Tag: kashmir voilence

  • سرینگر: شوپیاں میں بھارتی فورسز کا مظاہرین پر تشدد،50 خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

    سرینگر: شوپیاں میں بھارتی فورسز کا مظاہرین پر تشدد،50 خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، شوپیاں میں سرچ آپریشن کے بہانے 50خواتین سمیت درجنوں افراد کوزخمی کردیا۔ جبکہ مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ گن کے اندھا دھند استعمال سے بیس سے زائد کشمیری نوجوان زخمی ہوئے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہے، قابض بھارتی فورسز نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا معمول بنالیا، شوپیاں کے علاقے میں گھرگھرتلاشی کے بہانے بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کرخواتین کوبھی نہ بخشا اور تشدد کانشانہ بنا ڈالا، جس کے نتیجے میں 50 خواتین سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر بھارتی فورسزٹوٹ پڑیں، آنسو گیس، لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ پیلٹ گن کے اندھادھند استعمال سے بیس سے زائد کشمیری نوجوان زخمی ہوئے۔

    میرواعظ عمرفاروق کوہفتہ شہدا کے سلسلے میں سیمینار میں شرکت سے روکنے کے لئے نظربند کر دیا گیا۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی طلبا پر بھارتی فوج کا تشدد


    یادرہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں طلباء 15اپریل سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں جب بھارتی پولیس نے گورنمنٹ ڈگری کالج پلوامہ میںکریک ڈائون کیا تھا۔ تب سے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے احتجاج کرنے والے طلباء پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے سو سے زائد طالب علم زخمی ہو چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہے، نہتے کشمیریوں کی جان لینا بھارتی فورسزکا معمول بن گیا، آزادی کے حصول کے لئے خواتین اورنوجوان بھی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو حریت پسند برہان وانی کی بھارتی فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں پر امن احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور جاری تشدد میں اب تک 100 سے زائدکشمیری شہید جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں 59ویں روز بھی کرفیو اورکشیدگی برقرار

    مقبوضہ کشمیر میں 59ویں روز بھی کرفیو اورکشیدگی برقرار

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل انسٹھ ویں روز بھی کرفیو اور کشیدگی برقرار ہے، حریت رہنماؤں نے بھارتی وزیر داخلہ اور ان کے وفد سے ملنے سے انکار کردیا ہے، نہتے کشمیریوں پرظلم ڈھانے کا نیا بھارتی فورسز نے پیلٹ گن کے بعد مرچوں کے شیل تیار کرلئے ہیں۔

    KASHMIR POST 2

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو نے پوری وادی کو جیل میں تبدیل کردیا، عوام گھروں میں محصور، نوجوان تعلیم سے محروم اور ٹریفک سے خالی سڑکوں پر بھارتی فوجی دندناتے پھررہے ہیں۔


     مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی وزیرداخلہ کی آمد پرمظاہرے،احتجاج اورہڑتال


    مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں کے لئے نیا ہتھیار تیار کرلیا ہے، پیلٹ گن کے بعد اب کشمیری نوجوانوں، عورتوں اور بچوں کو مرچوں کے شیل سے نشانہ بنایا جائے گا، بھارت کے سفاک وزیرداخلہ نے مرچوں کے شیل کے استعمال کی منظوری دیتے ہوئے نرالی منطق دی کہ مرچوں کے شیل نقصان دہ نہیں۔

    kashmir

    بھارتی فورسز کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کے باوجود سرینگر کے گلی کوچوں میں پاکستانی پرچم پوری شان سے لہرا رہا ہے، کرفیو کے باوجود بھارتی مظالم اور غاصبانہ قبضے کے خلاف ہزاروں افراد روز احتجاج کر رہے ہیں، مظاہرین پر بھارتی فورسز کے وحشیانہ تشدد اور پیلٹ گن کے استعمال سے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔


     مزید پڑھیں : برہان وانی شہادت کے بعد کشمیریوں کے لیے رول ماڈل بن گئے،سابق سربراہ را


    دوسری جانب مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے والے بھارتی وزیرداخلہ اوروفد سے مذاکرات کرنے سے کشمیری قیادت نے انکار کردیا، جبکہ حریت کانفرنس کی اپیل پروادی میں آٹھ ستمبرتک ہڑتال اورمظاہرے کئے جارہے ہیں۔

    kashmir-3

    گزشتہ روز بھارتی وزیرداخلہ کی آمد کے موقع پرکہیں مظاہرے،کہیں احتجاج اورکہیں ہڑتال کی گئی مظاہرین پرقابض افواج کے تشدد سے 80 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


     مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی بربریت،تین حریت پسند شہید


    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر بربان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر : کرفیو کا40واں روز، شہید کشمیریوں کی تعداد 80ہوگئی

    مقبوضہ کشمیر : کرفیو کا40واں روز، شہید کشمیریوں کی تعداد 80ہوگئی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی کا چالیسواں روز ہے، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید چھ کشمیری شہید ہوگئے، شہید افراد کی تعداد اسی ہوگئی۔

    مقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کے باعث جیل میں تبدیل ہوگیا ہے، آزادی کی تحریک کو طاقت سے کچلنے کے لئے قابض انتظامیہ کے گھٹیا حربے استعمال کررہی ہے، مسلسل کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔

    kashmir-2

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک بار پھر مظاہرین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں مزید 6 کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا پہلا واقع بڈگام میں پیش آیا، جہاں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ دوسرا واقع ضلع اسلام آباد کے علاقے لارکی پورہ پیش آیا ،جہاں فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوا۔

    kashmir-post-4

    مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت ہوگئی ہے جبکہ موبائل، انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

    کشمیریوں نے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔

    دوسری جانب حریت رہنماؤں کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں سرینگر میں موجود اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے دفتر تک کل سے 72 گھنٹوں کا طویل مارچ کیا جائے گا، حریت رہنمائوں نے لوگوں سے مارچ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

    kashmir-post-1

    حریت رہنماؤں کی اپیل پر 18اگست تک ہڑتال جاری رہے گی۔

    واضح رہے کو برہان وانی کی شہادت کے بعد سے کشمیر میں جاری بھارت مخلاف مظاہروں میں تیزی آگئی ہے اور ایک ماہ سے زائد عرصہ کے دوران 70 سے زائد کشمیری شہید جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے باپ کے سامنے بیٹے کو شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے باپ کے سامنے بیٹے کو شہید کردیا

    سری نگر: بھارتی فوج نے کشمیر میں باپ کے سامنے بیٹا شہید کردیا، عبدالرحمان نے بیٹے کے خون میں رنگا رومال اور گولی اب تک سنبھال رکھی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم جاری ہے، عبدالرحمان میر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک گولی کو اپنے ہاتھ میں لے کر دکھاتے ہوئے کہا کہ اس گولی نے میرے بیٹے کی جان لی ہے، بھارتی فوجی میرے بیٹے شبیر کو گھسٹیتے ہوئے باہر لے گئے اور گھر کے باغیچے میں گولی ماردی، اور وہ وہیں مر گیا۔

    انھوں نے بتایا کہ پولیس نے دارالحکومت سری نگر میں ان کے گھر پر ایک ماہ قبل چھاپہ مارا تھا، کھڑکیاں توڑ دیں اور آنسو کے گولے چھوڑے، عبدالرحمان میر نے دستی بم کے ٹکڑوں کو اپنے بیٹے کے خون سے آلودہ ایک رومال میں سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔

    kashmir-1

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں سیکڑوں جوان شہید اور سیکڑوں معذور ہوگئے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندہ جسٹن رولٹ نے بتایا کہ اس نے ایک بھارتی سپاہی کو بڑبڑاتے ہوئے سنا کہ یہاں تو ہرماں ایک برہانی وانی پیدا کرے گی۔

    kashmir-2

    واضح رہے کہ وجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد گذشتہ ایک ماہ کے عرصے میں تشدد میں اضافے کے سبب تقریباً 60 سے زائد افراد ہلاک جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

  • کشمیریوں پر ظلم و ستم، ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

    کشمیریوں پر ظلم و ستم، ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

    کرناٹک : مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم کے موضوع پر کرناٹک میں مباحثے کا انعقاد کرنے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

    بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، کشمیریوں پر ظلم و ستم کے موضوع پر مباحثے میں بھارت کیخلاف نعرے لگ گئے، بھارت نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے خلاف بغاوت سمیت انڈین پینل کوڈ آئی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم پر الزام عائد کیا گیا کہ مباحثے میں بھارت مخالف نعرے لگائے گئے۔

    دو روز قبل ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں واقع یونائیٹڈ تھيولوجیكل کالج میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ایک مباحثے کا انعقاد کیا گیا تھا، بحث کے دوران طالب علموں کے ایک گروپ نے بھارت مخالف نعرے لگائے، جس کے بعد کچھ طالب علموں نے ان کی مخالفت کی اور دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔

    حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے بھارت مخالف نعرے لگائے جانے کے خلاف احتجاج کیا اور ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

    پولیس نے انسانی حقوق کی تنظیم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے، اس دوران مظاہروں اور احتجاج میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے اب تک تقریباً 60 سے زائد کشمیری ہلاک جبکہ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

  • نہتے کشمیری مسلمانوں کو جمعے کی نماز پڑھنے سے روک دیا گیا

    نہتے کشمیری مسلمانوں کو جمعے کی نماز پڑھنے سے روک دیا گیا

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا آج اکیسواں دن ہے، نہتے کشمیری مسلمانوں کو جمعے کی نماز پڑھنے سے روک دیا گیا اور احتجاجی ریلی میں شرکت سے روکنے کے لئے میرواعظ عمرفاروق اور سیدعلی گیلانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    کرفیو کے کھانے پینے کی اشیاء اوردواؤں کی قلت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور متعدد مقامات بھارتی فورسزکے تشدد سے 35 کشمیری زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 60 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔
    .
    kashmir-4

    مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو بھی کشمیریوں کے حوصلے پست کرنے نہیں کرسکے ، کشمیری مجاہد برھان وانی کی شہادت کو اکیس دن گزرنے کے باوجود حالات بدستور کشیدہ ہیں، انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند ہے جبکہ سڑکیں سنسان اورتجارتی اورتعلیمی مراکز ویران ہے، بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ظالمانہ کارروائیوں نے ہنستی بستی وادی کو ویرانے میں تبدیل کردیا اور اب لوگوں کو نمازِ جمعہ کی ادائیگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔

    kashmir-1

    بھارتی فورسز کے مظالم پر احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائرنگ کی گئی، جس سے متعدد نوجوان بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔

    حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف اکتیس جولائی تک ہڑتال کی اپیل کردی ہے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر : بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ، متعدد کشمیری زخمی

    بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافے اور کشمیریوں کا قتل عام بند کرانے کے مطالبے پر بھی اقوام متحدہ کے کان پرجوں نہ رینگی۔

    kashmir-3

    اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے17 روز بعد سری نگر سے کرفیو اٹھا لیا تھا اور 16 روز بعد موبائل انٹر نیٹ سروس بحال کردی گئی تھی تاہم بھارتی فورسز کی جانب سے آپریشن کے نام پر کپواڑہ میں 4 کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور بھارتی مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی جانب سے جمعے تک ہڑتال بڑھا دی گئی تھی۔

    سید علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق،یاسین ملک سمیت دیگر رہنما یا تو گھروں میں نظربند ہیں یا پھر گرفتار ہیں۔

    مزید پڑھیں : فیس بک سے کشمیری عوام کے حق میں مواد ہٹانے پر دفترخارجہ کا ردعمل

    واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کئے گئے تھے، جس پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی، بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث 16 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد زخمیوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 60 سے زائد تک جاپہنچی ہے۔