Tag: kashmir solidarity day

  • بلاول بھٹو کا مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے،پیلٹ گنزکی تحقیقات کا مطالبہ

    بلاول بھٹو کا مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے،پیلٹ گنزکی تحقیقات کا مطالبہ

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مقبوضہ کشمیر میں کیمیائی اسلحے اور پیلٹ گنز کی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہیدبھٹو اور شہید بی بی کی طرح کشمیر کاز کیلئے ہماراعزم اٹل ہے، پیپلزپارٹی کی تیسری نسل کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کیمیائی اسلحہ،پیلٹ گنز کے استعمال کی تحقیقات کرے، مقبوضہ کشمیرکےعوام بھارتی فوج کے بدترین مظالم کا شکار ہیں۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مودی کی کشمیر ایشو کو بالائے طاق رکھنے کی سازش ناکام بنائیں گے، کشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کواجاگرکرینگے، شہید بھٹو اور شہید بی بی کی طرح کشمیر کاز کیلئے ہمارا عزم اٹل ہے۔


    مزید پڑھیں : ملک کو نواز، عمران کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے: بلاول بھٹو


    چیئرمین پی پی نے کہا کہ شہید بی بی نےخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے5 فروری کویوم کشمیر قراردیا، شہید بی بی نےہی پہلی بارپارلیمان کی کشمیر کمیٹی قائم کی، عام انتخابات کے بعد اقتدار میں آکر کشمیر کمیٹی کوسرگرم ،فعال بنائیں گے، پیپلزپارٹی کی تیسری نسل کشمیریوں کی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیری حق خودارادیت کیلئے 70سال سے جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں، کشمیریوں نے جدوجہد کے دوران ہزاروں قربانیاں دی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف مقبوضہ کشمیر ہے ،خواجہ آصف

    پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف مقبوضہ کشمیر ہے ،خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف مقبوضہ کشمیر ہے، پاکستان کشمیرسے دستبردار نہیں ہوسکتا، 8لاکھ بھارتی فوج کشمیر کی تحریک کوکچلنے میں مصروف ہے، ظلم کے باوجود بھارت اس تحریک کو ختم نہیں کر سکا

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا یوم یکجہتی کشمیر پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم کشمیر پراس بار نظر آنیوالے جذبے کی مثال پہلے نہیں ملتی، ایک لاکھ کشمیریوں کو بارڈر پارکرتے ہوئے شہید کیا گیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو پاکستان کی آزادی سے آگاہی حاصل کرناچاہئے، کشمیر کی جدوجہدکو خون سے نیا جذبہ ملا ہے، 8لاکھ بھارتی فوج کشمیر کی تحریک کو کچلنے میں مصروف ہے، ظلم کے باوجود بھارت اس تحریک کو ختم نہیں کر سکا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ جنہوں نے غداری کی وہ بھی مجبور ہیں کشمیر کا حل ہونا چاہئے، پاکستان سفارتی واخلاقی سطح پرکشمیریوں کی مدد کررہاہے، پاکستان کشمیریوں کیساتھ ہر محاذ پر اظہار یکجہتی کررہا ہے، کشمیر کی تحریک کو آزادی کی جدوجہدتسلیم کیا جا رہا ہے۔


    مزید پڑھیں :  کشمیر کی ہرصورت حمایت جاری رکھیں گے: وزیراعظم


    انکا کہنا تھا کہ دنیاکاضمیراس مسئلے پرخاموش ہے، کشمیریوں کی آزادی کی آواز اٹھانے پر ایران کے شکر گزار ہیں، ترکی نے بھی ہر محاذپر کشمیریوں کیلئے آوازاٹھائی ہے، پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف مقبوضہ کشمیر ہے، پاکستان کشمیرسے دستبردار نہیں ہوسکتا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی جا رہی ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری ،افغان بارڈرپر دہشتگردی کرارہا ہے، دہشت گردی کےباوجود ہرسطح پرکشمیرکیلئے آواز اٹھائیں گے، ہم کشمیریوں کیساتھ محبت تیسری نسل میں منتقل کررہےہیں، ہماری بہادرافواج گلی کوچوں اورسرحدوں کی حفاظت کررہی ہیں، کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کی جنگ لڑنے کا عہد کرنا چاہئے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہلی میں دہشت گرد حکمرانوں نے سمجھوتہ ایکسپریس کو جلایا ، بھارتی گجرات میں مسلمانوں کےخون سےہولی کھیلی گئی، کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کشمیری شہدا کاخون رنگ لائے گا اور بھارت ذلت آمیزشکست سےدوچارہوگا،خواجہ سعدرفیق

    کشمیری شہدا کاخون رنگ لائے گا اور بھارت ذلت آمیزشکست سےدوچارہوگا،خواجہ سعدرفیق

    لاہور: وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ آج کشمیریوں سےیکجہتی ،بھارتی جارحیت کی مذمت کادن ہے کشمیریوں کاعزم وحوصلہ ہمالیہ سے بلند اور مضبوط ہے، کشمیری شہدا کاخون رنگ لائے گا، بھارت ذلت آمیزشکست سے دوچار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان کہا ہے کہ آج کشمیریوں سے یکجہتی ،بھارتی جارحیت کی مذمت کادن ہے، آج پاکستان سےتحریک حریت کشمیرسے یگانگت، پشتیبانی کا پیغام جاناچاہئے، سبزہلالی پرچم کے سائے تلے ہم سب کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

     

     

    سعدرفیق کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیری کا جذبۂِ حُریت اور پاکستان کی ثابت قدمی بھارتی جارحیت کو شکست دے گی انشااللہ ، جبر کے تمام بھارتی ہتھکنڈے ناکام ہوچُکے۔ کشمیری آزادی لے کر رھیں گے، کشمیر بنے گا پاکستان انشا اللہ۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اپنی شہ رگ ظالم کے ھاتھ میں نہیں رہنے دیں گے۔

    وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ تم نےجس خون کومقتل میں چھپاناچاہاآج وہ کوچہ وبازارمیں آنکلا، آج وہ خون کہیں شعلہ کہیں نعرہ کہیں پتھربن کر آنکلا ہے۔

    سعدرفیق نے کہا کہ کشمیریوں کاعزم وحوصلہ ہمالیہ سےبلنداورمضبوط ہے، دہائیوں سےجاری تحریک کو ریاستی دہشتگردی سے دبایانہیں جاسکا، پاکستان کشمیریوں کی حمایت سےکبھی پیچھے نہیں ہٹےگا۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیری شہدا کا خون رنگ لائے گا، بھارت ذلت آمیزشکست سےدوچارہوگا، کشمیریوں کے جذبے نے بھارتی سامراج کو برہنہ کرڈالا، آج ایک دوسرے کورگیدنے کے بجائے بھارتی جارحیت کی مذمت کی جائے۔


    مزید پڑھیں : آج یوم یکجہتیِ کشمیرملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے 


    یاد رہےکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضےکے خلاف اورمظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج منایاجارہا ہے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا،آرمی چیف

    بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا،آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کونہیں دباسکتا، انشااللہ مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہدکامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کونہیں دباسکتا، قابض بھارتی افواج کشمیریوں کوان کےحق سےمحروم نہیں رکھ سکتی۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنے حقوق کیلئےعالمی برادری کی توجہ کے منتظرہیں، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ انشااللہ مشکلات کےباوجودکشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنارہوگی۔


     مزید پڑھیں : آج یوم یکجہتیِ کشمیرملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے


    یاد رہےکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضےکے خلاف اورمظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج منایاجارہا ہے۔

    پاکستان اورآزاد کشمیر کوملانے والےکوہالہ پُل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، آج کے دن کنٹرول لائن پرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے دفترمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی اپنی ہی قراردادوں پرعملدرآمد کی یادداشت بھی پیش کی جاتی ہے۔

    یوم یکجہتی کشمیر انیس سونوے سے ہرسال پانچ فروری کوملک بھرمیں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مظالم کے شکارکشمیریوں کی حمایت کا دنیا بھر میں اعلان کرنا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آج بھی یوم یکجہتی پر پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے، شہبازشریف

    آج بھی یوم یکجہتی پر پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے، شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کوغیرمتزلزل عزم پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج بھی یوم یکجہتی پر پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کوغیرمتزلزل عزم پرخراج تحسین پیش کرتےہیں، قوم کشمیریوں سے اخلاقی،سفارتی، سیاسی حمایت کےعزم کا اعادہ کرتی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لیگی حکومت نےمسئلہ کشمیر کوعالمی فورمزپربھرپورطریقےسےاجاگرکیا، یواین قراردادوں کےمطابق کشمیرکامسئلہ حل کرنےکی ضرورت ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی یوم یکجہتی پر پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔


     مزید پڑھیں : آج یوم یکجہتیِ کشمیرملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے 


    یاد رہےکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضےکے خلاف اورمظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم یکجہتی کشمیر آج منایاجارہا ہے۔پاکستان اور دنیاکےمختلف ممالک میں ریلیاں،احتجاج،مظاہرےاور سیمینارز ہوں گے،صبح دس بجےایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائےگی۔

    پاکستان اورآزاد کشمیر کوملانے والےکوہالہ پُل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائےگی۔آج کے دن کنٹرول لائن پرانسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے دفترمیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی اپنی ہی قراردادوں پرعملدرآمد کی یادداشت بھی پیش کی جاتی ہے۔

    یوم یکجہتی کشمیر انیس سونوے سے ہرسال پانچ فروری کوملک بھرمیں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مظالم کے شکارکشمیریوں کی حمایت کا دنیا بھر میں اعلان کرنا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانیوں نے بتادیا وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، مشعال ملک

    پاکستانیوں نے بتادیا وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، مشعال ملک

    اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانیوں کا اتحاد مودی کیلئے واضح پیغام ہے، پاکستانیوں نے بتادیا وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

    حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی قیادت میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے، پاکستانیوں نے بتادیا وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، پاکستانی قوم کی شکر گزار ہوں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ ریلی مسئلہ کشمیر پر پاکستانیوں کا اتحاد بھارت کیلئے واضح پیغام ہے، پاکستانیوں کو کشمیری عوام کی آواز بننا ہوگا، ملک کشمیری رہنماؤں کی رہائی کیلئے پاکستانی اٹھ کھڑے ہوں، پاکستانی کشمیری عوام کی آزادی تک ان کے ساتھ ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا اظہارِ یکجہتی کشمیریوں کی قربانیوں کااعتراف ہے ، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف پورے پاکستان سے مؤثر آواز اٹھائی چاہیے ، تحریک آزادی کو ہرسطح پر اٹھانا ہوگا تاکہ مسئلہ کشمیر فوری حل ہو۔

    انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے۔


    مزید پڑھیں : مشعال ملک کا فروری میں پورے پاکستان میں تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان


    یاد رہے اس سے قبل حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فروری میں پورے پاکستان میں تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کویوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں، کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ہے۔

  • آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

    آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

    کراچی: کشمیروں سے اظہار یکجحتی کے لئے آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

    انیس سونوےسےہرسال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیرملک بھرمیں جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کی حمایت کرنا ہے۔

     پاکستان کی اس بےلوث حمایت کو کشمیری رہنما بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج کے دن پوری دنیا کے کشمیری حق خودارادیت کے لیے اقوام عالم کی جانب دیکھ رہے ہیں اور پاکستانی عوام اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت لیے ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

    اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں ثقافتی پروگرام منعقد کیےجارہےہیں جبکہ تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور کنٹرول لائن پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت بھی پیش کی جاتی ہے۔

     جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مظفر آباد میں سراج الحق، کراچی میں لیاقت بلوچ، اسلام آباد میں میاں اسلم لاہور میں فرید پراچہ، پشاور میں پروفیسر ابراہیم اور کوئٹہ میں عبدالمتین اخونذادہ کوئٹہ میں ریلیوں کی قیادت کریں گے۔

    مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، کشمیر سنٹر، یوتھ فورم فار کشمیر اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔