Tag: Kashmir Protest

  • ‎نیویارک: یو این ہیڈکوارٹر پر مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے خلاف احتجاج

    ‎نیویارک: یو این ہیڈکوارٹر پر مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے خلاف احتجاج

    ‎نیویارک: یو این ہیڈکوارٹر پر مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ امریکا میں آباد کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا، جس میں ڈیجیٹیل ٹرک کے ذریعے بھی آگاہی دی گئی۔‎

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دفتر میں یادداشت پیش کی گئی جس میں دیگر مسائل کے علاوہ انسانی حقوق کے محافظوں اور سیاسی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

    واشنگٹن میں قائم ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس سلامتی کونسل کی 16 سے زائد قراردادوں کے منافی ہے‎۔ سابق ممبر کشمیر کونسل ‎سردار سوار خان نے کہا کہ جی ٹوئنٹی ممالک بھارت کے آلہ کار نہ بنیں۔

    ‎جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے راجہ مختار نے کہا کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، ‎کشمیر مشن یو ایس اے کے سینئر وائس چیئرمین سردار تاج خان کا کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر کے حل تک خطے کا امن خطرے میں ہے۔

    کشمیر امریکن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل سردار ظریف خان نے یو این سکریٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ بھارتی مظالم کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر: کرفیو کے باوجود ہزاروں افراد کا احتجاج، بھارتی فورس کی فائرنگ سے متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر: کرفیو کے باوجود ہزاروں افراد کا احتجاج، بھارتی فورس کی فائرنگ سے متعدد زخمی

    سری نگر: بھارت کے غیر قانونی اقدام کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں‌احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے.

    برطانوی خبر رساں ادارے نے بھارتی دعووں کا پردہ چاک کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں  نماز جمعہ کے بعد بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔

    کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو کشمیریوں نے قبول نہیں کیا، مظاہروں سے بوکھلاہٹ‌کی شکار بھارتی انتظامیہ نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کی، جس سے متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق سخت کرفیو بھی مظاہرین کو روک نہ سکا، گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ہزاروں افراد نے صورہ کے علاقے میں احتجاجی مارچ کیا اور انڈیا مخالف نعرے بازی کی۔ پولیس نے مظاہرہن کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کا سہارا لیا اور آنسو گیس کے  شیل فائر کیے۔

    بی بی سی جنوبی ایشیا بیورو چیف کی خصوصی رپورٹ نے بھارت کا اصل چہرہ عیاں کر دیا، رپورٹ کے مطابق لداخ میں بھی مودی سرکار کے ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج کیا گیا.

    مظاہرین کی جانب سے  ’ہم کیا چاہتے آزادی‘ اور ’انڈیا کا آئین نامنظور‘ کے نعرے لگائے گئے، جلوس میں بچے، جوان اور بوڑھے  شامل تھے، جلوس پر پولیس کی فائرنگ سے درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا طلبا پر تشدد، طالبہ زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا طلبا پر تشدد، طالبہ زخمی

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف سوپور میں احتجاجی طلبا و طالبات پر فورسز نے تشدد کیا جس سے ایک طالبہ زخمی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے طلبہ و طالبات بھارتی فورسز کی زیادتیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

    بھارتی فورسز کے طلبا کے خلاف کریک ڈاؤن پر مختلف علاقوں کے اسکول اور کالجز کے طلبا اور طالبات سڑکوں پر آگئے۔

    احتجاجی طلبا پر قابض بھارتی فورسز نے تشدد کیا اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔

    مزید پڑھیں: کشمیری طالبات بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گئیں

    دوسری جانب شوپیاں میں سرچ آپریشن کے بہانے بھارتی فورسز چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر رہے ہے۔ بلا جواز کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر سے کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جن میں اسکول و کالج کی نہتی طالبات مسلح قابض فوج کے سامنے سراپا احتجاج تھیں اور ان پر پتھراؤ کر رہی تھیں۔

    بھارتی فوج نے طالبات کو روکنے کے لیے ان پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے تھے۔

    ادھر بھارت نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرت میں ترکی کی ثالثی کی پیشکش بھی مسترد کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر پر ترکی کی ثالثی کی پیشکش مسترد

    ترک صدر نے اپنے دورہ بھارت کے دوران مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی کی جسے مودی نے مسترد کردیا۔

    بعد ازاں ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے بیان دیا کہ بھارت نے کشمیر اور دہشت گردی پر اپنے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے ترکی کو آگاہ کردیا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں عید کے موقع پر زبردست کشیدگی

    مقبوضہ کشمیر میں عید کے موقع پر زبردست کشیدگی

    سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں عید کے موقع پر زبردست کشیدگی ہیں، مظاہرے اور احتجاج کئے جارہے ہیں، گائے کے ذبیحہ پر پابندی سے لوگوں میں غم و غصہ ہے.

    مقبوضہ کشمیر میں گائے کے ذبیحے پر پابندی سے ریاست میں پہلے ہی سے کشیدگی تھی لیکن میرواعظ عمر فاروق یاسین ملک اور حریت کانفرنس کے دیگر رہنماوں کی گرفتاری نے اس کشیدگی کو کئی گُنا بڑھا دیا ہے۔

    عید کے دن وادی کے مختلف حصوں میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا، بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، جبکہ نوجوانوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔

    کشمیر میں کئی مقامات پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی گئی، کشمیریوں کے احتجا ج کو بڑے پیمانے پر پھیلنے سے روکنے کیلئے بھارتی حکومت نے انٹر نیٹ سروس ہفتے کی رات تک بند کردی ہے.

    .