Tag: kashmir strike

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف ہڑتال

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف ہڑتال ہے۔ وادی میں تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور بربریت کے خلاف ہڑتال ہے۔

    ہڑتال کی کال کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر حریت رہنماؤں نے دی ہے۔ ہڑتال کے موقع پر وادی میں تمام تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہیں۔

    بھارتی فوج کی جانب سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نظر بند ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 20 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گائے ذبح کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

    گائے ذبح کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

    سری نگر : گائے ذبح کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف آج بھی کشمیریوں رہنماؤں کی کال پر مکمل ہڑتال ہے۔

    نام نہاد سیکولر بھارت کا گھناؤنا چہرہ پھر سامنے آگیا، مسلمانوں پر مظالم اور ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں گائے ذبح کرنے پر پابندی لگادی عدالت کے اس فیصلے پر کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔

    علی گیلانی، میرواعظ اوردیگر رہنماؤں کی کال پر مقبوضہ وادی میں آج کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

    گزشتہ روز قابض حکومت نے مظاہروں کو روکنے کے لیے میرواعظ عمر فاروق کو نظر بند کر دیا تھا جبکہ کٹھ پتلی عدالت کا حکم ہوا میں اڑاتے ہوئے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے سری نگر میں سرعام گائے کے گلے پر چھری پھیری، جس کے بعد اس کا گوشت وہاں موجود لوگوں میں تقسیم کردیا گیا۔

    آسیہ اندرابی کا کہنا تھا کہ گائےذبح کرنا ہمارا حق ہے، کسی کوحقوق غصب نہیں کرنے دیں گے،

    یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے مسلم اکثریتی ریاست میں گائےذبح کرنے پرپابندی عائد کر دی ہے۔