Tag: Kashmir ‘exploitation day

  • یوم استحصال کشمیر پر مشعال ملک کا اہم ویڈیو پیغام

    یوم استحصال کشمیر پر مشعال ملک کا اہم ویڈیو پیغام

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کے 5سال مکمل ہو گئے، آج ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے مظاہرے کئے جائیں گے۔

    یوم استحصال کشمیرپر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب کرنا چاہتی ہوں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ آج کے دن 5 سال قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے 370 اور 35 اے ختم کردیا تھا، بھارت نے سید علی گیلانی سمیت بہت سے کشمیری رہنماؤں کو شہید کیا۔

    اُنہوں نے کہا کہ میرے شوہر یاسین ملک کو مسلسل قید میں رکھا جا رہا ہے، بھارتی مظالم پر دنیا کو آنکھیں کھولنی چاہئیں۔

    یوم استحصال پر مسلح افواج کی قیادت کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کرائے۔

  • یوم استحصال کشمیر پر عسکری قیادت کا کشمیریوں سے اظہار یک جہتی

    یوم استحصال کشمیر پر عسکری قیادت کا کشمیریوں سے اظہار یک جہتی

    اسلام آباد: یوم استحصال کشمیر پر عسکری قیادت کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یوم استحصال کشمیر پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، اور مسلح افواج کے سربراہان نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے، مسلح افواج، عسکری قیادت، اور پاکستانی عوام کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔

    عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی لاک ڈاؤن کا تسلسل اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے غیر قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

    عسکری قیادت نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کی جارحانہ بیان بازی اور غیر انسانی اقدامات علاقائی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہیں، خطے میں پائیدار امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا یو این قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔

    عسکری قیادت نے کہا کہ مسلح افواج مقبوضہ کشمیر کے شہدا کو ان کی عظیم قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہیں، اور منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی، اور انسانی ہمدردی کی فراہمی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہیں۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کے 4 سال مکمل ہو گئے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے، شہر شہر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے مظاہرے ہوں گے۔

    حریت کانفرنس کی کال پر مقبوضہ وادی میں آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں پوسٹرز لگنے کے بعد انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی، اور قابض فورسز نے مزید نفری بڑھا دی، اور نام نہاد آپریشن شروع کر دیا۔

    بھارت نے وادی میں آبادی کا تناسب بدلنے کا ایک اور گھناؤنا اقدام کیا ہے، ہندوؤں کو 2200 روپے ماہانہ کی قسط پر فلیٹ دیے جانے کا منصوبہ سامنے لے آیا۔

    محبوبہ مفتی نے نئے منصوبے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں ہندوؤں کی آبادکاری کا بھارتی منصوبہ قابل مذمت ہے۔

  • یوم استحصال کشمیر، وادی میں ہڑتال، پاکستان کا حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    یوم استحصال کشمیر، وادی میں ہڑتال، پاکستان کا حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور یک طرفہ اقدامات کے 3 سال مکمل ہو گئے، پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام آج یوم استحصال منا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یوم استحصال کشمیر پر پاکستان نے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا ہے، اور مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات ناقابل قبول قرار دیے۔

    حریت کانفرنس کی جانب سے آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے۔

    یوم استحصال کشمیر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست کے اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت جموں و کشمیر میں زمینوں پر قبضے اور غیر کشمیریوں کی آباد کاری جیسے اقدامات کر رہا ہے۔

    انھوں نے کہا پاکستان ہمیشہ کی طرح کشمیری بھائیوں کی منصفانہ جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیغام میں کہا کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی ایک بھی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا،بھارت نے 370 اور 35 اے میں تبدیلی کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا ہے، اور خطے کے امن و استحکام کو تباہی کی جانب دھکیل دیا ہے۔

    بلاول نے کہا 3 سال سے مقبوضہ وادی کے عوام آزادی اظہار، پر امن اجتماع سمیت تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں، اقوام متحدہ اپنے چارٹر پر عمل درآمد سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے۔

  • دنیا بھر میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی اور اٹھاتا رہوں گا ،وزیراعظم

    دنیا بھر میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی اور اٹھاتا رہوں گا ،وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، دنیا بھر میں کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی اور اٹھاتا رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست کے بھارت کےغیر قانونی اقدام کو آج 2 سال ہو گئے ، 2سال میں دنیا نےبھارتی افواج کا کشمیرمیں تاریخی ظلم دیکھا ، آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور کشمیری شناخت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوانسانی حقوق تنظیموں نےپیش کیا، فوجی محاصرےکےباوجودحق خود ارادیت کی جدوجہدغیرمتزلزل ہے۔

    وزیراعظم نے کہا پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں، بھارتی حکومت کی مقبوضہ کشمیرمیں بر بریت ہندو توا نظریےسےمتاثرہے ، آج بھارت اپنی بدمعاشی سےخطے کے استحکام کو تباہ کر رہا ہے ، بھارت ریاستی دہشت گردی کےذریعےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہاہے،وزیراعظم

    دنیا بھر میں کشمیریوں کےلیےآواز اٹھائی اور اٹھاتا رہوں گا ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حق ملنےتک آوازاٹھاتارہوں گا، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑتا رہے گا ، انشا اللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہوگی۔

  • ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے راج کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا’

    ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے راج کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے راج کرنے کا خواب کبھی پورانہیں ہونے دیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں پہلے بھی ناکام ہوا اور آئندہ بھی ناکام رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری 70 سال سےبھارتی افواج کی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، 2 سال قبل 5اگست کومودی سرکارنےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی۔

    مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے370اور 35اے ختم کرکےزمینوں پرغیرقانونی قبضہ شروع کیا اور اب تک کشمیری عوام کے حقوق چھینے کا گھناؤنا کھیل شروع کر رکھا ہے، بھارت حقوق چھین کرمقبوضہ کشمیر کوقبرستان میں تبدیل کرنا چاہتاہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےراج کرنےکاخواب کبھی پورانہیں ہونےدیں گے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے۔

    حریت رہنما کی اہلیہ نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےمظالم سےپوری دنیا کوآگاہ کریں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں پہلے بھی ناکام ہوا اور آئندہ بھی ناکام رہے گا۔

    خیال رہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 2سال ہو گئے،اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے ، اس موقع پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اور ٹریفک بھی روک دی گئی جبکہ رات 8 بجکر 30 منٹ تک مکمل بلیک آؤٹ کیا جائے گا

  • ‘کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے 96ہزارکشمیری شہید اور 22 ہزار خواتین بیوہ’

    ‘کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے 96ہزارکشمیری شہید اور 22 ہزار خواتین بیوہ’

    لاہور: گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کشمیرمیں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہی ہے، بھارتی مظالم پردنیاکی خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی افواج کشمیرمیں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کر رہی ہے، کشمیر میں بھارتی دہشت گردی سے96ہزارکشمیر ی شہید اور 22 ہزارکشمیر ی خواتین بیوہ ہوچکی ہیں۔

    گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے زیر حراست 7187کشمیر یوں کوبھی شہید کیا، بھارتی افواج کشمیرمیں انسانی حقوق اورمذہبی آزادی کاقتل کر رہی ہے اور ایک لاکھ 8ہزار 731کشمیری بچے بھارتی مظالم کےباعث یتیم ہوئے۔

    چوہدری سرور نے کہا کہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پردنیاکی خاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں، خطے میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے ،دنیا بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کشمیر یوں کےسفیرہیں انشااللہ کشمیریوں کوآزادی ملے گی، مسئلہ کشمیر کےحل تک خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

    خیال رہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 2سال ہو گئے،اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے ، اس موقع پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اور ٹریفک بھی روک دی گئی جبکہ رات 8 بجکر 30 منٹ تک مکمل بلیک آؤٹ کیا جائے گا۔

  • کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں، آرمی چیف

    کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف چیف جنرل قمر جاوید کا کہنا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت ہوناچاہیے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آرمی چیف چیف جنرل قمر جاوید کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پیغام جاری کیا۔

    آرمی چیف چیف جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر اور غیر انسانی فوجی محاصرہ بدستور جاری ہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق اورعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جبکہ جغرافیائی اورآبادی کاتناسب تبدیل کرنےکی کوشش جاری ہے، مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال سے خطے کی سیکیورٹی کوشدیدخطرات لاحق ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کےتحت ہوناچاہیے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

    خیال رہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 2سال ہو گئے،اس موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے ، اس موقع پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اور ٹریفک بھی روک دی گئی جبکہ رات 8 بجکر 30 منٹ تک مکمل بلیک آؤٹ کیا جائے گا۔

  • ‘کل پورے پاکستان میں یومِ استحصال کشمیر منایا جائے گا’

    ‘کل پورے پاکستان میں یومِ استحصال کشمیر منایا جائے گا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل پورے پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا ، اس موقع پرصبح 9بجےایک منٹ کے لئے ٹریفک بند ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کے حوالے بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں ، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں نے اپنی جانیں قربانیاں دیں ، مجھے پورا یقین ہے ایک دن کشمیر کشمیریوں کا ہو گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وارشروع کردی گئی ہے، لوگوں کے پاس کتابیں پڑھنے کا وقت نہیں ،یہ کمپیوٹر کا دور ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کوانٹرنیٹ کی سہولت سےمحروم کیاگیا۔

    وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ کل پورےپاکستان میں یوم استحصال کشمیرمنایاجارہاہے، یوم استصال پرصبح 9بجےایک منٹ کے لئےٹریفک بندہوگی، آج سے2سال قبل5اگست کوکشمیرمیں مودی نےعذاب مسلط کیا، بھارتی یکطرفہ اقدامات کیخلاف پاکستانی قوم کل جذبات کااظہارکرےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کشمیرکی کھل کرحمایت کررہی ہے، فیٹف سےایک دن قبل بھارت نےجوہرٹاؤن میں دھماکاکرایا، اسوقت پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی میں ہٹلر مودی کی سوچ شامل ہے۔

    افغانستان کی صورتحال پر شیخ رشید نے کہا کہ اس خطے کےحالات تیزی سےبدلنےجارہےہیں، خطے کےحالات میں آئندہ 6ماہ بہت اہم ہیں، افغانستان کاامن پاکستان کا امن ہے، افغانستان کےفیصلےافغان قوم کےفیصلےہیں، جوافغان قوم فیصلےکرےگی وہ قابل قبول ہیں۔

    اپوزیشن کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آخر میں شہبازشریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے ، پی پی،ن لیگ کو مفت مشورہ ہے پاکستانی سیاست میں نئی سوچ آنے لگی ہے ، عمران خان آپ کی سوچ سے بڑی سیاست کھیلے گا ، نالائق اپوزیشن پر یقین ہوگیا ہے کہ عمران خان اگلے 5سال بھی حکومت کرے گا۔

    انھوں نے مزید کہا یہ ان کی بھول ہے ،عمران خان کہیں نہیں جارہا، پہلےاپناگھرٹھیک کروملک آپ نےخاک ٹھیک کرناہے، کرپشن کےفیصلےبھی ان2سال میں ہوجائیں گے۔

    ڈیم بنانے کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت دورکرنےکیلئےعمران خان نےبڑاکام ڈیم کاکیاہے، 3سال میں بڑےکام فیٹف میں ملکی مفادمیں لڑنا، پانی کیلئے ڈیم بنانا ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ داسوواقعےپروزارت خارجہ فیصلہ کرےگا اور افغان سفیرکی بیٹی کیس کو بھی فارن آفس ڈیل کررہاہے، افغان سفیر کی بیٹی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے افغان وفد آیا ہے۔

    شریف خاندان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں تونہ نوازشریف اورنہ ہی الطاف حسین کولاسکاہوں، شہبازشریف نےتوای سی ایل سےنام نکالنےکی درخواست ہی نہیں دی، شک ہےشہبازشریف راستہ بنارہاہےنوازشریف کوالیکشن دنوں میں جیل نہ جاناپڑے، شہبازشریف وہ اسٹریٹجی اپنارہے ہیں جوسعودی عرب سے نوازشریف کو لانے کیلئے تھی۔