Tag: kashmir situation

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ: تحریک انصاف کا جمعے کو بڑے عوامی احتجاج کا فیصلہ

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ: تحریک انصاف کا جمعے کو بڑے عوامی احتجاج کا فیصلہ

    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کے خاتمے اور کشمیر پر مستقل قبضہ جمانے کی شرمناک کوشش پر پاکستان تحریک انصاف نے بھرپور مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے بڑے عوامی احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے کشمیر پر مستقل قبضہ جمانے کی شرمناک کوشش پر پاکستان تحریک انصاف نے بھارت کے غاصبانہ اقدام کی ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف نے جمعے کو اسلام آباد میں بڑے عوامی احتجاج کافیصلہ کیا ہے۔

    پارٹی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ سیف اللہ خان کا کہنا تھا کہ جمعے کو ڈی چوک میں جمع ہوں گے اور اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب مارچ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 پر وار کر کے بھارت قبضے کا نام نہاد جواز بھی کھو بیٹھا ہے، بھارت کے غاصبانہ قبضے کا واحد جواز سنہ 1952 کا دہلی معاہدہ تھا، سیکولر ازم کا نقاب چڑھانے کا حقیقی فاشسٹ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا۔

    سیف اللہ خان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر بزور طاقت قبضہ جمانے کی کوشش کی، پاکستان کے پاس اہل کشمیر کی جدوجہد کی معاونت کے تمام راستے کھلے ہیں۔ بھارت قبضے کے اسرائیلی منصوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو شرمناک ایجنڈے کی تکمیل کی اجازت نہیں دیں گے۔ کارکن تیاری کریں، جمعے کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ بل کی تجاویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے اور 370 ختم ہونے سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم ہوجائے گی۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کر کے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی، اقوام متحدہ کی  پاک بھارت  سے تحمل کی اپیل

    مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی، اقوام متحدہ کی پاک بھارت سے تحمل کی اپیل

    نیویارک : اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی پر پاکستان اوربھارت سے اپیل کرتے ہوئے کہا دونوں ملک تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں کشیدگی پر اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کی اپیل کردی ہے۔

    مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ترجمان سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دونوں ملک تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

    اس سے قبل او آئی سی نےمقبوضہ کشمیرکی کشیدہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مقبوضہ وادی میں بھارت کے اضافی فوجیوں کی تعیناتی، سیز فائر کی خلاف ورزی اورکلسٹربم حملوں پرتشویش کااظہار کیا تھا۔

    اوآئی سی نے سیزفائر کی خلاف ورزی میں شہریوں کی اموات پردکھ کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پرمسئلہ کشمیرحل کرانے میں کردار ادا کرنے پر زوردیا۔

    مزید پڑھیں : لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، او آئی سی کا اظہارِ تشویش

    خیال رہے مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے ، کشمیریوں پر زندگی تنگ کرنے کیلئے مزید اڑتیس ہزار فوجی تعینات کردیئے ہیں اور لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے، کشمیریوں نے کھانے پینے کی اشیا، دوائیں اور پیٹرول جمع کرنا شروع کردیا، اس دوران لوٹ مار کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

    کشمیری رہنما محبوبہ مفتی،عمرعبداللہ اورسجاد لون سمیت دیگر رہنماؤں کوبھی نظربند کردیاگیا ہے اور مقبوضہ وادی میں دفعہ ایک چوالیس نافدکر کےوادی میں تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بنداور لوگو ں کی نقل وحرکت پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    سری نگر سمیت پوری وادی کشمیرمیں موبائل فون،انٹرنیٹ،ریڈیو، ٹی وی سمیت مواصلاتی نظام معطل کردیاگیا ہے جبکہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے پولیس تھانوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر:  کرفیوکا11واں روز، شہداء کی تعداد47ہوگئی

    مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا11واں روز، شہداء کی تعداد47ہوگئی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبر و تسلط جاری ہے، کرفیو کے گیارہویں روز بھی اخبار، فون اورانٹرنیٹ سروس بند ہیں جبکہ شہادتوں کی تعداد سینتالیس ہوگئی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کے خلاف سینہ سپر ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید کشمیری شہید کردیئے، ضلع بانڈی پورہ میں احتجاج کرنے والوں پر بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچنے سے روکنے کے لئے قابض انتظامیہ نے انٹرنیٹ،موبائل سروس اوراخبارات پرپابندی لگا دی۔

    مسلسل گیارہ دن سے کرفیو کی پابندیوں کا شکار کشمیریوں کے حوصلے پست نہ ہوئے، کاروبار زندگی معطل اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت کے باوجود کشمیری نعرہ آزادی لگا رہے ہیں۔

    حریت رہنماؤں نے عوام سے بھارتی مظالم کیخلاف ہڑتال کی اپیل کردی ہے، مقبوضہ وادی میں سات لاکھ فوج تعینات کرنے کے باوجود بھارت نہتے کشمیریوں سے خوف زدہ ہے اور مزید دو ہزار فوجی طلب کرلئے گئے ہیں۔

    مقبوضہ وادی کے باسیوں کا کہنا ہے کہ آزادی حاصل کرنیکا ان کا جنون بھارت کو جلد یا بدیر پسپائی پر مجبور کر دے گا۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کئے گئے تھے جس پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی جس کے باعث 16 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد زخمیوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 47 تک جاپہنچی ہیں۔