پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پولیس رکاوٹ کے باوجود دیوار پھلانگ کر قرستان میں داخل ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم شہدائے کشمیر پر جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللّٰہ نظر بندی توڑ کر سری نگر میں شہدا قبرستان پہنچ گئے۔

    عمر عبداللّٰہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کر رہے تھے، قانون کے محافظوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ انھوں نے کس قانون کے تحت انھیں قبر پر فاتحہ خوانی سے روکنے کی کوشش کی؟

    رپورٹس کے مطابق پولیس نے عمر عبداللّٰہ اور ان کی کابینہ کے وزرا کو روکنے کی کوشش کی، دھکے دیے لیکن وہ دیوار پھلانگ کر قبرستان میں داخل ہو گئے، دوسری جانب بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بینرجی نے واقعے کو ناقابلِ قبول، حیران کن اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ صرف افسوس ناک ہی نہیں بلکہ ایک شہری کا جمہوری حق بھی چھین لیا گیا ہے۔


    فضائی حدود کی خلاف ورزی، بھارتی فورسز کا میانمار میں حملہ


    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آج وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو بھی اسی آمریت اور بے بسی کا مزہ چکھنا پڑا جس کا عام کشمیری روزانہ نشانہ بنتے ہیں، ان کو مزار شہداء نقشبند صاحب کے دورے سے روکنے کے لیے بھارتی پولیس کی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔

    میر واعظ نے کہا کہ امید ہے کہ اس تلخ تجربے کے بعد وزیر اعلیٰ ہر کشمیری کے عزت و وقار کے تحفظ پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی بحالی کے لئی کام کریں گے۔

  • ٹرمپ انتظامیہ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا اشارہ دے دیا

    ٹرمپ انتظامیہ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا اشارہ دے دیا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی کوشش کرتے ہیں تو یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی۔

    صدر ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کے بارے میں اے آر وائی کے بیورو چیف کی ایک سوال کے جواب میں ٹیمی بروس نے کہا کہ ظاہر ہے کہ میں صدر کے ذہن یا منصوبے پر بات نہیں کر سکتی، لیکن میں جو جانتی ہوں وہ یہ ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم سب اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ جو بھی قدم اٹھاتے ہیں، اس کا مقصد ملکوں کے درمیان نسلی اختلافات کو حل کرنا اور نسلی جنگیں ختم کرنا ہے۔ لہٰذا، یہ کسی کے لیے حیران کن نہیں ہونا چاہیے کہ اگر صدر ٹرمپ اس تنازعہ کو حل کر دیں۔

    ٹیمی بروس نے کہا کہ صدر ٹرمپ وہ واحد شخص ہے جو کچھ ان لوگوں کو بات چیت کرنے کی میز پر لانے میں کامیاب رہے ہیں جو کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکا نے گزشتہ ماہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 4 روزہ تنازعہ میں جنگ بندی کے لیے مداخلت کی تھی۔


    ٹرمپ کیخلاف احتجاج میں شدت، لاس اینجلس میں کرفیو نافذ


    ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ یہ ایک پرجوش وقت ہے کہ اگر ہم اس مخصوص تنازعہ [ہندوستان اور پاکستان کے درمیان] میں کسی نقطہ پر پہنچ سکتے ہیں، تو خدا کا شکر ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو، صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کا بھی شکریہ۔

    جب پاکستانی پارلیمانی وفد کے ڈی سی کے دورے کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹیمی بروس نے کہا کہ انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ایلیسن ہوکر نے وفد سے ملاقات کی اور انسداد دہشت گردی تعاون سمیت اہم دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

  • سرینگر میں‌ نماز عید کی اجازت نہیں دی گئی، میر واعظ نظر بند

    سرینگر میں‌ نماز عید کی اجازت نہیں دی گئی، میر واعظ نظر بند

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی، جامع مسجد سرینگر میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور عید گاہ میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    انتظامیہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حکم پر دونوں اہم مقامات پر نماز عید ادا نہیں کرنے دی، 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیری مسلمانوں کو ان دونوں جگہوں پر مسلسل عید کی نماز سے روکا جا رہا ہے۔

    انجمن اوقاف نے اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں اوقاف نے کہا کہ مسجد کے دروازے بند کر دیے گئے اور باہر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے، یہاں تک کہ آج صبح فجر کی نماز بھی جامع مسجد میں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اپنے ایک ٹویٹ میں انتظامیہ کے اس اقدام پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ عیدگاہ میں عید نماز ادا نہیں کرنے دی گئی اور جامع مسجد کو سیل کیا گیا۔

    انھوں نے لکھا کہ 7 برس سے مسلسل یہی ہو رہا ہے، مجھے بھی گھر میں نظر بند کیا گیا ہے، مسلم اکثریتی علاقے میں مسلمان ہی ایک اہم مذہبی فریضے کی ادائیگی سے محروم ہیں، یہ ان لوگوں کے لیے شرم کا مقام ہے جو ہم پر حکمرانی کرتے ہیں۔

  • بھارتی قبضے کے خلاف جاری کشمیریوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں، فیلڈ مارشل

    بھارتی قبضے کے خلاف جاری کشمیریوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں، فیلڈ مارشل

    راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج ہفتے کو عید الاضحیٰ کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، اور کشمیر میں جاری جدوجہد کی حمایت کا اعلان کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر دورے کے موقع پر کہا ہے کہ کشمیریوں کی بھارتی قبضے کے خلاف جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اور تنازع کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے عیدالاضحیٰ اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ منائی، نماز عید کے بعد وطن کی ترقی و استحکام اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


    صدر زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی جانب سے قوم کو عید کی مبارک باد


    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کو عید کی خصوصی مبارک باد دی، اور جوانوں کے عزم و حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی، انھوں نے کہا اگلے مورچوں پر اپنے اہلخانہ کے بغیر عید سب سے بڑا قومی فریضہ ہے۔

    فیلڈ مارشل نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں مثالی کارکردگی پر فارمیشن کو سراہا، اور شہدا اور غازیوں کی قربانیوں اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا، انھوں نے کہا آپ نے معصوم پاکستانی شہریوں کے نقصان پر منہ توڑ جواب دیا، بے گناہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کے خون کا بھرپور بدلہ لیا۔

    فیلڈ مارشل نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو بھی سراہا، اور بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر فوری جواب پر اطمینان کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں حملوں کی خبریں فیک ہیں، سیکیورٹی ذرائع

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں حملوں کی خبریں فیک ہیں، سیکیورٹی ذرائع

    پاکستان سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حملوں کی خبریں فیک ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں حملوں سے متعلق جعلی خبریں پھیلا رہا ہے، حملوں کی خبریں بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ہے۔

    جھوتی خبروں کا مقصد یہ تاثر دینا ہے جیسے پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر حملہ کردیا۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھوتی خبروں کو پھیلا کر بھارت پاکستان پر جارحیت جاری رکھنے کا جواز چاہتا ہے، جھوٹی اور من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

    اب سے کچھ دیر قبل بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کیا تھا کہ مقبوضہ جموں میں زور دار دھماکا سنا گیا ہے جس کے بعد فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے ہیں اور مکمل بلیک آؤٹ کردیا گیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں باہر سے لوگوں کو لا کر ڈومیسائل جاری کیے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کا اعتراف

    مقبوضہ کشمیر میں باہر سے لوگوں کو لا کر ڈومیسائل جاری کیے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ کا اعتراف

    سرینگر: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں باہر سے لوگوں کو لا کر ڈومیسائل جاری کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت اقلیت میں بدلنے کی سازشیں جاری ہیں، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اسمبلی میں 85 ہزار غیر مقامی افراد کو 2 سال میں بسانے کا اعتراف کر لیا ہے۔

    انھوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں باہر سے لوگوں کو لا کر ڈومیسائل جاری کیے جا رہے ہیں، 2 سال میں بھارت کے مختلف علاقوں سے دسیوں ہزار افراد کو جموں و کشمیر میں بسایا جا چکا ہے۔


    مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ، پاکستان کا ردعمل آگیا


    مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد آبادیاتی تبدیلیوں کے بارے میں خدشات بڑھتے جار ہے ہیں، ایسے میں مقامی حکومت نے انکشاف کیا کہ ہزاروں غیر مقامیوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے، جس سے وہ یونین ٹیریٹری (UT) میں سرکاری ملازمتوں اور اپنی جائیداد کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

    مودی سرکار کی جانب سے 2020 میں ایک ڈومیسائل قانون متعارف کرایا گیا تھا، جس میں ایسے بیرونی لوگوں کو اجازت دی گئی جو یونین ٹیریٹری میں 15 سال سے مقیم ہیں، یا وہاں 7 سال تک تعلیم حاصل کر چکے ہیں، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس طرح انھیں زمین کی ملکیت اور سرکاری ملازمت کے لیے اہلیت دی گئی ہے۔

  • کشمیر کی ثقافتی زبان گوجری کو آزاد کشمیر حکومت نے نصاب میں شامل کر لیا

    کشمیر کی ثقافتی زبان گوجری کو آزاد کشمیر حکومت نے نصاب میں شامل کر لیا

    کوٹلی: آزاد کشمیر میں کئی زبانیں بولی جاتی ہیں، مگراس خطہ کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں کے لوگ تمام مقامی زبانیں سمجھتے ہیں، کشمیر کی ثقافتی زبان گوجری کو آزاد کشمیر حکومت نے نصاب میں شامل کر لیا۔

    اس وقت آزاد کشمیر میں گوجری، پہاڑی، ہندکو، کشمیری، پنجابی اور اردو زبانیں بولی جاتی ہیں، مگر تیزی سے بدلتے ماحول اور تقاضوں کے پیش نظر ہر شخص اردو اور انگریزی میں تعلیم حاصل کرنے اور اسے ذریعہ اظہار بنانے کی کوشش کرتا ہے، جس سے مادری زبانوں کے بولنے والوں میں کمی آ رہی ہے۔

    دنیا بھر میں 7097 زبانیں بولی جاتی ہیں، کہا جاتا ہے کہ اس صدی کے اختتام تک نصف کے قریب زبانیں ناپید ہو جائیں گی، اس کی بڑی وجہ 40 فی صد لوگ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔


    پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش وین سے ڈاکوؤں نے بڑی رقم لوٹ لی


    اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کی ثقافتی زبان گوجری نصاب میں شامل کیے جانے پر کشمیری خوش ہو گئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ گوجری صرف زبان نہیں بلکہ کشمی رکی ثقافت ہے۔

    واضح رہے کہ کشمیر میں تخلیق ہونے والا گوجری ادب مقامی لہجوں کا مرکزی روپ ہے، گوجری زبان کا اپنا ایک حلقہ ہے، ایک ادب ہے، اپنے خالص الفاظ کا ذخیرہ ہے اور اپنی ایک الگ پہچان ہے۔ گوجری زبان میں محاورے، ضرب المثل، پہیلیاں، لوک گیت، لوک کہانیاں غیر ہ سب مواد موجود ہے۔

  • پاکستان کی بھارت کی جانب سے 2 کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندی کی مذمت

    پاکستان کی بھارت کی جانب سے 2 کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندی کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے 2 کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندی کی مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت کشمیری سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں ختم کرے۔

    دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیری سیاسی جماعتوں پر پابندیاں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارتی حکومت اختلاف رائے دبانے کے لیے آہنی ہتھکنڈے اپنا رہی ہے، کشمیری سیاسی قیدیوں کی رہائی اور یو این قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے۔

    جعفر ایکسپریس حملے پر بھارتی اور ملک دشمن سوشل میڈیا متحرک

    واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت میر واعظ عمر فاروق کر رہے ہیں، جب کہ جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے بانی مولانا محمد عباس انصاری کا 2022 میں انتقال ہو چکا ہے، ان جماعتوں پر پابندی سے بھارت میں کالعدم قرار دی گئی کشمیری جماعتوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

  • مولانا غلام حیدر جنڈالوی کون تھے؟

    مولانا غلام حیدر جنڈالوی کون تھے؟

    کشمیر کی حریت پسندی کی تاریخ میں مولانا غلام حیدر جنڈالوی کا نام ہمیشہ جگمگاتا رہے گا۔ مولانا غلام حیدر جنڈالوی کشمیر کی تحریک آزادی کے ساتھ پاکستان کی تحریک آزادی کے عظیم رہنما اور ڈوگرہ سامراج کے خلاف جدوجہد کا روشن استعارہ تھے۔

    مولانا غلام حیدر جنڈالوی نے 1940 میں پونچھ کی خود مختاری ختم کرنے پر ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف کشمیری قوم کو متحد کر کے بھرپور تحریک چلائی۔

    ڈوگرہ حکومت نے مولانا کو عوامی بیداری پیدا کرنے پر گرفتار کیا اور ریاست بدر کر کے انگریزوں کے زیر انتظام علاقے میں دھکیل دیا۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے 1940 میں آل انڈیا مسلم لیگ کے لاہور میں ہونے والے اجلاس میں مولانا کو شرکت کی خصوصی دعوت دی، جہاں انھوں نے کشمیری وفد کی سربراہی کرتے ہوئے شرکت کی۔

    غلام حیدر جنڈالوی

    مولانا کے خطاب نے قائد اعظم محمد علی جناح کو شدید متاثر کیا، جس پر ان کی تقریر کے لیے وقت کی قید ختم کر دی گئی، امیر ملت مولانا جنڈالوی نے 8 دہائیاں قبل قائد اعظم کے ساتھ کشمیر کے الحاق کا جو وعدہ کیا تھا وہ وعدہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اثاثہ اور مشعل راہ ہے۔

    غلام حیدر جنڈالوی

    تحریکِ آزادئ پاکستان میں ہمارے آبا و اجداد کا جذبہ اور قومی اتحاد بنیادی ستون تھے، اور یہ مشن ہمیں مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ مولانا غلام حیدر جنڈالوی کی آخری آرام گاہ راولاکوٹ کے قریب جنڈالی کی بلند ترین چوٹی پر ہے، جو ان کی جدوجہد کی یادگار ہے۔

  • ویڈیو رپورٹ: مقبوضہ کشمیر کے راجوری ضلع میں 16 پراسرار اموات کا معمہ

    ویڈیو رپورٹ: مقبوضہ کشمیر کے راجوری ضلع میں 16 پراسرار اموات کا معمہ

    مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوی کے گائوں بدھل میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 16 افراد کی پراسرار بیماری سے اموات ہوئی ہیں۔

    پراسرار بیماری سے مرنے والے افراد میں نیوروٹوکسن کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، نیوروٹوکسن ایک کیمیکل یا مادہ ہے جو اعصابی بافتوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور انسانی اعصابی نظام پر سنگین اثرات مرتب کرتا ہے۔

    بعض کیمیائی آلودگیاں جیسے پالیمیرائزڈ کیمیکلز یا ہیوی میٹلز (سیسہ، پارہ، ایٹم وغیرہ) نیوروٹوکسن کے طور پر کام کر سکتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق 16 افراد کی پراسرار اموات نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

    7 دسمبر سے 17 جنوری کے درمیان ہونے والی اموات میں متاثرین نے بخار، درد، متلی اور ہوش میں کمی کی شکایات کیں، حکام کے مطابق کا کہنا ہے کہ بیش تر متاثرین ایک ہی خاندان سے ہیں، جس نے مقامی سطح پر مزید تشویش پیدا کر دی ہے۔

    ہوشیار، بھارت آن لائن دھوکا دہی کرنے والوں کی جنت بن گیا (ویڈیو رپورٹ)

    ماہرین صحت نے تحقیقات کے دوران نیوروٹوکسن کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، ماہرین صحت کے مطابق مزید تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ اصل سبب کا پتا چل سکے، مقبوضہ کشمیر میں نیوروٹوکسن کا جان بوجھ کر استعمال خارج از امکان نہیں، امکان ہے کہ یہ انسانیت سوز کام کشمیریوں کی دشمن بھارتی فوج کی جانب سے کیا گیا ہو۔

    یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مخصوص علاقوں میں کھاد یا دیگر ذرائع سے نیوروٹوکسن کا استعمال ہو رہا ہے، مودی سرکار کی جانب سے تحقیقات کا آغاز تو کیا گیا ہے تاہم ماضی میں ہونے والی تحقیقات کی طرح یہ بھی محض اعلان ہے۔