Tag: kashmir day

  • پانچ فروری : شہداء کواجتماعی طورپرخراج عقیدت پیش کیا جائے، مشعال ملک

    پانچ فروری : شہداء کواجتماعی طورپرخراج عقیدت پیش کیا جائے، مشعال ملک

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں تحریک کشمیر کیلئے شعور بڑھانے کی ضرورت ہے، 5فروری کو باہر نکل کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہوگا۔

    اسلام آباد میں یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کشمیر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہتی کشمیری قوم متحد ہوکر قابض بھارتی فوج کا دلیری سے سامنا کر رہی ہے، نوجوانوں میں تحریک کشمیر کیلئے شعور بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ 5فروری کو باہر نکل کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا ہوگا، پاکستانی نوجوانوں کا فرض ہے وہ اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کریں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔


    مزید پڑھیں : بھارت کویوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں، مشال ملک


    یاد رہے اس سے قبل حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فروری میں پورے پاکستان میں تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کویوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں، کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نہرو نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا اعلان کیا تھا، کشمیر کے معاملے پر جارحانہ پالیسی کی ضرورت ہے، کشمیر یوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔

  • آلوپیازفروخت کرکے مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوگا، اسد اللہ بھٹو

    آلوپیازفروخت کرکے مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوگا، اسد اللہ بھٹو

    کراچی : نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ بھارت سے تجارت اور مذاکرات کشمیر میں رائے شماری سے مشروط کئے جائیں۔

    یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے تحت منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلی کے شر کاء سے خطا ب کر تے ہوئے کہی۔

    اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ نواز شریف مودی سے دوستی بڑھانے کے بجائے کشمیریوں کے حق خود ارادی کی بات کریں۔ ان کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ اپنا دہرا معیار ختم کرے اورخود اپنی منظور کی گئی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادی دلائے ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سے تجارت اورآلو پیاز فروخت کر کے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا بلکہ بھارت کو مجبور کر نا ہو گا کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرے ۔

    اس موقع پرجماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت نے بھی بھارت کو خوش کر نے کے لئے کشمیر کے مسئلے سمیت قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔

  • مسلم لیگ ن نے سینٹ امیدواروں کے انٹرویو مکمل کرلیے

    مسلم لیگ ن نے سینٹ امیدواروں کے انٹرویو مکمل کرلیے

    اسلام آباد: حکمران جماعت مسلم لیگ ن نےسینیٹ کے امیدواروں کے لیے انٹرویوز مکمل کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹ امیدواروں سے متعلق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی چیئرمین راجا ظفر الحق کی صدارت میں اسلام اباد میں ہوا۔

    اجلاس میں سندھ ،اسلام آباد ،فاٹا اوربلوچستان سےچھیاسٹھ امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔

    پنجاب سے گیارہ نشستوں کے لیئے امیدواروں کے انٹرویوز پہلے ہی مکمل کیے جاچکے ہیں۔

    پارلیمانی بورڈ ٹکٹ کے اجراء کے لیے سفارشات وزیراعظم کوارسال کرے گا جس کے بعد وزیراعظم حتمی امیدواروں کے ناموں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

  • خیبر پختونخواہ میں’انقلابی بلدیاتی نظام‘آرہا ہے، عمران خان

    خیبر پختونخواہ میں’انقلابی بلدیاتی نظام‘آرہا ہے، عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ آزاد اور جموں کشمیر سے متعلق فیصلے آزاد جموں کشمیر میں ہی ہونے چاہئیں۔

    تحریک انصاف کی جانب سےیومِ کشمیرکے موقع پراہلیانِ کشمیر سے اظہارِیکجہتی کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ابھی تک حقیقی آزادی حاصل نہیں کرسکا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف جلد ہی خیبر پختونخواہ میں انقلابی بلداتی نظام متعارف کرائے گی۔

    انہوں نے ملک کی معیشت کو یرغمال بنانے والے عناصر کے خلاف جدوجہد جاری رکھنےکے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی پارٹی اقتدار میں آئے گی تو نیب کو ایک آزاد اور خود مختار ادارے میں تبدیل کرے گی۔

    انہوں نے کرپشن کو لگام ڈالنے کے لئے اداروں میں اصلاحات پرزور دیا۔

    انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے بیرسٹر سلطان محمود کے متعلق کہا کہ ان پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

    عمران خان نے شکوہ کیا کہ ان کے ووٹوں میں ردو بدل کی گئی اور ابھی تک انہیں انصاف نہیں ملا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بدقسمتی یہ ہے کہ اس ملک کو حکومت کرنے کے لئے ڈکٹیٹربھی مخلص نہیں ملے۔

    انہوں نے کہا کہ ’’گو نواز گو‘‘درحقیقت ملک کے ناقص سسٹم کے خلاف نعرہ ہے، انہوں نے شرکاء کو یاد دلایا کہ حقیقی آزادی طویل جدوجہد کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری اصل جنگ عام آدمی کے حقوق کے حصول کی جنگ ہے۔

    انہوں آزاد جموں کشمیر کے عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ تبدیلی کا وقت آن پہنچا ہے اور وہ بھی پاکستان کی تبدیلی میں شریک ہوں۔

  • آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

    آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

    کراچی: کشمیروں سے اظہار یکجحتی کے لئے آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

    انیس سونوےسےہرسال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیرملک بھرمیں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کی حمایت کرنا ہے۔

     پاکستان کی اس بےلوث حمایت کو کشمیری رہنما بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج کے دن پوری دنیا کے کشمیری حق خودارادیت کے لیے اقوام عالم کی جانب دیکھ رہے ہیں اور پاکستانی عوام اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت لیے ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

    اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں ثقافتی پروگرام منعقد کیےجارہےہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور کنٹرول لائن پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت بھی پیش کی جاتی ہے۔

     جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مظفر آباد میں سراج الحق، کراچی میں لیاقت بلوچ، اسلام آباد میں میاں اسلم لاہور میں فرید پراچہ، پشاور میں پروفیسر ابراہیم اور کوئٹہ میں عبدالمتین اخونذادہ کوئٹہ میں ریلیوں کی قیادت کریں گے۔

    مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، کشمیر سنٹر، یوتھ فورم فار کشمیر اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔