Tag: kashmir matter

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، پاک فوج کی تیاریوں‌ پر اظہار اطمینان

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، پاک فوج کی تیاریوں‌ پر اظہار اطمینان

    اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر کو جدا نہیں کیا جاسکتا،مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں، ملکی دفاع کو ہر قیمت پریقینی بنائیں گے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج دشمن کومنہ توڑ جواب دے گی۔

    وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز،وفاقی وزراء اسحاق ڈار، چوہدری نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس میں شرکا نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم ظاہر کیا۔ شرکا نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے اور کسی بھی طرح کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، دشمن کے ناپاک عزائم کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    شرکا نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کو کوئی جدا نہیں کرسکتا، پوری قوم وطن کے لیے متحد ہے۔

    اجلاس میں فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا،شرکا نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پاکستان کھوکھلے دعووں اور جارحانہ عزائم سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگا۔

    شرکا نے وفاقی اور قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کسی قوم یا ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا لیکن ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    واضح رہے کہ قبل ازی اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو توقع ہے کہ ہم معاشرے کے شیطانوں سے چھٹکارا حاصل کریں۔

  • بھارت طاقت کے بل پر کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتا،عمران خان، ٹیکسلا میں‌ جلسہ

    بھارت طاقت کے بل پر کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتا،عمران خان، ٹیکسلا میں‌ جلسہ

    ٹیکسلا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتا، پوری قوم جب آزادی کا فیصلہ کرلے تو انہیں کوئی غلام نہیں بنا سکتا۔

    None can subdue a nation through power: Imran… by arynews

    ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ کشمیریوں کو ان کی مرضے کے مطابق فیصلہ کرنے کی آزادی مل جائے۔

    انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں کے سامنے کشمیری باشندے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرایاجارہا،پوری قوم جب آزادی کا فیصلہ کرلے تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا، طاقت کے بل بوتے پر کوئی بھی کسی قوم کو غلام نہیں بناسکتا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ آج بھی آزادی کے طلب گار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بیرونی مسائل کا مل کر اور متحد ہوکر مقابلہ کریں گے، پوری قوم آج پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑی ہے، وسائل کی وجہ سے قوم امیر نہیں ہوتی بلکہ انصاف ملنے پر ہوتی ہے۔

  • کشمیریوں پر مظالم کا تذکرہ، بھارتی وزیرداخلہ سارک کانفرنس چھوڑ کر فرار

    کشمیریوں پر مظالم کا تذکرہ، بھارتی وزیرداخلہ سارک کانفرنس چھوڑ کر فرار

    اسلام آباد: سارک کانفرنس کے دوران چوہدری نثار نے کشمیریوں پر مظالم کا تذکرہ کیا تو بھارتی وزیرداخلہ برداشت نہ کرسکے اور کانفرنس چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق سارک کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار نے معصوم کشمیریوں پر تشدد اور دہشت گردی سے متعلق بات کی اور بھارتی کو آئینہ دکھایا تو بھارتی وزیر داخلہ برداشت نہ کرسکے اور سارک کانفرنس کا سیشن چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی۔

    سارک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کھل کر کشمیری باشندوں کی حمایت کی اور اس معاملے میں پاکستان کا واضح موقف پیش کیا اور کہا کہ سویلین کے خلاف کشمیر میں فوج کا استعمال کیا جارہا ہے جو انسانی حقوق کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    اس معاملے پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ پاکستان کے مؤقف کی درست ترجمانی کی کیوں کہ تحریک آزادی اور دہشت گردی میں بہت فرق ہے۔