Tag: Kashmir march

  • بلوچستان کے عوام بھی مظلوم کشمیری بھائیوں سے ساتھ ہیں ، سراج الحق

    بلوچستان کے عوام بھی مظلوم کشمیری بھائیوں سے ساتھ ہیں ، سراج الحق

    کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ افسوس ہے کشمیریوں پر ظلم پر پوری دنیا خاموش بیٹھی ہے لیکن ہم کشمیریوں کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کیلئے تیار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آج کا اجتماع مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لئے پیغام ہے کہ بلوچستان کے عوام بھی کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ غیرت مند بلوچ اور پشتون دشمن کو پاش پاش کرنے کو تیار ہیں، ہم کشمیریوں کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کیلئے تیار ہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے کوئی بھی باہر نہیں نکل سکتا، کشمیر کے عوام نماز جمعہ ادا نہیں کر سکتے، مساجد اور اسکول بند ہیں۔

    اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بے حد افسوس ہے کہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر پوری دنیا خاموش بیٹھی ہے،42دن سے کرفیو کےباوجود کوئی کچھ نہیں کررہا، کشمیر میں لوگ پیاروں کی گھروں میں تدفین پر مجبور ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ70سال سے کشمیر کےلوگ آزادی کے لیےترس رہے ہیں، کشمیر پاکستان کے لیےزندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے عوام بے بسی کی تصویر بنے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، عملی طور پر ہماری حکومت نے سوائے بیانات کے کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا،43دنوں سےکشمیریوں کویرغمال بناکر رکھا ہوا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں آج بھی پاکستانی پرچم لہراتےہیں، سراج الحق

    مقبوضہ کشمیرمیں آج بھی پاکستانی پرچم لہراتےہیں، سراج الحق

    اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں آج بھی پاکستانی پرچم لہرارہا ہے، کشمیری عوام کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری کشمیری نہیں بلکہ پاکستانی ہیں، ان سے ہماراخون کارشتہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سے اسلام آباد تک آزادی کشمیرمارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


    Govt trying to appease Modi rather than people… by arynews

    انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان ضرور بنے گا مگرموجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ایسا نظر نہیں آتا، اگر پاکستان کے سابقہ اورموجودہ حکمران سنجیدگی کے ساتھ  مسئلہ کشمیر کے حل کی کوشش کرتے تو اب تک اس کا کوئی نتیجہ ضرور سامنے آتا۔

    جماعت اسلامی کے کارکنان نے راولپنڈی سے اسلام آباد تک آزادی کشمیرمارچ کیا اور بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کی صدائیں بلند کیں۔

    مظاہرین نے کشمیریوں پربھارتی مظالم نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگائے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو منڈیٹ ملا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائے، لیکن ن لیگ کی حکومت کشمیریوں کے بجائے مودی کو خوش کررہی ہے۔