Tag: kashmir premier league

  • کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو : سات کھلاڑیوں کی قسمت جاگ گئی

    کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو : سات کھلاڑیوں کی قسمت جاگ گئی

    لاہور : کشمیر پریمئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن ٹو کیلئے سات کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

    اس حوا لے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 7سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو پی سی بی نے کشمیر پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی چئیرمین رمیزراجہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر راشد لطیف کی درخواست پر مذکورہ کھلاڑیوں کو اجازت دی

    ان کھلاڑیوں میں اظہرعلی، فوادعالم، عابد علی، نعمان علی شامل ہیں اس کے علاوہ عثمان علی، محمد ہریرہ اورحسیب اللہ کو بھی موقع مل گیا۔

    واضح رہے کہ کشمیر پریمئرلیگ کا دوسرا ایڈیشن 11 سے 25 اگست کے دوران مظفرآباد میں سجے گا جبکہ ایونٹ کیلیے پلئرز ڈرافٹنگ21 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگی۔

  • کشمیر پریمئیر لیگ میں نئی فرنچائز کا اضافہ

    کشمیر پریمئیر لیگ میں نئی فرنچائز کا اضافہ

    کشمیر پریمئیر لیگ میں ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہو گیا ہے، کے پی ایل سیزن ٹو میں 6 کی بجائے اب 7 ٹیمیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کے پی ایل 2022 کے دوسرے سیزن کے لیے این او سی جاری کر دیا، یہ سیزن سات فرنچائزز پر مشتمل ہوگا، لیگ کی ساتویں ٹیم جموں جانباز کے نام سے کھیلے گی، جب کہ سیزن ٹو کی ڈرافٹنگ عید الضحیٰ کے بعد کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن میں 6 ٹیموں نے شرکت کی تھی، جن میں راؤلاکوٹ ہاکس، مظفر آباد ٹائیگرز، میرپور رائلز، کوٹلی لائنز، باغ اسٹالینز، اوورسیز واریئرز شامل تھیں۔

    پہلا سیزن راؤلا کوٹ ہاکس نے جیتا تھا، مظفر آباد ٹائیگرز دوسرے نمبر پر رہی تھی، میرپور رائلز تیسرے، اوورسیز واریئرز چوتھے، باغ اسٹالینز پانچویں اور کوٹلی لائنز چھٹے نمبر پر رہی تھی۔

    کے پی ایل: راشد لطیف کو اہم ذمے داری مل گئی

    بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان 296 رنز بنا کر پہلے سیزن کے ٹاپ اسکور رہے تھے، جب کہ سلمان ارشاد 16 وکٹیں حاصل کر کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر قرار پائے تھے۔

  • کے پی ایل: راشد لطیف کو اہم ذمے داری مل گئی

    کے پی ایل: راشد لطیف کو اہم ذمے داری مل گئی

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کشمیر پریمیئر لیگ سےمنسلک ہوگئے انہیں اہم عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

    چیف ایگزیکٹو کشمیرپریمیئر لیگ نے میڈیا کو بتایا کہ سابق قومی کپتان راشد لطیف کشمیرپریمیئر لیگ سے منسلک ہوگئے ہیں اور وہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی ذمہ داری نبھائیں گے،راشد لطیف کیساتھ کئی کرکٹرز بھی کچھ دنوں میں کے پی ایل کاحصہ ہونگے

    صدر کے پی ایل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ راشد لطیف اپنے تجربے کے باعث کے پی ایل کو شہرت کی بلندیوں پر کے جائیں گے۔

    راشد لطیف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کے پی ایل پاکستان کی دوسری بڑی لیگ ہے، پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے خاص طور آزاد کشمیر میں، راشد لطیف نے اس امید کا اظہار کیا کہ آزاد کشمیر کے کھلاڑی جنہوں نے پی سی بی کے زیر اہتمام ٹرائلز دئیے ان کے لئے اپنی کارکردگی دکھانے کا یہ سہنری موقع ہے۔

    واضح رہے کہ کشمیرپریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن اگست میں کھیلاجائےگا، راولا کوٹ ہاکس پہلے ایڈیشن کی فاتح ہے، جس نے مظفر آباد ٹائیگرز کو شکست دے کر کے پی ایل کی پہلی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • کشمیر پریمئیر لیگ پرآئی سی سی کا واضح جواب، بھارت کی سفارتی محاذ پرایک اور ناکامی

    کشمیر پریمئیر لیگ پرآئی سی سی کا واضح جواب، بھارت کی سفارتی محاذ پرایک اور ناکامی

    اسلام آباد : چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت کو کشمیر پریمئیرلیگ پر آئی سی سی کے واضح جواب سے سفارتی محاذ پرایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم کشمیر پریمئیرلیگ شیڈول کےمطابق ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین کشمیرکمیٹی شہریار آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی کا بھارت کو کشمیر پریمئیرلیگ پر واضح جواب بھارت کی سفارتی محاذ پرایک اورناکامی ہے، بھارتی سازشوں کےباوجود کے پی ایل شیڈول کےمطابق ہوگی۔

    شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ لیگ کشمیری نوجوانوں کواپنی صلاحیتیں اجاگرکرنےکاموقع فراہم کرے گی ، ہرشل گبز، تلکرتنے دلشان لیگ میں حصہ لینے کیلئے کل پاکستان پہنچیں گے، دونوں کھلاڑیوں اور ان کے کرکٹ بورڈز کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔

    چیئرمین کشمیرکمیٹی نے امید ظاہر کی کہ پی سی بی جلد فخر زمان، شاداب خان ، عثمان قادر،امام الحق اور محمد حسنین کواین اوسی جاری کرے گا۔

    انھوں نے بھارتی حکومت سےدرخواست کی کہ کھیل کوسیاست سےالگ رکھے، کھیل عوام کوجوڑتےہیں جبکہ نفرتیں لوگوں کو توڑتی ہیں، کرکٹ جینٹل مین گیم ہے، بھارت اپنی گندی سیاست سےآلودہ نہ کرے۔