Tag: Kashmir black day

  • بھارت اپنی بربریت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبا نہیں سکتا، شاہ محمود قریشی

    بھارت اپنی بربریت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبا نہیں سکتا، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت اپنی بربریت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبا نہیں سکتا،دنیاغیرقانونی طورپر بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں روکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے خلاف کشمیریوں کے یوم سیاہ پر پیغام میں کہا ہے کہ 27اکتوبر1947 کشمیریوں کے لیے تاریک ترین ہے، اس دن بھارت نےغیر قانونی طور پر جموں وکشمیر پر قبضہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلسل محاصرے میں ہیں، کشمیریوں کو چھاپوں اور تلاشی کی آڑ میں نشانہ بنایا جارہا ہے، ہزاروں کشمیریوں نے جدوجہد میں جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت جبر سےکشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا، بھارتی بے رحمی سےکشمیریوں کا آہنی عزم مزید مضبوط ہوا ہے، دنیاغیرقانونی طورپر بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں روکے۔

    عالمی سول سوسائٹی اورمیڈیا نے مظلوم کشمیریوں کی حالت زارکوبے نقاب کیا ،کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق مسئلے کے حل تک ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

  • پاکستان 5اگست کا بھارتی غیرقانونی اقدام  قبول نہیں کرے گا، صدر کا بھارت کو واضح پیغام

    پاکستان 5اگست کا بھارتی غیرقانونی اقدام قبول نہیں کرے گا، صدر کا بھارت کو واضح پیغام

    اسلام آباد : صدر مملکت عارف علوی نے بھارت کو واضح پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان 5اگست کابھارتی غیرقانونی اقدام قبول نہیں کرے گا عالمی برادری انسانی حقوق کی پامالی پربھارت کوجواب دہ ٹھہرائے۔

    تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیر پر بھارت کےغاصبانہ قبضے کے 74 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھرمیں موجودکشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

    صدر مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے 74سال قبل کشمیر پر ناجائز تسلط قائم کیا ، بھارت نے 7 دہائیوں سے زائد کشمیرمیں ظلم کا بازار گرم کررکھاہے۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہندوتوا نظریےکی حامل حکومت اقلیتوں پر ظلم ڈھارہی ہے ، پاکستان 5اگست کابھارتی غیرقانونی اقدام قبول نہیں کرے گا، بھارتی دعوؤں کے برعکس جموں کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔

    صدر مملکت نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی پامالی پربھارت کوجواب دہ ٹھہرائے ، کشمیری عوام کی خواشات کے مطابق مسئلےکاحل امن کا واحد راستہ ہے۔

    دوسری جانب صدر آزاد کشمیرسلطان محمود نے یوم سیاہ کے حوالے سے پیغام میں کہا کہ 27اکتوبر وہ سیاہ دن جب بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئی اور وادی میں آج تک بھارت کا غاصبانہ قبضہ موجود ہے۔

    سلطان محمود کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام سےاظہار یکجہتی کیلئےبھر پور مظاہرے کریں گے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پردنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے۔

  • بھارتی فورسز کا جبری قبضہ: پاکستان 27 اکتوبر کو  یومِ سیاہ کشمیر منائے گا

    بھارتی فورسز کا جبری قبضہ: پاکستان 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کشمیر منائے گا

    اسلام آباد : وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان 27 اکتوبر کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منائے گا۔

    تفصیلات کے مطاقب پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار آفریدی کی زیر صدارت ان کیمرہ اجلاس ہوا ، جس میں بھارتی فورسز کے جبری قبضے کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

    وزارت خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا یوم سیاہ بھرپورطریقےسےمنایاجائےگا، اسلام آباد ریڈ زون میں بینرز اور ہولڈنگز لگا دیئے گئے ہیں ، دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانے یوم سیاہ پر بھارتی مظالم بے نقاب کریں گے۔

    پارلیمانی کمیٹی کشمیر نے مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ ماورائےعدالت اقدامات پراظہارتشویش کرتے ہوئے نہتےکشمیریوں کی گرفتاری اور ماورائےعدالت قتل کی مذمت کی۔

    کشمیر کمیٹی نے پاک بھارت میچ کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں کریک ڈاؤن کی بھی مذمت کی ۔

    خیال رہے ہر سال کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہیں ، آج کے دن بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں داخل ہوئی اور کشمیریوں کی امنگوں اور برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں اپنا تسلط قائم کیا تھا۔

  • بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیر میں یوم سیاہ، بنگلادیش میں بھی مظاہرے

    بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیر میں یوم سیاہ، بنگلادیش میں بھی مظاہرے

    سری نگر : بھارتی یوم جمہوریہ پر حریت رہنماؤں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے، وادی میں مکمل ہڑتال ہے، بنگلادیش میں بھی بھارت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ بھارتی فورسز نے ترال میں 3کشمیری شہید کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق ظلم اور ناانصافی میں گھرے بھارت میں نام نہاد سیکولر مملکت کا یوم جمہوریہ آج منایا جارہا ہے لیکن دنیا بھر میں موجود کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر پر ناجائز بھارتی قبضے کے72سال مکمل ہوگئے، حریت رہنماؤں کی اپیل پر یوم سیاہ منایاجارہاہے، اس موقع پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

    حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں 175دن سے کرفیو نافذ ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا رکھاہے، بھارت کا جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ جھوٹا ہے، بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے، قابض بھارتی فورسز نے ترال میں 3کشمیری شہید کردیے۔

    اس کے علاوہ بھارتی یوم جمہوریہ پر بنگلادیش بھر میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، بھارتی فورسز کے ہاتھوں سرحد پر بنگلادیشی شہریوں کی ہلاکت کیخلاف بھی مظاہرے کیے گئے، ڈھاکا یونیورسٹی کے طالبعلم نے ڈھاکا پریس کلب کے باہر احتجاجی بھوک ہڑتال کی۔

    بھوک ہڑتالی کیمپ میں طالبعلم نے اپنی حکومت سے4مطالبات کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش، بھارت سرحد پرشہری ہلاکتوں کو عالمی عدالت لے جایا جائے، بھارت سرحدی ہلاکتوں پر معافی مانگے اور قتل عام روکنے کی یقین دہانی کرائے۔

    طالب علم کا مطالبہ ہے کہ انکوائری کمیٹی کے مطابق دونوں ممالک متاثرہ خاندانوں کو زرتلافی دیں، بنگلادیش کی اسمبلی معاملے کو سنجیدہ لے، پارلیمان، سرکاری ادارے سرحدی ہلاکتوں کی مذمت کرے۔

  • ہر پاکستانی آزادی کشمیر کا وکیل ہے،مریم اورنگزیب

    ہر پاکستانی آزادی کشمیر کا وکیل ہے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی آزادی کشمیر کا وکیل ہے، بہادرکشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے یوم سیاہ پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اہل کشمیرسے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی حمایت جاری رکھےگا، آج کا دن کشمیر پر بھارتی قبضے کا سیاہ دن ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی وادی میں موجودگی عالمی اداروں کیلئےچیلنج ہے، بہادرکشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیریوں سے کیےگئےوعدے کب پورے ہوں گے؟ کشمیر کی آزادی تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، ہر پاکستانی آزادی کشمیر کا وکیل ہے۔


    مزید پڑھیں : کشمیر پربھارتی تسلط کے70 سال مکمل،عوام یوم سیاہ منا رہےہیں


    وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکےحل تک خطے میں پائیدار امن خواب رہے گا، وقت دورنہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

    یاد رہے کہ کشمیر پربھارتی تسلط کے70 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں، آج کے دن کشمیرکےڈوگرہ راجا نےعوامی رائے اورتقسیم ہند کے فارمولے کے برخلاف ایک معاہدے کے تحت بھارت میں شمولیت اختیار کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہيں رہا،مشال ملک

    کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہيں رہا،مشال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کشمیرکبھی بھی بھارت کاحصہ نہيں رہا، آزادی کی جنگ کےدوران ہزاروں کشمیریوں نے جانیں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کیخلاف یو م سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی کی جنگ کےدوران ہزاروں کشمیریوں نےجانیں دیں، کشمیری بچیاں8لاکھ بھارتی فوجیوں کا مقابلہ کررہی ہیں، آزادی کے لیے نوجوانوں کا کردار سب سے اہم ہے۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں نے ہار ماننے سے انکار کیا ہے، کشمیر کبھی بھی بھارت کاحصہ نہيں رہا۔

    چند روز قبل مشال ملک کا کہنا تھا کہ حکومت بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے، بھارت مقبوضہ کشمیر کے بعد اب ایل او سی پر دہشتگردی کر رہا ہے، اقوام متحدہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا فوری نوٹس لے۔


    مزید پڑھیں : بھارتی مظالم بند نہ ہوئے تو پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں میں پانی کی جگہ خون بہے گا


    انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے رہنے والوں سے بنیادی انسانی حقوق چھین لیے گئے ہیں، کشمیری طویل عرصے سے حق خود ارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیریوں کے پرامن احتجاج کو فائرنگ اور پیلٹ گنز سے روکا جارہا ہے، تحریک آزاد ی کشمیر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے، بھارت نے طویل عرصے سے حریت قیاد ت کو نظر بندکر رکھا ہے۔

    مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی دفاعی لائن ہے، کشمیر اور پاکستان کے گہرے رشتے کو کوئی جدا نہیں کر سکتا ہے، ہندوستان کا مقصد صرف کشمیریوں کی بربادی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند نہ ہوئے تو پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں میں پانی کی جگہ خون بہے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کشمیریوں نے یوم سیاہ منا کربھارتی قبضے کومسترد کردیا، فضل الرحمٰن

    کشمیریوں نے یوم سیاہ منا کربھارتی قبضے کومسترد کردیا، فضل الرحمٰن

    لاہور : جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ مقبوضہ کشمیر کے حل کیلئے معنی خیز مذاکرت کرے،ٖ یوم سیاہ منا کر کشمیریوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے کو مسترد کردیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے موقع پرکیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،سیاسی صورتحال اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی۔

    مولانافضل الرحمان نے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں نے آزادی کیلئے قربانیاں دیں، کشمیریوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کی نظیرنہیں ملتی، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوناچاہئے۔

    یوم سیاہ منا کرکشمیریوں نے بھارتی غاصبانہ قبضے کو مسترد کردیا، مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق اور عالمی تنظمیں مسئلہ کشمیر پرخاموش ہیں۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ ظلم وجبر سے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے اورہم نے ملکر اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے۔

  • بھارتی تسلط کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں یومِ سیاہ منایا جارہا ہے

    بھارتی تسلط کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں یومِ سیاہ منایا جارہا ہے

    سری نگر :‌ مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ بھارتی قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ حریت رہنماؤں کی اپیل پرمقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، جس کا مقصد عالمی برادری پر واضح کرنا ہے کہ بھارت نے انکی خواہشات کے بر خلاف جموں و کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہ انہیں انکا پیدائشی حق خود ارادیت دینے سے مسلسل انکار کررہا ہے.

    یوم سیاہ اور ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ ،ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی،متحدہ جہاد کونسل نے مشترکہ طور پر دی ہے.

    بھارت کے جابرانہ تسلط کے خلاف مقبوضہ کشمیرکے عوام آج یوم سیاہ منارہے ہیں، سرینگر سمیت پوری مقبوضہ وادی میں کاروباری مراکز، دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔

    علی گیلانی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکا تنازعہ کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کرانے کے لئے خصوصی نمائندہ مقررکیا جائے، یوم سیاہ منانے کا مقصد بھارت کی جانب سے کشمیریوں کوان کے حق خودارادیت سے محروم رکھنے اور غاصبانہ قبضے کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرانا ہے۔


    بھارت نے ستائیس اکتوبر انیس سوسینتالیس کو کشمیر پر فوجی جارحیت کرکے قبضہ کرلیا تھا۔