Tag: kashmir election

  • بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ڈرامہ کر رہی ہے: مشعال ملک

    بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ڈرامہ کر رہی ہے: مشعال ملک

    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ تمام حریت قیادت نے ڈرامہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے، کشمیری نام نہاد بھارتی الیکشن کو نہیں مانتے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا ڈرامہ کر رہی ہے، تمام حریت قیادت نے انتخابات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کر رکھی ہے، پلوامہ میں بھارتی فورسز نے 2 نوجوانوں کو شہید کیا، کشمیری نام نہاد بھارتی الیکشن کو نہیں مانتے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج نے کل رات سینکڑوں نوجوان گرفتار کیے، بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

    اس سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیا جائے، دنیا کو اب جاگنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ دنیا میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن جیسی صورت حال ہے، بھارت نے فائدہ اٹھا کر مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا، بھارت نے حال ہی میں نیو ڈومیسائل جیسا کالا قانون پاس کرایا۔

  • دو سیٹیں جیتنے والے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی باتیں کررہے ہیں، نوازشریف

    دو سیٹیں جیتنے والے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی باتیں کررہے ہیں، نوازشریف

    مظفرآباد : وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کشمیر انتخابات کے نتائج میں ایک تہائی کامیابی پر مجھ سے انتظار نہیں کیا گیا اور میں نے آج ہی آپ کے درمیان آنے کا فیصلہ کیا تاکہ آپ کا شکریہ ادا کرسکوں۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیر کے علاقے آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ ’’کشمیر الیکشن میں مخالفین نے آکر پتہ نہیں کیا کچھ الزامات عائد نہیں کیے مگر سلام ہے آزاد کشمیر کے لوگوں پر کہ انہوں نے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدواران کو کامیاب کروایا‘‘۔

    نوازشریف نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرا دل چاہتا ہے کہ اپنے بہن بھائیوں کے گلے میں ہار ڈالوں، میں نے آپ کی خوشی میں شرکت کے لیے اپنی طبیعت کی پرواہ تک نہیں کی، مجھے کہا گیا کہ آپ آج نہ جائیں ایک دو روز میں چلے جائیے گا مگر میں نے اُن کو جواب دیا کہ اب مجھ سے انتظار نہیں کیا جاتا‘‘۔

    وزیر اعظم میاں نوازشریف نے مزید کہا کہ ’’آزاد کشمیر والوں نے دل خوش کردیا، کشمیر الیکشن میں ملنے والی کامیابی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا، آپ جانتے ہیں کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ اس لیے دیا کہ ترقیاتی کام ہوں، اب اگلے 5 سال تک آزاد کشمیر میں ترقی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا‘‘۔

    مزید پڑھیں :  عالمی برادری کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، وزیراعظم

     نوازشریف نے منتخب ہونے والے اراکین سے وعدہ کیا کہ آپ کے حلقے میں ترقیاتی کام ضرور ہوں گے، آزاد کشمیر میں ہم سڑکوں کا جال بچھائیں گے اور اب یہاں آنے والی ترقی کو کوئی نہیں رُوک سکتا، آئندہ پانچ سال کے لیے کشمیر کی قسمت جاگ گئی ہے میں کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے صیح امیدواران کو ووٹ دے کر فتح سے ہمکنار کروایا‘‘۔

    مسلم لیگ ن کے سربراہ نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’سیاست میں کامیابی دھرنے سے نہیں کچھ کرنے سے آتی ہے، عوام نے ماضی قریب اور ماضی بعید کی جماعتوں کو اس لیے مسترد کیا کہ اُن کے کرپٹ اور نااہل حکمرانوں سے واسطہ رہا تھا مگر اب آپ کو انشاء اللہ ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں :  وزیراعظم پاکستان کی قومی سلامتی کا اجلاس سے قبل آرمی چیف سے ملاقات

     وزیر اعظم نے آزاد کشمیر کی عوام سے کہا کہ ’’جتنا پاکستانی ہوں اتنا ہی کشمیری بھی ہوں، میں آپ سے التماس کرتا ہوں کہ خوشی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باعث شہید ہونے والے کشمیریوں کو نہ بھولیں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دو سیٹیں جیتنے والے کہتے ہیں کہ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے، عوام نے مسلم لیگ ن پر ایک بار پھر اعتماد کرتے ہوئے منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے، خطاب کے آخر میں وزیر اعظم پاکستان نے مقبوضہ کشمیر تحریک آزادی زندہ باد کا نعرہ لگوایا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع

    مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع

    کشمیر : مقبوضہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پندرہ انتخابی حلقوں میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا پہلا مرحلہ آج شروع ہورہا ہے، بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے موقع پر دنیا بھرمیں کشمیری آج یوم احتجاج منائیں گے جبکہ حُریت کانفرنس نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔

    انتخابی حلقوں میں کئی نوجوانوں کو گرفتار جبکہ متعدد حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے، انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان تئیس دسمبر کو کیا جائے گا، ستاسی رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات پانچ مرحلوں میں مکمل ہوں گے۔