Tag: kashmir-conference

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، وزیر خارجہ

    اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی سوزمظالم جاری رکھے ہوئے ہیں ، گزشتہ18ماہ سے جموں وکشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے، نہتے کشمیریوں کے گھروں کو نذرآتش کیاگیا، حریت رہنماؤں کو مسلسل جیلوں میں قید رکھا ہوا ہے۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، بھارتی جبرسےحریت تحریک کومزیدتقویت ملی۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت میں ہندو توا نظریے کے تحت اقلیتوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی جانب سے بھارت کا مکرہ چہرہ بےنقاب کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا اپنا میڈیا بھی اب ظلم و ستم کےخلاف آواز بلند کررہا ہے ، 5اگست کے غیرآئینی اقدامات کے بعد مسئلہ کشمیر 3 بار یواین میں زیربحث آیا، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

  • کشمیری عوام حالت جنگ میں ہیں، اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے، سردار مسعود خان

    کشمیری عوام حالت جنگ میں ہیں، اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے، سردار مسعود خان

    اسلام آباد : آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام حالت جنگ میں ہیں اس کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے، تمام اختلافات بھلا کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر بچاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ تجویز دی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں کل جماعتی کشمیر کانفرنس بلائی جائے، کل جماعتی کشمیر کانفرنس میں لائحہ عمل طے کیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے عوام کی طرف سے جماعت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جس بے باکی، اعتماد اور ولولے کے ساتھ جماعت اسلامی نے کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے، کشمیریوں کی نسلیں اِس کو یاد رکھیں گی، سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

    سردار مسعود خان نے کہا کہ عوام مسئلہ کشمیر پر کسی سودے بازی کی اجازت نہیں دیں گے ،72سال سے کشمیری پاکستان کی تکمیل بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں،141دن سے کشمیریوں کو اپنے گھروں میں محصور کر کے رکھا گیا ہے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیریوں کو ہندوستان کی جیلوں میں لے جا کر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، 31اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر کے حصے بخرے کردیے گئےہیں۔ ہم حالت جنگ میں ہیں اس جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے بقاء کی جنگ ہے، دہشت گرد ہندوستان پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے، ہندوستان نے پاکستان کے اندر درپردہ جنگ شروع کررکھی ہے ہندوتوا کے نظریے کے تحت ہندوستان اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھ رہا ہے۔

  • پورا عالمی میڈیا بھارت کے مؤقف کو مسترد کر رہا ہے: وزیر خارجہ

    پورا عالمی میڈیا بھارت کے مؤقف کو مسترد کر رہا ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر انسانی حقوق کی کسی تنظیم نے بھارتی مؤقف کو تسلیم نہیں کیا، آج پورا عالمی میڈیا بھارت کے مؤقف کو مسترد کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر پر نیشنل پارلیمنٹیرینزکانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے رہنے والے اذیت کا شکار ہیں، والدین کو نہیں پتہ کہ ان کے بچے واپس لوٹیں گے یا نہیں۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دن رات کا کرفیو جاری ہے، 5 اگست کے اقدامات نے ہماری تشویش میں اضافہ کیا۔ ہم کشمیریوں کے پیچھے کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں پیش کرنے جا رہے ہیں۔ دنیا کشمیر سے نظریں موڑ سکتی ہے پاکستان نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 54 سال بعد مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا ہے، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔ پاکستان کے مؤقف پر جنیوا میں 58 ممالک نے اظہار یکجہتی کیا، 28 یورپی ممالک نے پہلی بار کشمیر کے مسئلے کو قرارداد سے جوڑا ہے۔ ہم نے تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کو مسئلہ کشمیر پر متحرک کیا ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ جنیوا میں کسی انسانی حقوق تنظیم نے بھارتی مؤقف کو تسلیم نہیں کیا، آج پورا عالمی میڈیا بھارت کے مؤقف کو مسترد کر رہا ہے۔ 6 اگست کو او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلا کر مودی کے فیصلے کو مسترد کیا گیا۔ او آئی سی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو ہٹایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے حقائق سامنے رکھ کر مسئلہ کشمیر پر بحیثیت قوم مؤقف اپنایا ہے۔ آج وزیر اعظم ایسا شخص ہے جو پاکستان کے مفادات پر سودا نہیں کرے گا۔ جو آواز پہلے حریت کی شکل میں تھی آج اس میں بہت اضافہ ہوچکا ہے، آج محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کہاں کھڑے ہیں۔ آج کالے قوانین کا نہتے کشمیری بھرپور طریقے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان تقسیم ہوچکا ہے اور کشمیری اور پاکستان متحد ہوچکے ہیں، بھارت میں 14 پٹیشنز کو سنا نہیں گیا ان کی تاریخیں اکتوبر میں ہیں، ہمیں ایسا ماحول بنانا ہے کہ بھارتی عدالتیں حقائق دیکھ کر فیصلہ کریں۔ بھارتی سپریم کورٹ نے 2 فیصلے کیے جن کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت کے اقدام کی نفی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ عالمی میڈیا کو بھی مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے، بھارتی سپریم کورٹ کےچیف جسٹس نے کہا کہ میں خود بھی کشمیر جا سکتا ہوں۔ نریندر مودی میں مقبوضہ کشمیر کے دل میں جلسہ کرنے کی ہمت نہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپین پارلیمنٹ ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر کی بھارت نے مخالفت کی۔ بھارتی مؤقف کو شکست ہوئی اور یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا۔ 23 ممبران نے مسئلہ کشمیر پر بحث کی۔ یورپی یونین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی نہیں عالمی مسئلہ ہے۔ یورپی پارلیمنٹ نے بھی مقبوضہ کشمیر سے پابندیاں ہٹانے کی بات کی۔

  • جدوجہدآزادی کو دہشتگردی سے منسلک کرنے پر بھارت بے نقاب ہوچکا ہے: وزیرخارجہ

    جدوجہدآزادی کو دہشتگردی سے منسلک کرنے پر بھارت بے نقاب ہوچکا ہے: وزیرخارجہ

    لندن: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کے اندر سے اب کشمیر کیلئے آوازیں اٹھ رہی ہیں، جدوجہدآزادی کو دہشتگردی سے منسلک کرنے پر بھارت بے نقاب ہوچکا ہے۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے پوری کوشش کی برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس نہ ہو، بھارت نے میرا دورہ برطانیہ منسوخ کرانے کی کوشش بھی کی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کے کشمیریوں پر ظلم وستم کو دنیا جان چکی ہے، آج پاکستان اور مظلوم کشمیریوں کی فتح ہوئی ہے، حق خودارادیت کی تحریک اب صرف سرینگر تک محدود نہیں رہی۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس کی خوبصورتی پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کی موجودگی تھی، مشاہدحسین سید، شیری رحمان سمیت ایم کیو ایم، جے یو آئی سینیٹرز بھی کشمیر کانفرنس میں موجود تھے، تمام سیاسی جماعتوں نے میری تقریر کی تائید کی۔

    شاہ محمود نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر ایک ہیں، برطانوی پارلیمنٹ میں 2گھنٹے اجلاس میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی، لارڈقربان حسین کی کشمیر پر یاد داشت کو برطانوی سیاسی نمائندوں نے منظور کیا، کامیاب کانفرنس پر پاکستانی ہائی کمیشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ستمبر میں اقوام متحدہ سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، سابق وزیراعظم ناروے نومبر میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دیکھ کر آئے ہیں، بھارت نے میرواعظ عمرفاروق کا پاسپورٹ 7 سال سے ضبط کر رکھا ہے۔

    قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا لندن میں عالمی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان جموں وکشمیر تنازع میں ایک فریق ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے، وادی کشمیر جل رہی ہے، لوگ خوفزدہ ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے کشمیر نہیں بلکہ لوگوں پربھی غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیئے: آصف زرداری

    مقبوضہ کشمیر سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیئے: آصف زرداری

    اسلام آباد: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیئے۔ ہم کشمیر سے جدا نہیں ہو سکتے اور کشمیر ہم سے جدا نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر کی بات ہوئی، بھٹو صاحب اور بی بی نے ہمیشہ کشمیر کی بات کی۔

    آصف زرداری نے کہا کہ کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان ڈکٹیٹر دور میں پہنچا، مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر میں شہیدوں کی فہرست ہوگی۔ کشمیری پوری دنیا میں چھائے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے مطالبے کو دبایا نہیں جا سکتا، مقبوضہ کشمیر سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا چاہیئے۔ ہم کشمیر سے جدا نہیں ہو سکتے اور کشمیر ہم سے جدا نہیں ہوسکتا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت ظلم ہو رہا ہے، فوج کی بڑی تعداد موجود ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر جگہ چیک پوسٹیں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جدوجہد جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ہمارا حصہ ہے اسے کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ بلاول بھٹو بھی کشمیر کے حالات سمجھتے ہیں اور بات کرتے ہیں۔

    آصف زرداری نے مزید کہا کہ مودی کو سمجھنا چاہیئے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کا نہیں، مقبوضہ کشمیر ایک قوم کا مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی کشمیر پر ہے جو ہمارا ڈی این اے ہے، انشا اللہ اپنی زندگی میں کشمیر کو آزاد ہوتا دیکھیں گے۔ کشمیر ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں ہم کشمیر پر ایک ساتھ ہیں۔

  • ہمارا کشمیر سے تعلق زمین کا نہیں روح کا ہے ،موجودہ حکومت کشمیرکازپرمخلص ہے، وزیراطلاعات

    ہمارا کشمیر سے تعلق زمین کا نہیں روح کا ہے ،موجودہ حکومت کشمیرکازپرمخلص ہے، وزیراطلاعات

    اسلام آباد : وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا کشمیر سے تعلق زمین کا نہیں روح کا ہے، ہمارا کشمیریوں کے ساتھ لہو بہتا ہے، کشمیر پر  کئے جانیوالے مظالم دنیا سے چھپ نہیں سکتے، موجودہ حکومت کشمیرکاز پر مخلص ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر کے اندر نسل در نسل آزادی کے لئے جدوجہد جاری ہے،  ہمارا کشمیر سے تعلق زمین کا نہیں روح کا ہے، ہمارا کشمیریوں کےساتھ لہوبہتاہے۔

    [bs-quote quote=”ظلم پھرظلم ہے، بڑھتا ہے تومٹ جاتاہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری "][/bs-quote]

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کشمیر پر بھارتی رویے کی دنیا میں جگ ہنسائی ہورہی ہے، کشمیر پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کررکھاہے، کشمیرپر کئے جانیوالے مظالم دنیا سے چھپ نہیں سکتے، عمرفاروق، محبوبہ مفتی نے کہا کشمیر کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

    فوادچوہدری نے مزید کہا  ظلم پھرظلم ہے، بڑھتا ہے تومٹ جاتاہے، موجودہ حکومت کشمیرکاز پر مخلص ہے، بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن ہوگا۔

    مزید پڑھیں : کشمیری ہمارےجسم کاحصہ ہیں، مسئلہ کشمیر کو علاقے نہیں انسانیت کی نظرسے دیکھتے ہیں،فوادچوہدری

    یاد رہے وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا تھا کشمیری ہمارےجسم کا حصہ ہیں، مسئلہ کشمیر کو علاقے نہیں انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان اور فوج کی خواہش ہے کشمیر کا مسئلہ حل ہو، بھارت سمجھ لے مسئلہ کشمیر پر حقیقت پسندانہ فیصلہ کرنا ہوگا۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کشمیر میں حالات لہولہو ہیں، بھارت کشمیر پر اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے، ماضی میں ہم نے3جنگیں لڑیں بھارت کوکیافائدہ ہوا، کشمیرمیں پاکستان کی حمایت بہت زیادہ ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا تھا کشمیرکےحالات دیکھتےہیں توبھارت سےتعلقات کاراستہ کٹھن ہوجاتاہے، جب سوشل میڈیا پر کشمیری عوام پر مظالم کی تصاویر آتی ہے تو دل دکھی ہوجاتاہے۔